لوگ ایک بُزرگ کے پاس آتے ہیں ، ہر بار ایک ہی پریشانیوں کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔ ایک دن اس نے انہیں ایک لطیفہ سنایا اور سب خُوب ہنسے۔
ایک دو منٹ کے بعد ، اس نے انہیں وہی لطیفہ سنایا اور ان میں سے صرف چند ہی مسکرائے۔
جب اس نے تیسری بار یہی لطیفہ سنایا تو کوئی بھی نہ ہنسا۔
بُزرگ نے مسکرا کر کہا: آپ ایک ہی لطیفے پر بار بار ہنس نہیں سکتے۔ تو آپ ہمیشہ ایک پریشانی کے بارے میں کیوں روتے رہتے ہیں؟
کہانی کا اخلاقی سبق
پریشانی لینے سے آپ کے مسائل حل نہیں ہوں گے ، یہ صرف آپ کا وقت اور توانائی ضائع کرے گا۔
No comments:
Post a Comment