سوال ۔رشتے نبھانے کے لیے صبر اور برادشت کو انسان کی کمزوری سمجھا جا تا ہے ،صبر کرنے کی صورت میں انعام کیا ملتا ہے؟
سرفراز شاہ صاحب
رشتے نبھانے کے لیے انسان کا فقیر ہو نا ضروری نہیں ہے ۔اب یہ فقیر کا لفظ بھی بڑا ٹریکی ہے ہمارے ہاں بھکاری کو بھی فقیر کہا جا تا ہے حالانکہ فقیر اور بھکاری میں بڑا فرق ہے فقیر وہ ہے جس نے دنیا کو ٹھکرا دیا اور بھکاری وہ ہے جس کو دنیا نے ٹھکرا یا ہے ۔انسان کو چاہیے کہ وہ صبر سے کام لے اس میں رشتے بھی شامل ہیں ۔مسلمان کے لیے صبر کی بڑی تلقین کی گئی ہے اور اللہ کے ہاں اسکا بڑا اجر ہے ۔اللہ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے ۔ انسان جس قدر بڑی کامیابی کے لیے کو شش کرتا ہے دشواری بھی اتنی ہی ہو تی ہے ۔جب انسان صبر کرتا ہے تو بہت سے لو گ اس کو بے وقوف سمجھ رہے ہو تے ہیں لیکن ایک وقت کے بعد وہی لو گ اس کی عزت واحترام کرتے ہیں اوراس کی تعریف کرتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment