Monday, November 9, 2020

رشتے کیوں نہیں ہوتے آج کل؟

آج کل جس گلی محلے رشتے داری میں جائیں تو سر میں اترتی چاندی کے ساتھ رشتے کے انتظار میں لڑکیاں بیٹھی نظر آتی ہیں۔۔۔

*وجہ یہ ھے کہ...* شروع میں لڑکیاں اور والدین بہت نخرے کرتے ہیں۔
1 ذاتی گھر ھو۔
2  گاڑی ھو۔
3 آمدنی لاکھوں میں ھو۔
4 برادری اچھی ھو۔
5 فیملی چھوٹی ھو۔

اللّٰہ مجھ سے محبت کرتا ہے؟


یہ سوال اکثر میرے ذہن میں گردش کرتا ۔۔۔ پھر ایک دن مجھے خیال آیا کہ میرا رب جن بندوں کو زیادہ چاہتا ہے ان کے بارے میں تو اس نے آیتیں اتاریں ہیں سو میں قرآنِ مجید کھول کر بیٹھ گیا ۔۔
میں نے ڈھونڈا تو پہلی آیت ملی "وہ متقین سے محبت کرتا ہے"
مجھے ملال ہوا مجھ میں تو نام کا بھی تقوی نہیں

نسبت سے فرق تو پڑتا ہے

گندم میں کنکرہوتا ہے، کیا وہ کنکر گندم کے بھاؤ نہیں بکتا؟ 
وہ بھی  گندم کے حساب سے ہی تلتا ہے۔ اسی طرح جو ﷲ والوں کی مجالس میں بیٹھتا ہے وہ کھرا نہ بھی ہو، کھوٹا ہی ہو… ان شاء ﷲ اس کا حساب کتاب، اور بھاؤ، اسی گندم کے بھاؤ لگ جائے گا اور ان شاء ﷲ وہ بھی اسی طرح بوریوں میں پیک ہو کے تُلے گا اور کندھوں پہ اٹھایا جائے گا
 اور اگر وہ دور رہا تو آوارہ پڑے کنکر کی طرح پاؤں تلے روندا جائے گا یا اٹھا کر باہر پھینک دیا جائیگا۔

تربیت

مجھے یاد ہے۔۔

ہمارے گھروں میں جب کوئی باہر سے عورتیں آتیں، امی بیٹوں کو کہتی ہیں، تم ادھر جا کر بیٹھو یہاں خواتین بیٹھیں گی. جس کمرے میں بہنیں سوئی ہوں، بھائیوں کو اجازت نہیں ہوتی تھی کہ بےدھڑک وہاں گھس جائیں، اگر راستے میں کسی عورت کو مدد چاہیئے تو ماں کہتی کہ بیٹا جاؤ، "تمہاری ماں جیسی ہے اس کی مدد کرو" 

مکان برائے فروخت

بڑھاپے میں والدین کو آپ کی ضرورت ہوتی ھے 
پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا
"مکان براۓ فروخت"
اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان خریدنا چاہتی تھی جیسے ھی یہ لوگ اس گھر کے دروازے پر پہنچے ایک عمر رسیدہ بزرگ نے انھیں اندر آنے کی دعوت دی اور ڈرائنگ روم میں بیٹھنے کا کہا کچھ دیر بعد ایک عمر رسیدہ خاتون خانہ چاۓ کی ٹرالی ٹیبل سجاۓ ہوۓ ان لوگوں کی طرف آ رہی تھی جس پر چاۓ کے علاوہ گاجر کا حلوہ ،نمکو ،بسکٹ اور کچھ مٹھائی رکھی ہوئی تھی

