Monday, April 26, 2021

امید کی کرن

  احمد بس سے اترا اور اینٹوں سے بنی چھوٹی سی سڑک پر چلتے ہوئے، اپنی قسمت کو کوسنے لگا۔ آج مختلف اداروں میں انٹرویو دیتے ہوئے کافی دن گزر گئے تھے، مگر اسے ہر بار کامیابی کے بجائے، ناکامی

ننھی دکان

------ ننھی دکان -----
میں ایک گھر کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک مجھے گھر کے اندر سے ایک دس سالہ بچے کے رونے کی آواز آئی۔ آواز میں اتنا درد تھا کہ مجھے مجبوراً گھر میں داخل ہو کر معلوم کرنا پڑا کہ یہ دس سالہ بچا کیوں رو رہا ہے۔

Sunday, April 25, 2021

قرآن کی دوا

ایک مسلمان سائنسدان نے آنکھوں کیلیئے موتیا کے قطرے ایجاد کئے ہیں
سویٹزر لینڈ کی ایک دوا بنانے والی فیکٹری نے یہ نئی دوا تیار کی ہے جسے "قرآن کی دوا" کا نام دیا گیا ہے- جو آنکھوں کے موتیا کیلئے ہے اس سے موتیا سرجری کے بغیر  ٹھیک ہو جاٸے گا-

عشق حقیقی کی پختگی

"مَیں" مر جائے تو عشق(حقیقی) پختہ ھوتا ھے؛؛

عاشق اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کی غرض سے اس کے در پر پہنچا دستک دی تو اندر سے آواز آئی " کون ھے؟ "

عاشق نے پُرنم آنکھوں اور دلِ بے قرار کے ساتھ جواب دیا: 

ملنگ درویش کی محبت

ایک ملنگ درویش بارش کے پانی میں عشق و مستی سے لبریز چلا جارہا تھا کہ اُس درویش نے ایک مٹھائی فروش کو دِیکھا جو ایک کڑھائی میں گرما گرم دودھ اُبال رہا تھا تُو موسم کی مُناسبت سے دوسری کڑھائی میں گرما گرم جلیبیاں تیار کررہا تھا ملنگ کچھ لمحوں کیلئے وہاں رُک گیا شائد بھوک کا احساس تھا یا موسم کا اثر تھا۔

Saturday, April 24, 2021

ایک نہر۔۔۔۔۔۔۔

یہ ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﺭﯾﺎﺽ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ سچہ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﮯ جو میں نے ایک اخبار میں پڑھا تھا۔
ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮏ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺍﻟﻤﺒﺎﺭﮎ ﮐﮯ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺍﻓﻄﺎﺭ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﮐﭩﮭﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﯽ ﮐﮧ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﻭﮞ، ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﻭﮨﯽ ﮐﮩﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﻧﺎ، ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﺩﻋﺎ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﭨﮭﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺘﯽ۔۔۔ ! " ﯾﺎ ﺍﻟﮩٰﯽ ! ﮨﻤﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﮔﮭﺮ ﻋﻄﺎ ﮐﺮ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﮩﺮ ﮨﻮ۔۔۔ "!

نصیب....

ہم لوگ سب سے زیادہ اپنے نصیب کے بارے میں سوچتے ہیں
ہمارے نصیب میں ایسا ہوتا تو کتنا اچھا ہوتا!!! 
یوں نہیں تو یوں ہوتا!!! 
ایسا نہیں تو ویسا ہوتا!!! 
مگر یہ کیوں اور کیا نے ہی تو ہمارا دماغ خراب کیا ہوا ہے

Friday, April 23, 2021

تعارف

ایک دن چلتے چلتے معروف روسی مصنف و ناول نگار Leo Tolstoy "لیو ٹولسٹائی" کا پاؤں غلطی سے کسی شخص کے پاؤں پر آ گیا۔
اُس شخص نے ٹالسٹائی کو خوب گالیاں دیں، 

نقاب یا بے نقاب

غریب عورت راشن کا ڈبہ لے کر گھر پہنچی نقاب اتارا اور کھانا پکانے کی تیاری کرنے لگی بچے خاموشی سے دیکھ رہے تھے  بیٹی نے پوچھا ماں یہ راشن کہاں سے ملا.

