ایک عورت بڑی کثرت سے عبادت کرنے والی تھی، جب اس کا انتقال ہونے لگا تو اس نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور کہا:
اے وہ ذات جو میرا توشہ اور جو میرا ذخیرہ ہے اور جس پر زندگی موت میں بھروسہ ہے، مجھے مرتے وقت رسوا نہ کرنا اور قبر میں مجھے وحشت میں نہ رکھنا۔۔
جب وہ انتقال کر گئی تو اس کے لڑکے نے اہتمام کیا کہ ہر جمعہ کو وہ ماں کی قبر پر جاتا اور قرآن شریف پڑھ کر اس کو ثواب بخشتا اور
تمام قبرستان والوں کے لئے دعا کرتا۔
ایک دن اس لڑکے نے اپنی ماں کو خواب میں دیکھا اور اس سے پوچھا: ماں تمہارا کیا حال ہے؟
ماں نے جواب دیا کہ موت کی سختی بڑی سخت چیز ہے، میں اللہ کی رحمت سے قبر میں بڑی راحت سے ہوں اور قیامت تک مجھ سے یہ بھی برتاؤ رہے گا۔
بیٹے نے کہا کہ میرے لئے کوئی خدمت ہو تو کہو امی جان! ماں نے کہا بس ہر جمعہ کے دن میری قبر کے پاس آکر قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہو اس کو نہ چھوڑنا اور جب تم قبرستان میں آتے ہوتو سارے قبرستان والے
خوش ہو کر مجھے مبارک باد دینے آتے ہیں۔۔۔
مجھے بھی تیرے آنے سے خوشی ہوتی ہے۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ عزوجل ہر ایک کے والدین کو سلامت رکھے اور جن کے فوت ہوگئے ہیں اُن کی مغفرت فرمائے آمین یارب العالمین۔۔۔۔