اللّٰہ کا تصور

گھروں میں کام کرنے والی ایک عورت روٹی پکانے کے ساتھ ساتھ اپنی چھوٹی سی بیٹی کو ڈانٹ رہی تھی ،جو بار بار جوتے کے بغیر باہر گلی میں جانے کی کوشش کرتی تھی ۔ اسکی ماں اسے ڈرانے کیلئے بڑی عجیب تاویلیں پیش کررہی تھی۔
"اگر تو گلی میں گئی تو اللہ تجھے گناہ دے گا، تیرے پاؤں کاٹ دے گا، گلہ کاٹ کے رکھ دے گا"
میں پاس ہی تھی ، پہلے تو میں سمجھی کہ اتنی چھوٹی بچی جو صحیح سے بول بھی نہیں سکتی، اسکو یہ سب سمجھ ہی نہیں آرہا ہوگا ، مگر میں نے دیکھا کہ بچی ذرا دیر کو رک کر، اپنی ماں کے چہرے کی طرف غور سے دیکھتے ہوئے شاید اسکے الفاظ پہ غور کررہی تھی۔ اسکا مطلب تھا کہ بات کو ذہن نشین کررہی تھی۔
تب میں نے بچی کو مخاطب ہوکر کہا
"میری بات سنو ۔۔۔! ،اللہ تعالی نہ پاؤں کاٹتا ہے نہ گلہ، یہ کام برے آدمی کرتے ہیں۔ اللہ تعالی تو چیزیں دیتا ہے، کپڑے جوتے اسی نے دئیے ہیں۔ اللہ تعالی تمہاری اماں کی طرح پیار کرتا ہے"۔
پھر میں نے اسکی ماں سے کہا
" کیوں چھوٹی سی بچی کے سامنے اللہ کی غلط تصویر پیش کر رہی ہو؟ کیا یہ کام انسان نہیں کرتے ؟ انسانوں کی غلطیاں اللہ پہ مت ڈالو''
بچی کی ماں حیران پریشان مجھے دیکھتے ہوئے اثبات میں سر ہلانے لگی، اور مجھے لگا کہ یہ الفاظ مجھ پر قرض تھے۔ یہ الفاظ کچھ سال پہلے ایک گھاس کاٹنے والی عورت نے میرے حوالے کئے تھے، جب میرا چھوٹا سا بیٹا باغ میں رینگنے والے حشرات الارض کو پاؤں سے روند رہا تھا۔ میں بار بار اسے روکتی اور کہتی کہ
اللہ ناراض ہوجائے گا۔ جب کیڑوں کو درد ہوگا تو اللہ گناہ دے گا۔
تب پاس ہی گھاس کاٹتی ہوئی عورت نے درانتی رکھ کر سنجیدگی سے مجھے کہا
"بی بی بچے کو وہ بات بتاؤ جو اسے سمجھ میں آئے۔ اللہ سے متنفر مت کرو۔ اللہ اتنی سی بات پہ ناراض ہوتا تو یہ سب کچھ نہ دیتا۔ اسکو بتاؤ کہ جیسے آپکو تکلیف ہوتی ہے، ویسی ہی تکلیف کیڑوں کو بھی ہوتی ہے۔ اور کسی کو تکلیف دینے سے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔"
میں بھی ایک انپڑھ عورت کے منہ سے ایسی گہری بات سن کے بالکل اسی طرح حیران ہوکے دیکھ رہی تھی۔ آج یہ الفاظ میں نے روٹی پکانے والی کے سپرد کر دئیے۔ 
یقیناً اسی طرح یہ الفاظ آگے ہی آگے منتقل ہوتے رہینگے۔ان شاء اللہ

یہ زندگی

یہ زندگی ایک کتاب کی طرح ہوتی ہے:
_بالکل ایک بند کتاب کی طرح جسے جب پڑہنے کے لیئے کھولا جائے تو یہ نہیــــں پتہ ہوتا کہ کســــں صفحے میــــں ہنسی اور خوشی ملنے والی ہے اور کہاں غم اور آنسو کســــی کے چہرے پر مت جائیــــں کیونکہ ہر انسان ایک بند کتاب کی مانند ہے  جســــں کے ہر ورق پر کچھ اور جبکہ اندرونی صفحات پر کچھ اور تحریر ہوتا ہے_

یہ سب میری ماں کی دعا ہے

جوہرچوک سے رکشہ پر کلفٹن جانے کا اتفاق ہوا، رکشہ والے نے گاڑی کے شیشہ پر "یہ سب میری ماں کی دعا ہے" کا اسٹیکر آویزاں کررکھا تھا۔ دیکھ کر ہنسی آئی، پھر اس سے پوچھا کہ رکشہ چلانے کو اپنی والدہ کی دعا قرار دے رہے ہو، کیا یہ اتنی بڑی فضیلت ہے؟