Thursday, April 22, 2021

چھوٹی سی الجھن

ایک محفل میں ایک حضرت نے میری ایک بات پر سوال کیا کہ

" آپ کا مسلک کیا ہے؟ "

میں نے جواب دیا " کچھ نہیں"۔

کہنے لگے " پھر بھی"۔

شکر (Thanks) کی فریکوئنسی

امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے شاگردوں کے ساتھ درس و تدریس میں مشغول تھے کہ اچانک ان کا ایک خادم پریشان حال کمرے میں داخل ہوا اور کہا کہ “حضرت! جس جہاز میں آپ کا تجارتی سامان آ رہا تھا وہ راستے میں ڈوب گیا ہے۔”

اچھی خوراک

 ہم اکثر سنتے ہیں کہ ہمارے بزرگوں نے اچھے وقت دیکھے ہیں اور اچھی خوراک کھائی ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت اچھی ہے۔وہ ہم سے زیادہ باہمت ہیں۔ آپ کے خاندان میں جو بزرگ ہوں گے کہیں نہ کہیں وہ بھی ایسے ہی ہوں گے۔ میں نے کچھ بزرگ خواتین کو دیکھا ہے کہ ساٹھ ستر سال کی عمر کے باوجود ان کے بال گھنے اور سیاہ ہیں۔

رشتوں کی حقیقت

رشتوں کو برداشت سے چلایا جاتا ہے  نہ کہ رشتوں پر مسلط ہو کر کبھی بھی رشتے آباد نہیں ہوتے ہیں. جھکنا پڑتا ہے . سہنا پڑتا ہے. کبھی کبھی دوسروں کو خوشی دینے کے لیے اپنا دل دکھانا پڑتا ہے. جو بھی ہنسنا سیکھ جائے گا اس کی زندگی خوبصورت بن جائے گی. 

ماں کی خدمت

حضرتِ اویس قرنی رضی اللہ عنہ حضور نبی ﷺ کى زیارت نہیں کر سکے لیکن دل میں حسرت بہت تھى کے حضور کا دیدار کر لوں...

بوڑھى ماں تھیں اور ان ھی کى خدمت آپ کو حضور کے دیدار سے روکے ہوئے تھى...

شان کے مطابق

کہتے ہیں محمود غزنوی کا دور تھا

ايک شخص کی طبیعت ناساز ہوئی تو  طبیب کے پاس گیا

اور کہا کہ  مجھے دوائی بنا کے دو طبیب نے کہا کہ دوائی کے لیے جو چیزیں درکار ہیں سب ہیں سواء شہد

وسیلـہ

اللہ تعالی بھی کیا خوب خبر رکھتا ہے اپنے بندوں کی ، کل رات اپنے ایک چھوٹے سے آفس کی تیاری کیلئے ایک رنگ ساز کو لے کر آیا ۔ اس نے جگہ دیکھ کر اپنی مزدوری بتائی ۔ میں نے کہا ٹھیک ہے لیکن آپ کام آج ہی شروع کر دیں تو اس نے کہا جی میں ابھی کچھ دیر میں ہی آپ کا کام شروع کر دوں

برداشت سے بڑھ کر نہیں

 جتنے بھی دکھ آئیں ہماری برداشت سے بڑھ کر نہیں ہوں گے 

ایک نوجوان اپنی زندگی کے معاملات سے کافی پریشان تھا ۔

اک روزایک درویش  سے ملا قات ہو گئی تواپنا حال  کہہ سنایا ۔ 

دنیاوآخرت میں کامیابی کاراز

میں نے پچھلے دنوں ایک شخص کا انٹرویو سنا 

انٹرویو دینے والا دنیا کی کسی بڑی یونیورسٹی یا کالج تو دور کی بات شاید مڈل سکول تک بھی نہ گیا ہو گا

