کسی گاؤں میں فوجی داخل ہوئے اور تمام عورتوں کو بَندِی بنا لیا،سوائے ایک خاتون کے کہ اس نے مقابلہ کیا،اور اپنے پاس آنے والے فوجی کو قتل کیا اور اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔۔۔
سپاہی جب اپنی پیاس بجھا چکے اور اپنی چھاؤنیوں کو لوٹ گئے تو تمام عورتیں اپنے پھٹے ہوئے اور تاروں تار ہوئے کپڑوں میں گھروں سے باہر نکلیں اور رونا شروع کر دیا۔۔۔سوائے اس ایک خاتون کے۔۔۔!
وہ اپنے گھر سے اس فوجی کا سر اٹھائے باہر آئ۔۔اس کی نظروں میں اپنے لیئے عزت تھی۔۔
سامنے موجود عورتوں کو حقارت سے دیکھتے ہوئے کہنے لگی۔۔۔۔"تم لوگوں کا کیا خیال تھا کہ میں خود قتل ہو جانے یا اسے قتل کر دینے کی کوشش کیئے بغیر اسے خود کو بھنبھوڑ نے کی اجازت دے دیتی۔۔۔؟"
گاؤں کی عورتوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا،اور فیصلہ کیا کہ اس خاتون کا قتل کیا جانا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی غیرت کی بنیاد پر ان پر حاوی نا ہو جائے،اور اس لیئے بھی کہ جب ان کے شوہر کام سے گھر واپس آئیں تو یہ سوال نا کریں کہ تم لوگوں نے اُس خاتون کی طرح اپنی عزت کی حفاظت کیوں نا کی۔۔۔!!
چنانچہ۔۔۔بے خبری اس کی بے خبری کے عالَم میں اُس پر انہوں نے مل کر حملہ کیا۔۔۔اور قتل کر دیا۔۔۔۔
*(انہوں نے عزت و شرف کو قتل کر دیا تاکہ بے حیائ اور بیغیرتی سلامت رہے)*
یہی حال ہمارے آج کے دور کا ہے۔۔۔کہ ہر عزت مند اور شریف شخص کو بیغیرت اور بے شرم لوگ مل کر قتل کر دیتے ہیں،معزول کر دیتے ہیں یا اس سے لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں۔۔۔تا کہ انکی بیغیرتی اور بے شرمی کا کوئ گواہ نا رہے۔۔۔۔
*عربی روایات سے ماخوذ*
No comments:
Post a Comment