رکشہ والا

مسکرا کربتانے لگا کہ صاحب میرا تعلق مظفر گڑھ سے ہے، والدکا حادثے میں انتقال ہوگیا تو سگے تایا نے مکان جائیداد پر قبضہ کرکے والدہ اور ہم چھے بہن بھائیوں کو گھر سےنکال دیا۔ ماں ہمیں اپنے بھائی کے پاس لے کرکراچی آگئی،چند دن بعد بیگم کے کہنے پر ماموں نے بھی معذرت کرلی تو ساتھ والے محلے میں بیٹھک کرائے پر لے کر والدہ نے لوگوں کے گھروں میں کام کرنا اور رات گئے تک سلائی مشین پر محلے والوں کے کپڑے سینا شروع کردئے،

تعلیم کا تو سوچ بھی نہیں سکتے تھے، اسی لئے چھوٹی عمر سے سبزی منڈی جانا شروع کردیا، سبزی اور پھلوں کی لوڈنگ انلوڈنگ کرواتے اور ٹوکری پر پھل فروٹ بیچتے نوجوان ہوئے، پھر کنڈیکٹری شروع کردی، اس فیلڈ میں استادوں اور ڈرائیوروں کی مار کھاتے کھاتےجوان ہوئے اور پھر کسی کا رکشہ چلانا شروع کیا، پیسے اکٹھے کئے،کمیٹی ڈالی، پھر قسطوں پر اپنا رکشہ لیا، اس کی قسطیں ختم ہوئیں تو دو رکشے قسطوں پر لئے اور بھائیوں کو بھی سبزی منڈی سے ہٹاکر ساتھ لگالیا۔ تینوں بھائی مل کر کماتے رہے، والدہ سے سلائی مشین چھڑوائی، چھوٹے بھائی کو پڑھاتے رہے، کہ جو ہم نہیں بن پائے ، اسے بنادیں

،بھائی نے ایم بی اے کیا، اسے بینک میں نوکری مل گئی، اس نے جس ماہ بینک سے گاڑی لیز کروائی، اسی ماہ اپنی کولیگ سے شادی کی اور ہمیں چھوڑ کر چلا گیا، اب کبھی کبھار آتا ہے۔ ہم تین بھائی رکشہ چلاتے ہیں، دوبہنوں کی شادیاں کردی ہیں۔ میرے تین رکشے مزید ہیں، جو کرائے پر دے رکھے ہیں، سرجانی ٹاون میں گزشتہ برس اپنا چھوٹا سا گھر بنایا ہے، والدہ نے اپنی پسند سے میری شادی کردی ہے۔ ہم سب اکٹھے رہتے ہیں،

اب ہم تینوں بھائیوں نے ایک پلاٹ تاڑرکھا ہے، اسے خرید کر اس پر ایک اورگھر بناکر اگلے دوسالوں تک دوسرے بھائی کی شادی کرنے کا سوچ رکھا ہے۔ چونکہ والدہ ساتھ رہتی ہیں اور ان کی دعائیں ساتھ ہیں تو امید ہے کہ اگلے دوسال میں چھوٹے بھائی کا گھر اور اسکی شادی دونوں ہوجائینگی۔ یہ سب ماں کی دعا نہ سمجھوں تو کیا ہے

۔باقی کا سفر خاموشی میں کٹا اور میں سوچتا رہا کہ مجھے اپنی والدہ کی دعا کے باعث جتنا زیادہ اللہ پاک نے بنا محنت کے دے دیا، اس سے کہیں کم کسی کو ان تھک محنت کے بعد حاصل ہوا۔ اپنے ناشکرے پن پر ہزاربار توبہ استغفار کی۔آپ سے بھی گزارش ہے کہ کسی کی حیثیت کا مذاق مت اڑائیں، کیا پتا ، اس نے اس مقام تک پہنچنے کے لئے بھی اپنی ہڈیاں گلادی ہوں