فــلاح کی آواز

مؤذن نے اللہ اکبر کہا ۔ بابا جی نےپکوڑوں کی کڑاہی کے نیچے شورمچاتے چولہے کو بند کیا ۔ اور بولے

دوستو ! تھوڑا سا انتظار کر لو ، بلاوا آگیا ہے ۔ حاضری لگوا کے آتا ہوں

یقین رکھو

صحرا میں بھٹکا ہوا مسافر پیاس سے مرنے کے قریب تھا جب دور اسے ایک کمرے کا ہیولا سا نظر آیا. وہ اسے نظر کا دھوکا سمجھ رہا تھا. چونکہ سمت تو وہ کھو چکا تھا اس لئے اس دھوکے کی طرف نڈھال بڑھنے لگا.

صدقہ کرنا

وہ علاقے کا اکیلا دھوبی تھا لیکن انتہائی بد اخلاق بدتمیز اور چور تھا. لوگوں کے کپڑوں میں سے ساماں نکال کر واپس نہ کرتا بیچ کر کھا پی جاتا. لوگوں کے کپڑے رد و بدل کر دیتا. غیبتیں کرتا.

اللّٰہ کی خاص نظر

 ایک بُزرگ کسی راستے سے کہیں جا رہے تھے...

انہوں نے دیکھا کہ کچھ بچے آپس میں کسی بات پر بحث کر رہے تھے وہ اُن بچوں کے پاس گئے اور اُنسے پوچھا کیا بات ہے...!!

اُن بچوں نے بتایا کہ ہم اس بات پر بحث کر رہے ہے کہ جو انسان نیک ہو جو کبھی گناہ نہ کرتا ہو گناہوں

Wednesday, April 21, 2021

مقدر کی مہر

ایک الله والے سے کسی نے اپنے مقدر کی شکایت کرتے ہوئے کہا: جو کام کرتا ہوں اُلٹا ، جو کام کرتاہوں اُلٹا ، میرے تو سارے کام ہی اُلٹے پڑتے ہیں -
اُنھوں نے پوچھا : مُہر دیکھی ہے ؟

ایک مسکراہٹ

ﮐﮩﺘﮯ ﮬﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺷﺨﺺ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﺑﺪﺗﻤﯿﺰﯼ، ﺑﺪﺯﺑﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺪ ﺍﺧﻼﻗﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ مشہور ﺗﮭﺎ۔

ﺑﮍﮮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﯿﻼ ﺭﮨﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺭﻭﯾﮧ ﮐﯿﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﻭﮦ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻏﺼﯿﻼ، ﭼﮍﭼﮍﺍ ﺍﻭﺭ ﺑﺪﺍﺧﻼﻕ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔

تکبر یا بڑائی کا احساس

تکبر یا اپنی بڑائی کا احساس انسانوں کے لیے ایک انتہائی غیر مطلوب رویہ ہے، مگر انسانوں کی دنیا میں یہ رویہ بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ تکبر میں مبتلا انسان خالق اور مخلوق دونوں کے معاملے میں انتہائی غلط رویہ اختیار کرتا ہے۔

ایک نصیحت

ایک آدمی دریا کے کنارے بیٹھا تھا
کچھ لوگوں نے پوچھا کیا کررہے ہو ؟
وہ بولا ! پانی کے ختم ہونے کا انتظار کررہا ہوں جب سارا پانی ختم ہوگا

Tuesday, April 20, 2021

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ اور خواہش

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کبھی کوئی خواہش نہیں کی. ایک دن مچھلی کھانے کو دل چاہا تو اپنے غلام یرکا سے اظہار فرمایا۔۔
یرکا آپ کا بڑا وفادار غلام تھا ایک دن آپ نے فرمایا یرکا آج مچھلی کھانے کو دل کرتا ہے۔

