Sunday, November 15, 2020

عشق حقیقی

 مولانا رومی ایک دن خریدوفروخت کے سلسلے میں بازار تشریف لے گئے۔ ایک دکان پر جاکر رک گئے دیکھا کہ ایک عورت کچھ سودا سلف خرید رہی ہے۔ سودا خریدنے کے بعد اس عورت نے جب رقم ادا کرنا چاہی تو دکاندار نے کہا: 

"عشق میں پیسے کہاں ہوتے ہیں چھوڑو پیسے اور جاوْ"

اصل میں یہ دونوں عاشق اور معشوق تھے۔ مولانا رومی یہ سن کر غش کھا کر گرپڑے۔ دکاندار سخت گھبراگیا اس دوران میں وہ عورت بھی وہاں سے چلی گئی۔ خاصی دیر بعد جب مولانا رومی کو ہوش آیا تو دکاندار نے پوچھا: 

مولانا آپ کیوں بے ہوش ہوئے؟ 

مولانا رومی نے جواب دیا: 

میں اس بات پر بے ہوش ہوا کہ "تم میں اور اس عورت میں عشق اتنا قوی اور مضبوط ہے کہ دونوں میں حساب کتاب نہیں، جبکہ اللّٰہ کے ساتھ میرا عشق اتنا کمزور ہے کہ میں تسبیح گن کر کرتا ہوں۔"


No comments:

Post a Comment