غصے کی کیمسٹری

جوشخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھتا ہو وہ بڑی آسانی سے غصہ کنٹرول کر سکتا ہے" میں نے پوچھا "سر غصے کی کیمسٹری کیا ہے؟"
وہ مسکرا کر بولے "ہمارے اندر سولہ کیمیکلز ہیں' یہ کیمیکلز ہمارے جذبات' ہمارے ایموشن بناتے ہیں' ہمارے ایموشن ہمارے موڈز طے کرتے ہیں اور یہ موڈز ہماری پرسنیلٹی بناتے ہیں" میں خاموشی سے ان کی طرف دیکھتا رہا' وہ بولے "ہمارے ہر ایموشن کا دورانیہ 12 منٹ ہوتا ہے" میں نے پوچھا "مثلا"۔۔۔؟ وہ بولے "مثلاً غصہ ایک جذبہ ہے' یہ جذبہ کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے'مثلاً ہمارے جسم نے انسولین نہیں بنائی یا یہ ضرورت سے کم تھی' ہم نے ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا'
ہماری نیند پوری نہیں ہوئی یا پھر ہم خالی پیٹ گھر سے باہر آ گئے' اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ؟ ہمارے اندر کیمیکل ری ایکشن ہو گا' یہ ری ایکشن ہمارا بلڈ پریشر بڑھا دے گا اور یہ بلڈ پریشر ہمارے اندر غصے کا جذبہ پیدا کر دے گا' ہم بھڑک اٹھیں گے لیکن ہماری یہ بھڑکن صرف 12 منٹ طویل ہو گی' ہمارا جسم 12 منٹ بعد غصے کو بجھانے والے کیمیکل پیدا کر دے گا اور یوں ہم اگلے 15منٹوں میں کول ڈاؤن ہو جائیں گے چنانچہ ہم اگر غصے کے بارہ منٹوں کو مینیج کرنا سیکھ لیں تو پھر ہم غصے کی تباہ کاریوں سے بچ جائیں گے"
میں نے عرض کیا "کیا یہ نسخہ صرف غصے تک محدود ہے" وہ مسکرا کر بولے "جی نہیں' ہمارے چھ بیسک ایموشنز ہیں' غصہ' خوف' نفرت' حیرت' لطف(انجوائے) اور اداسی' ان تمام ایموشنز کی عمر صرف بارہ منٹ ہو تی ہے' ہمیں صرف بارہ منٹ کیلئے خوف آتا ہے' ہم صرف 12 منٹ قہقہے لگاتے ہیں' ہم صرف بارہ منٹ اداس ہوتے ہیں' ہمیں نفرت بھی صرف بارہ منٹ کیلئے ہوتی ہے' ہمیں بارہ منٹ غصہ آتا ہے اور ہم پر حیرت کا غلبہ بھی صرف 12 منٹ رہتا ہے'
ہمارا جسم بارہ منٹ بعد ہمارے ہر جذبے کو نارمل کر دیتا ہے" میں نے عرض کیا "لیکن میں اکثر لوگوں کو سارا سارا دن غصے' اداسی' نفرت اور خوف کے عالم میں دیکھتا ہوں' یہ سارا دن نارمل نہیں ہوتے" وہ مسکرا کر بولے "آپ ان جذبوں کو آگ کی طرح دیکھیں' آپ کے سامنے آگ پڑی ہے' آپ اگر اس آگ پر تھوڑا تھوڑا تیل ڈالتے رہیں گے' آپ اگر اس پر خشک لکڑیاں رکھتے رہیں گے تو کیا ہو گا ؟ یہ آگ پھیلتی چلی جائے گی' یہ بھڑکتی رہے گی'
ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے جذبات کو بجھانے کی بجائے ان پر تیل اور لکڑیاں ڈالنے لگتے ہیں چنانچہ وہ جذبہ جس نے 12 منٹ میں نارمل ہو جانا تھا وہ دو دو' تین تین دن تک وسیع ہو جاتا ہے' ہم اگر دو تین دن میں بھی نہ سنبھلیں تو وہ جذبہ ہمارا طویل موڈ بن جاتا ہے اور یہ موڈ ہماری شخصیت' ہماری پرسنیلٹی بن جاتا ہے یوں لوگ ہمیں غصیل خان' اللہ دتہ اداس' ملک خوفزدہ' نفرت شاہ' میاں قہقہہ صاحب اور حیرت شاہ کہنا شروع کر دیتے ہیں" وہ رکے اور پھر بولے "آپ نے کبھی غور کیا ہم میں سے بے شمار لوگوں کے چہروں پر ہر وقت حیرت' ہنسی' نفرت' خوف' اداسی یا پھر غصہ کیوں نظر آتا ہے؟
وجہ صاف ظاہر ہے' جذبے نے بارہ منٹ کیلئے ان کے چہرے پر دستک دی لیکن انہوں نے اسے واپس نہیں جانے دیا اور یوں وہ جذبہ حیرت ہو' قہقہہ ہو' نفرت ہو' خوف ہو' اداسی ہو یا پھر غصہ ہو وہ ان کی شخصیت بن گیا' وہ ان کے چہرے پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے درج ہو گیا' یہ لوگ اگر وہ بارہ منٹ مینج کر لیتے تو یہ عمر بھر کی خرابی سے بچ جاتے' یہ کسی ایک جذبے کے غلام نہ بنتے' یہ اس کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوتے" میں نے عرض کیا "اور کیا محبت جذبہ نہیں ہوتا" فوراً جواب دیا "محبت اور شہوت دراصل لطف کے والدین ہیں' یہ جذبہ بھی صرف بارہ منٹ کاہوتا ہے'