ایک تلخ حقیقت

ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہــیرے کے مالک نے چوہے کو مارنے کےلئے ایک شخص سے رابطہ کیا۔
جب شکاری چوہے کو مارنے کےلئے پہنچا تو وہاں ایک ہزار سے زیادہ چوہے اکھٹے تھے مگر ایک چوہا سب سے الگ بیٹھا ہوا تھا۔

یقین اور بھروسہ

ایک آدمی دو بہت اونچی عمارتوں کے درمیان تنی ہوئی رسی پر چل رہا تھا۔ وہ بہت آرام سے اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ڈنڈا پکڑے ہوۓ سنبھل رہا تھا۔
اسکے کاندھے پر اسکا بیٹا بیٹھا تھا۔ زمین پر کھڑے تمام لوگ دم سادھے کھڑے یک ٹک اسے دیکھ رہے تھے۔ جب وہ آرام سے دوسری عمارت تک پہنچ گیا تو لوگوں نے تالیوں کی بھرمار کر دی اور اسکی خوب تعریف کی۔

باتیں فرسٹ کلاس والی

پینسٹھ والی جنگ کے دنوں میں ہمارے والد صاحب بڑے بھائی کے لیے بہت پریشان تھے جو سندھ میں انسپکٹر پولیس تھے۔ والد صاحب نے مجھے زاد راہ دے کر وہاں بھیجا کہ کم از کم بھائی کے بیوی بچوں کو میانوالی لے آو۔ وہ سمجھتے تھے کہ میانوالی جنگی اثرات سے محفوظ رہے گا۔

Monday, April 19, 2021

زندگی ایسے گزاریں

 جب جب دل ٹوٹے ، شکر کرو ۔ کیوں کہ اسے ٹوٹنا ہی تھا۔ دل ٹوٹے گا نہیں تو تمہارا نیا وجود باہر کیسے نکلے گا؟ اس کا مقصد تمہاری ذات کو ہلا دینا ہے۔

اللہ کا حکم

ایک ڈاکٹر صاحب نے امام العصر سید ابوالاعلیٰ مودودی کے سامنے روزہ کے کئی طبی فائدے گنوانے کے بعد یہ نتیجہ بیان کیا کہ چونکہ روزہ کی کئی طبی فوائد ہیں ، اس لئے روزہ ضرور رکھنا چاہیئے -

چھوٹی سی نیکی اللہ کی رحمتیں

چاچا کمال ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے ہوئے سمیر کے آفس میں داخل ہوئے۔۔۔۔۔
صاحب جی آپ کی چائے ۔۔۔۔
سمیر نے چاچا کی طرف دیکھا ۔۔۔۔چاچا بیٹھ جائیں   ۔
چاچا سمیر کی طرف دیکھتے ہوئے کرسی پہ بیٹھ گئے 

قرآنی معجزے

"سورۃ الکوثر میں عددی معجزے نے ہی مجھے حیران کر رکھا ہے"
سورۃ الکوثر قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہے اور اس سورۃ کے جملہ الفاظ 10 ہیں۔
قرآن بذات خود ایک معجزہ ہے.

منافقت

راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع تھا۔
ایک پرانے مکان پہ نظر پڑی. اس کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہا ہی تھا کہ ساتھ میں آئے محلے کے ایک فرد نے منع کر دیا۔
پوچھنے پر وہ کہنے لگا:

انسانیت کی معراج

جب مشہور برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک حادثے کا شکار ہوا تو اس کے آس پاس تین ایسے بحری جہاز موجود تھے جو ٹائی ٹینک کے مسافروں کو بچا سکتے تھے۔۔
سب سے قریب جو جہاز موجود تھا اسکا نام سیمسن (Samson) تھا اور وہ حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے صرف سات میل کی دوری پہ تھا۔

