Wednesday, April 21, 2021

مقدر کی مہر

ایک الله والے سے کسی نے اپنے مقدر کی شکایت کرتے ہوئے کہا: جو کام کرتا ہوں اُلٹا ، جو کام کرتاہوں اُلٹا ، میرے تو سارے کام ہی اُلٹے پڑتے ہیں -
اُنھوں نے پوچھا : مُہر دیکھی ہے ؟
کہنے لگا : جی !
پوچھا: یہ بھی جانتے ہوکہ مہر پر لکھائی کیسے ہوتی ہے؟
کہنے لگا : مُہر پر اُلٹے الفاظ لکھے جاتے ہیں -
 اُنھوں نے پوچھا: میاں جانتے ہو وہ سیدھے کیسے ہوتے ہیں؟
کہنے لگا : جب مہر کاغذ پر لگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہوجاتے ہیں -
آپ نے فرمایا: جس طرح مُہر اپنا ماتھا کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اُس کے اُلٹے الفاظ سیدھے ہوجاتے ہیں ، اِسی طرح تو بھی وضو کر کے مسجد جا اور اپنے مالک کے حضور ماتھا ٹیک ( سجدہ کر ) ، تیرے بھی اُلٹے کام سیدھے ہوجائیں گے -

No comments:

Post a Comment