Thursday, October 23, 2014

شوہر کی غیرت

وه مکمل پردے کے عالم میں قاضی کے سامنے کهڑی تهی. اس نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کر رکها تها. مقدمے کی نوعیت بڑی عجیب تهی کہ میرے شوہر کے ذمہ مہر کی 500 دینار رقم واجب الاداء ہے وه ادا نہیں کر رہا.لہذا مجهے مہر کی رقم دلائی جائے
.. قاضی نے خاوند سے پوچها تو اس نے انکار کر دیا. عدالت نے عورت سے گواه طلب کیے.. عورت نے چند گواه عدالت میں پیش کر دیے...
گواہوں نے کہا:" ہم اس عورت کا چہره دیکه کر ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ واقعی وه عورت ہے جس کی گواہی دینے ہم آئے ہیں. لہذا عورت کو حکم دیا جائے کہ وه اپنے چہرے سے نقاب ہٹائے۔"
عدالت نے حکم دیا کہ عورت اپنے چہرے سے نقاب اتارے تاکہ گواه شناخت کر سکیں.ادهر عورت تذبذب کا شکار تهی کہ وه نقاب اتارے یا نہیں....گواه اپنے موقف پر مصر تهے...
اچانک اس کے شوہر نے غیرت میں آکر کہا" مجهے قطعا یہ برداشت نہیں کہ کوئی غیر محرم میری بیوی کا چہره دیکهے... لہذا گواہوں کو چہره دیکهنے کی ضرورت نہیں .. واقعی اس کے مہر کی رقم میرے ذمہ واجب الاداء ہے...
عدالت ابهی فیصلہ دینے والی ہی تهی کہ وه عورت بول اٹهی..!!
"اگر میرا شوہر کسی کو میرا چہره دکهلانا برداشت نہیں کرتا تو میں بهی اسکی توہین برداشت نہیں کر سکتی. میں اپنا مہر معاف کرتی ہوں. میں غلطی پر تهی جو ایسے شخص پر کے خلاف مقدمہ دائر کیا.."
______________________________________________
[یہ واقعہ ابن جوزی کی کتاب "المنتظم فی تاریخ الامم والملوک" 403/12 میں دیکها جا سکتا ہے... ماخوذ از سنہری کرنیں]

No comments:

Post a Comment