بزنس اور نوکری

چھپکلی
چھپکلی ہمیشہ لائٹ کی محتاج ھوتی ھے  اس کو لائیٹ کےعلاوہ کسی اور طرف خیال ہی نئ جاتاوہ ہر وقت لائیٹ کے انتظار میں رہتی ھے حتی کے  اس کا اثاثہ اور ذریعہ معاش بھی لائیٹ ھی ھوتی ھے  اگر لائیٹ ھے تو وہ اپنا پیٹ بھر سکتی ھے ورنہ وہ کچھ نہیں کر سکتی سیونگ والی اس میں سوچ ہی نہیں ھوتی لائیٹ ائ اور اس پر انے والے کیڑے مکوڑے کھائے اور سو گئی
نوکری کرنےوالے انسان کی مثال اس چھپکلی ہی کی طرح ھے جو اپنا اثاثہ اپناسب کچھ نوکری کو ہی سمجھتا ھے  اگر نوکری ھے تو گھر چلے گا نوکری گئ تو سب کچھ ختم

مکڑی
مکڑی سب سے پہلےدن رات محنت کر کے اپنا جالا بناتی ھے اس دوران وہ بھوک پیاس سب کچھ برداشت کرتی  ھےکیوں کے اس کو پتہ ھوتاھے کے میری زندگی کا گزر بسر اور میرا اثاثہ یہی جالا ھے  جب جالا تیار ھو جاتاھے تو وہ اس کے درمیان میں ارام سکون سے بیٹھ جاتی ھے پھر اس کے ارد گرد جالے میں  مچھر کیڑے مکوڑے ا کر  پھنس جاتے ھیں اور وہ بیٹھ کر مختلف قسم کے کھانوں سے مزے اڑاتی ھے 
بزنس کرنے والے انسان کی مثال بلکل اس مکڑی جیسی ھوتی ھے جو سب سے پہلے  حالات کتنے ھی برے کیوں نہ ھوں  پہلے وہ اپنا بزنس بناتا ھے  اثاثہ بناتا ھے پھر ساری  زندگی آرام سے بیٹھ کر کھاتا ھے  

مسلکی مناظرے

عباسیہ حکومت کے آخری دور میں ایک وقت وہ آیا جب مسلمانوں کے دارالخلافہ بغداد میں ہر دوسرے دن کسی نہ کسی دینی مسئلہ پر #مناظرہ ہونے لگا
جلد ہی وہ وقت بھی آ گیا جب ایک ساتھ ایک ہی دن بغداد کے الگ الگ چوراہوں پر الگ الگ #مناظرے ہو رہے تھے۔

الله کا چناؤ

الله کا چناؤ دنیا کے چناؤ جیسا تھوڑی ہے....
وہ اپنے دین کے لیے جب کسی کو چنتا ہے....
تو اس کی شکل و صورت، اس کا سٹیٹس ، اس کی ڈگریز نہیں دیکھتا....
کسی کی فصاحت اس کا حسن نہیں دیکھتا....
اس دین کی  تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں... الله نے موسیٰ علیه السلام کو چنا.... جن سے غلطی سے قتل ہو چکا.... جن کو اپنی بات سمجھانے میں مشکل ہوتی تھی۔ حالانکہ ان کے بھائی ہارون علیه السلام جو کہ فصیح اللسان تھے اور یہ ان کے چھوٹے بھائی تھے۔۔مگر الله نے انھیں ہی چنا اس دنیا کے سب سے متکبر شخص کے سامنے جا کر الله کا پیغام پہنچانے کے لیے....
یہ الله کا چناؤ تھا....
پھر اسلام کی تاریخ میں دیکھیں۔۔۔جنت میں نبی کے آگے چلنے والے کا دنیاوی سٹیٹس،اس کا حسن اس کا مال....کیا تھا....وہ ایک حبشی غلام تھے۔ مگر سبحان الله! میرے رب نے ان غلام کے آقا کی بجائے ان غلام کو ہدایت کے لیے چنا....
پتہ کیا....رب اندر دیکھتا ہے....دنیا باہر دیکھتی ہے....تو اگر الله نے تمھیں دین کے لیے چنا ہے نا۔۔۔تو کبھی خود کو دنیا کی نظر سے نہ دیکھنا....اس رب کی نظر سے دیکھنا....وہ تم سے محبت کرتا ہے اسی لیے تو اس دین کے لیے،اس ہدایت کے لیے، اس  قرآن کے لیے چنا....
ورنہ تمھارے آس پاس لوگوں کی کمی تھوڑی ہے.....
کبھی خود کو انڈر اسٹیمیٹ مت کرنا....
تم تو چناؤ ہو اس رب کائنات کا....
الحمدلله! ♥️
 