آپ اگر اس کی بھٹی میں نئی لکڑیاں نہ ڈالیں تو یہ بھی بارہ منٹ میں ختم ہو جاتا ہے لیکن ہم بے وقوف لوگ اسے زلف یار میں باندھ کر گلے میں لٹکا لیتے ہیں اور یوں مجنوں بن کر ذلیل ہوتے ہیں' ہم انسان اگر اسی طرح شہوت کے بارہ منٹ بھی گزار لیں تو ہم گناہ' جرم اور ذلت سے بچ جائیں لیکن ہم یہ نہیں کر پاتے اور یوں ہم سنگسار ہوتے ہیں' قتل ہوتے ہیں' جیلیں بھگتتے ہیں اور ذلیل ہوتے ہیں' ہم سب بارہ منٹ کے قیدی ہیں' ہم اگر کسی نہ کسی طرح یہ قید گزار لیں تو ہم لمبی قید سے بچ جاتے ہیں ورنہ یہ 12 منٹ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑتے"۔
میں نے ان سے عرض کیا "آپ یہ بارہ منٹ کیسے مینیج کرتے ہیں" وہ مسکرا کر بولے "میں نے ابھی آپ کے سامنے اس کا مظاہرہ کیا' وہ صاحب غصے میں اندر داخل ہوئے' مجھ سے اپنی فائل مانگی' میں نے انہیں بتایا میں آپ کی فائل پر دستخط کر کے واپس بھجوا چکا ہوں لیکن یہ نہیں مانے' انہوں نے مجھ پر جھوٹ اور غلط بیانی کا الزام بھی لگایا اور مجھے ماں بہن کی گالیاں بھی دیں' میرے تن من میں آگ لگ گئی لیکن میں کیونکہ جانتا تھا میری یہ صورتحال صرف 12 منٹ رہے گی چنانچہ میں چپ چاپ اٹھا'
وضو کیا اور نماز پڑھنی شروع کر دی' میرے اس عمل پر 20 منٹ خرچ ہوئے' ان 20 منٹوں میں میرا غصہ بھی ختم ہو گیا اور وہ صاحب بھی حقیقت پر پہنچ گئے' میں اگر نماز نہ پڑھتا تو میں انہیں جواب دیتا' ہمارے درمیان تلخ کلامی ہوتی' لوگ کام چھوڑ کر اکٹھے ہو جاتے'ہمارے درمیان ہاتھا پائی ہو جاتی' میں اس کا سر پھاڑ دیتا یا یہ مجھے نقصان پہنچا دیتا لیکن اس سارے فساد کا آخر میں کیا نتیجہ نکلتا؟ پتہ چلتا ہم دونوں بے وقوف تھے' ہم سارا دن اپنا کان چیک کئے بغیر کتے کے پیچھے بھاگتے رہے چنانچہ میں نے جائے نماز پر بیٹھ کر وہ بارہ منٹ گزار لئے اور یوں میں' وہ اور یہ سارا دفتر ڈیزاسٹر سے بچ گیا' ہم سب کا دن اور عزت محفوظ ہو گئی"
میں نے پوچھا "کیا آپ غصے میں ہر بار نماز پڑھتے ہیں" وہ بولے "ہرگز نہیں' میں جب بھی کسی جذبے کے غلبے میں آتا ہوں تو میں سب سے پہلے اپنا منہ بند کر لیتا ہوں' میں زبان سے ایک لفظ نہیں بولتا' میں قہقہہ لگاتے ہوئے بھی بات نہیں کرتا' میں صرف ہنستا ہوں اور ہنستے ہنستے کوئی دوسرا کام شروع کر دیتا ہوں' میں خوف' غصے' اداسی اور لطف کے حملے میں واک کیلئے چلا جاتا ہوں' غسل کرلیتا ہوں' وضو کرتا ہوں' 20 منٹ کیلئے چپ کا روزہ رکھ لیتا ہوں' استغفار کی تسبیح کرتا ہوں'
اپنی والدہ یا اپنے بچوں کو فون کرتا ہوں' اپنے کمرے' اپنی میز کی صفائی شروع کر دیتا ہوں' اپنا بیگ کھول کر بیٹھ جاتا ہوں' اپنے کان اور آنکھیں بند کر کے لیٹ جاتا ہوں یا پھر اٹھ کر نماز پڑھ لیتا ہوں یوں بارہ منٹ گزر جاتے ہیں' طوفان ٹل جاتا ہے' میری عقل ٹھکانے پر آ جاتی ہے اور میں فیصلے کے قابل ہو جاتا ہوں" وہ خاموش ہو گئے' میں نے عرض کیا "اور اگر آپ کو یہ تمام سہولتیں حاصل نہ ہوں تو آپ کیا کرتے ہیں" وہ رکے' چند لمحے سوچا اور بولے "آسمان گر جائے یا پھر زمین پھٹ جائے' میں منہ نہیں کھولتا'
میں خاموش رہتا ہوں اور آپ یقین کیجئے سونامی خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو وہ میری خاموشی کا مقابلہ نہیں کر سکتا' وہ بہرحال پسپا ہو جاتاہے' آپ بھی خاموش رہ کر زندگی کے تمام طوفانوں کو شکست دے سکتے ھیں

