مشہور سلطنت عثمانیہ کے ایک سلطان نے جب پرانے محلات میں سے چند ایک کو گرا کر ان کی جگہ نئے محل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ، تو سلطان نے اپنے وزیروں ، مشیروں سے سلطنت کے سب سے زیادہ قابل اور ھنر مند انجینئر کے بارے میں استفسار کیا ، تو وزیروں ، مشیروں نے جواب دیا ، ھماری سلطنت میں صرف ایک ھی ایسا انجینئر ھے جو آپ کے معیار پر پورا اتر سکتا ھے ۔
سلطان نے اُس انجینئر کو بلوا بھیجا ، اُسے اچھی طرح سمجھایا کہ وہ اِس سے کیا کام لینا چاھتا ھے ، انجینئر نے سلطان کی خواھش اور ضرورت کو سمجھتے ھوئے محلات کو ازسر نو تعمیر کرنے کا ٹھیکہ لے کر کام شروع کر دیا ۔
کہانی میں یہاں تک تو سب کچھ عام اور مانوس دیکھائی دیتا ھے ، لیکن غیر معمولی بات یہ ھے کہ تعمیرات میں سلطان ھر چھوٹی بڑی چیز کی مکمل چھان بین کرتے ھوئے انجینئر کے ساتھ کسی سائے کی طرح رھتا تھا ۔
انجینئر کے ایک ایسے کام نے سلطان کی توجہ کھینچ لی جو اُس سے پہلے سلطنت میں کسی نے بھی نہیں کیا تھا ۔
ھوا یُوں کہ جب انجینئر نے محلات کو گِرانا شروع کیا تو اُس نے توڑ پھوڑ کیلئے جن مزدوروں سے کام لیا تھا ، محلات کی تعمیر کرتے ھُوئے انہیں ساتھ شامل نہیں کیا ۔
بلکہ اُنہیں اُن کی مزدوری دے کر فارغ کر دیا گیا ۔
جب سلطان نے یہ سب دیکھا تو انجینئر کو دربار میں بلوایا ۔
اور کہا !!!
جب تم محلات گِرانے کا کام کر رھے تھے ، اُس وقت تم نے جن مزدوروں کو استعمال کیا ،
تعمیرات میں اُن کو استعمال کیوں نہیں کیا ، تمھارے اِس اچھوتے عمل کی کیا وجہ ھے ؟
انجینئر نے مختصر سا جواب دے کر سلطان کو ششدر کر دیا ،
" حضور ، جو تخریب کے لائق ھے وہ تعمیر کے لائق نہیں ھے "
جو شخص تباہ و بربادی کرنے میں مہارت رکھتا ھے ، اُس سے تعمیر و ترقی کا کام نہیں لیا جا سکتا ۔
انسانی فطرت کی بہترین تشریح ھے کہ جو شخص تخریب کے کام میں مہارت حاصل کر لے تو پھر یقیناً اس کی جمالیاتی حس مر جاتی ھے ، وہ تعمیری کاموں کی بجائے تخریبی کاموں میں مصروف رھتا ھے اور اِسی میں اُسے لذت بھی ملتی ھے ، ایسے میں اگر اس سے تعمیری کام کروائیں گے تو اُس کے فن میں تشدد کا رنگ نمایاں ھوگا