فنگر پرنٹس

انسانی جسم کی انگلیوں میں لکیریں تب نمودار ہونے لگتی ہیں، جب انسان شکم  مادر میں ابھی صرف 4 ماہ تک پہنچتا ہے،  یہ لکیریں ایک ریڈیائی لہر کی صورت میں گوشت پر بننا شروع ہوتی ہیں، ان لہروں کو بھی پیغامات DNA  دیتا ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ پڑنے والی لکیریں کسی صورت بھی اس بچے کے جد امجد اور دیگر روئے ارض پر موجود انسانوں سے میل نہیں کھاتیں، گویا لکیریں بنانے والا اس قدر دانا اور حکمت رکھتا ہے کہ وہ کھربوں کی تعداد میں انسان جو اس دنیا میں ہیں اور جو دنیا میں نہیں رہے ان کی انگلیوں میں موجود لکیروں کی شیپ اور ان کے ایک ایک ڈیزائن سے باخبر ہے
یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار ایک نئے انداز کا ڈیزائن اس کی انگلیوں پر نقش کر کے یہ ثابت کرتا ہے،،،،
کہ ہے کوئ مجھ جیسا ڈیزائنر ؟؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا کاریگر ؟؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا آرٹسٹ ؟؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا مصور ؟؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا تخلیق کار ؟؟؟
حیرانگی کی انتہاء تو اس بات پر ختم ہوجاتی ہے کہ اگر جلنے زخم لگنے یا کسی وجوہات کی بنیاد پر یہ فنگر 
پرنٹ مٹ بھی جائے تو دوبارہ ہو بہو وہی لکیریں جن میں ایک خلیے کی بھی
کمی بیشی نہیں ہوتی ظاہر ہو جاتی ہیں۔۔۔۔
پس ہم پر کھلتا ہے کہ پوری دنیا بھی جمع ہو کر انسانی انگلی پر کسی وجوہات کی بنیاد پر مٹ جانے والی ایک
فنگر پرنٹ نہیں بنا سکتی

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے،
وہی خدا ہے وہی خدا ہے وہ ہی خدا ہے،

مال ودولت کی حقیقت

1۔لبنان کا سب سے مالدار آدمی ایمیل البستانی تھا۔
اس نے اپنے لئے ایک خوبصورت علاقے میں جوکہ بیروت کے ساحل پر تھا ، قبر بنوائی کہ مرنے کے بعد مجھے اس قبر میں دفن کیا جائے ۔
اس کے پاس اپنا ذاتی جہاز تھا اور جب دھماکہ ہوا تو وہ جہاز سمیت سمندر میں ڈوب گیا ۔ لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد اس کے جہاز کا پتہ تو چل گیا
 لیکن لاش نہیں ملی جسے اس قبر میں دفن کیا جائے جو اس نے اپنے لئے بنوائی تھی۔

2۔ برطانیہ کا ایک بہت زیادہ مالدار آدمی ایک یہودی "رود تشلر"تھا۔
وہ اتنا دولتمند تھا کہ کبھی کبھی حکومت اس سے قرض لیتی تھی ۔ اس نے اپنے عظیم الشان محل میں ایک کمرہ اپنی دولت رکھنے کے لئے مختص کیا تھا جو کہ ہر وقت سیم و زر سے بھرا رہتا تھا۔
ایک دفعہ وہ اس کمرے میں داخل ہوا اور غلطی سے دروازہ بند ہو گیا ۔
دروازہ صرف باہر سے کھل سکتا تھا اندر سے نہیں ۔
اس نے زور زور سے چیخ و پکار شروع کی لیکن محل بڑا ہونے کی وجہ سے کسی نے اس کی آواز نہ سنی۔
 اس کی عادت تھی کہ وہ کبھی کبھی بغیر کسی کو بتائے کئی کئی ہفتے گھر سے غائب رہتا تھا۔