معاف.. کیسے کروں ❓


*معاف ہر صورت میں کر دینا چاہیے،۔ تعلقات رکھنا یا نہ رکھنا الگ بات۔* 
مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا اسلئے حدود متعیں کرنا بہتر ہے۔ لیکن معاف تو کرنا ہی ہے چاہے کوئی اپنے کیے پر شرمندہ ہو نہ ہو۔ 

🌼 *معاف کر کے دوسرے سے زیادہ انسان اپنے اوپر رحم کرتا ہے۔* ایک بوجھ ہے جو معاف کر کے انسان اپنے دل سے اتار پھینکتا ہے۔ 

🌼 *سب سے بہترین طریقہ یہ پایا ہے* کہ اس انسان کے لئے دعا کریں۔ نہیں دل سے نکلتی، نہ سہی۔ خالی خولی الفاظ ہی سہی۔ پھر جب یہ مرحلہ آسان ہو جائے تو الفاظ میں دل کی لگن بھی شامل ہونے لگے گی۔ ساتھ اپنے لئے بھی دعا کہ اللہ، میرے دل سے یہ بوجھ ہلکا کر دیں کہ مجھ میں سکت نہیں اسے مسلسل اٹھائے پھرنے کی۔ 

*اگر غلطی کرنے والے خود آپ ہیں*، وہ شخص آپکے کہنے کے باوجود معاف کرنے پر راضی نہیں تو المقلب القلوب سے اسکا دل پلٹنے کی دعا کیجیے۔ اور اس بات کا افسوس نہ پالیں۔ آئندہ کے لئے احتیاط۔

اس پر عمل روزانہ کی بنیاد پر کرنا ہے۔ بالکل جیسے گھر کی خوب صفائی کر لی تو بھی ایک دو چار دن کے بعد پھر سے صاف کرنا ہے۔ کپڑے میلے ہو جائیں تو انہیں بھی میلا ہی نہیں چھوڑ دینا۔ دل کی صفائی بھی ایک بار ناکافی ہے۔ جب جب منفی خیال جھانکینے لگیں، تب تب تعوذ کی مدد سے انہیں بھگانا ہے۔ ڈیرے ڈالنے ہی نہیں دینے*۔ روز کا کام روز ۔۔۔کیجئے.