میں نے زندگی میں کئی سبق سیکھے مگر جس سبق نے میری زندگی بدل دی وہ ہے *"دستبرداری"*
دنیا کی ہر شے سے دستبردار ہو جاؤ سکون پا لو گے.. یہ بات تو طے ہے کہ ہم میں بھی یہ چیز اس سطح پر موجود نہیں ہے لیکن جب جب ہم کسی چیز سے دستبردار ہوتے ہیں سکون مل جاتا,
ہم ہر چیز کو اپنا سمجھ کر اس پر حق ملکیت جتانے لگتے ہیں بس یہیں سے بے سکونی کی ابتداء ہوتی ہے,
ہم تو خود بھی اپنے نہیں, پھر کوئی چیز ہماری ملکیت کیسے ہو سکتی ہے!!
ہماری تخلیق کا اصل مقصد بس اخلاص اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی ہے...
No comments:
Post a Comment