ایک ڈرائینگ ٹیچر کہتی ہیں:
"ایک دن کا واقعہ ہے کہ میں نے پرائمری گریڈ کی ایک کلاس کے بچوں سے کہا کہ وہ موسم بہار کے منظر کی ڈرائینگ بنائیں ۔
ایک چھوٹی سی بچی اپنی ڈرائینگ لے کر آئی ،
اس نے *قرآن مجید* کا اسکیچ بنایا ہوا تھا ۔۔۔
اس کی اس ڈرائینگ پر مجھے بڑا تعجب ہوا۔
میں نے کہا:
موسم بہار کی ڈرائینگ بناؤ ، قرآن مجید کی نہیں ۔
سمجھیں؟ ؟
اس بچی کا معصوم سا جواب میرے منہ پر ایک طمانچہ کی طرح پڑا ۔۔۔
اس نے کہا: *قرآن مجید* میرے دل کی ربیع (بہار) ہے میری أمی نے تو مجھے یہی بتایا تھا۔ ۔ ۔
کیسی عمدہ تعلیم تھی وہ۔۔۔
No comments:
Post a Comment