جب وہ کسی کو نظر نہ آیا تو گھر والوں نے سوچا کہ حسب عادت کہیں گیا ہو گا۔

وہ برابر چیختا رہا یہاں تک کہ اسے سخت بھوک اور پیاس لگی۔ اس نے اپنی انگلی کو زخمی کیا اور کمرے کی دیوار پر لکھا 
"دنیا کا سب سے مالدار آدمی بھوک اور پیاس سے مر رہا ہے"

اس کی لاش کئی ہفتے بعد دریافت ہوئی۔

یہ پیغام ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھتے ہیں کہ
مال و دولت ہی ہر مشکل کا حل ہے اور دنیا کی ہر ضرورت اس سے پوری کی جا سکتی ہے۔

دنیا سے جانا ایک بڑا حادثہ ہے لیکن ہم نہیں جانتے کہ کب، کیسے اور کہاں جانا ہے

انسان سفر پر جاتا ہے اور پھر واپس آتا ہے،
گھر سے باہر جاتا ہے اور پھر  لوٹتا ہے
لیکن جب دم نکل جائے تو پھر کوئی لوٹتا نہیں ہے۔

مبارکباد کے قابل ہیں وہ لوگ جو کسی پر ظلم نہیں کرتے، نہ کسی سے نفرت کرتے ہیں ، نہ کسی کا دل زخمی کرتے ہیں اور نہ اپنے آپ کو کسی سے برتر سمجھتے ہیں اس لئے کہ سب کو جانا ہے۔

ایک آدمی ٹیکسی میں بیٹھا تو دیکھا کہ ڈرائیور قرآن سن رہا ہے اس نے پوچھا کیا کوئی آدمی مر گیا ہے؟ اس نے کہا ہاں ہمارے دل مر چکے ہیں۔

قیدی اس لئے قرآن مانگتا ہے کہ قید تنہائی میں اس کا ساتھی بنے۔

 مریض ہسپتال میں اس لئے قرآن مانگتا ہے تاکہ اللہ اس کے مرض کو دور کرے۔

اور مردہ قبر میں تمنا کرے گا کاش میں قرآن پڑھتا تو آج قبر میں میرا غمخوار ہوتا۔

 آج نہ ہم قیدی ہیں ، نہ مریض ہیں اور نہ مرے ہوئے ہیں کہ قبر میں قرآن کی تمنا کریں ،

*قرآن آج ہمارے ہاتھوں میں ہے ، آنکھوں کے سامنے ہے ، تو کیا ہمیں اس بات کا انتظار ہے کہ ہم ان مصیبتوں میں سے کسی ایک مصیبت میں گرفتار ہو جائیں اور پھر قرآن کو طلب کریں* 

اے اللہ قرآن کو ہمارے دلوں کی بہار، سینوں کا نور ، عیوب کا پردہ پوش ، نفوس کا مددگار ، قبر کا ساتھی اور روزمحشر میں سفارشی بنا دیجئے ۔

اور ہمیں قرآن پاک کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما
اے ہمارے رب ہمیں قرآن پاک پر ایمان لانے پڑھنے اور اس کی زبان سیکھنے اور سمجھنے اور عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرما 

 آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔

"قرآن کی قدر کیجئے"

عزت کرنے والا شخص چنیں

💫جو یہ لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ بس محبوب مل جائے تو اور کچھ نہیں چاہیئے۔۔۔ 

محبوب کے ساتھ زندگی جیسی بھی ہوئی گذار لیں گے۔۔۔

جب پیٹ میں روٹی نا ہو۔۔۔ 

 کہیں جانے کے لیئے ڈھنگ کا سوٹ نا ہو۔۔۔ جب برسوں بھی پسند کا کھانے کو نا ملے۔۔۔ جب محبوب لاپرواہ ہو۔۔۔ جب وہ آپ کو لے جا کر سسرال والوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ کر بھول جائے۔۔۔ جب اولاد تکلیف سے تڑپ رہی ہو اور دوا کے پیسے نا ہوں۔۔۔ جب محبوب باہر مزید عورتوں پہ اپنی عاشق مزاجی کے سبب فدا ہو رہا ہو۔۔۔ جب شادی کے چند دن بعد ہی محبت کا سیاپا ختم ہو کر اصل زندگی شروع ہو جائے۔۔۔ جب رہنے کو گھر اچھا نا ہو۔۔۔ جب بات بات پر لڑائی ہونے لگے۔۔۔. 

ساری محبت غائب ہو جاتی ہے۔۔۔

میری ایک بات لکھ کر رکھ لیں۔۔۔ 

محبوب بدل سکتاہے۔۔۔ لیکن اچھا انسان نہیں بدلتا۔۔۔ 

 نکاح کرنے کے لیے اچھا شریف ذمےدار اور کمانے والا عزت کرنے والا شخص چنیں۔۔۔ محبوب نہیں۔۔۔ 

 جب شوہر پیٹ بھرنے والا اور عزت کرنے والا ہو تو محبت لازمی ہو جاتی ہے۔۔۔

آپ نہیں جانتیں کہ کون بہترین ہے۔۔۔ اللہ جانتے ہیں۔۔۔ 

اس لیے رب کے فیصلوں پہ سر جھکائیں۔۔۔ دل کے آگے نہیں۔۔۔

 ورنہ یہ دل آپ کو رلانے اور خوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا...

ذرہ نہیں پورا سوچیں۔۔۔۔۔۔. 

Sunday, April 18, 2021

مخلص بندے

ایک حیرت انگیز اور سبق آموز واقعہ.
ابن عقیلؒ اپنا واقعہ لکھتے ہیں کہ میں بہت ہی زیادہ غریب آدمی تھا۔ ایک مرتبہ میں نے طواف کرتے ہوئے ایک ہار دیکھا جو بڑا قیمتی تھا۔ میں نے وہ ہار اٹھالیا۔ میرا دل چاہتا تھا کہ میں اسے چھپالوں لیکن میرا ضمیر کہتا تھا، ہرگز نہیں، یہ چوری ہے، بلکہ دیانتداری کا تقاضا یہ ہے کہ جس کا یہ ہار ہے اسے میں واپس کر دوں۔

اللہ تعالی کی بخشش

اللہ تعالی کی بخشش تمام گنہگاروں کے لئے ھے
بنی اسرائیل کا ایک جوان جو اللہ تعالی کی عبادت میں مصروف تھا. اس نے بیس ( 20 ) سال تک نماز ، روزہ اور اطاعت خداوندی میں گزارے اور بیس ( 20 ) سال تک اس جوان کا یہی کام تھا . 

انوکھی امداد ایسی بھی!

"محلے میں بچوں کو عربی و ناظرہ قرآن پڑھانے والی باجی کے گھر آٹا اور سبزی نہیں ہے، مگر وہ باپردہ خاتون باہر آکر مفت راشن والی لائن میں لگنے سے گھبرا رہی ہیں."
فری راشن تقسیم کرنے والے نوجوانوں کو جیسے ہی یہ بات پتا چلی، انہوں نے متاثرین میں فری سبزی و آٹا کی تقسیم فوراً روک دیا.

Thursday, April 1, 2021

رب کی رحمت اور اس کی مغفرت

امت کا سب سے بُرا اور سب سے اچھا انسان
حضرت موسٰی علیہ السلام نے ایک مرتبہ اللہ تعالی سے پوچھا :
یا اللہ میری امت کا سب سے بدترین شخص کون سا ھے ؟
اللہ تعالی نے فرمایا :