میں نے زندگی میں کئی سبق سیکھے مگر جس سبق نے میری زندگی بدل دی وہ ہے
"دستبرداری"
دنیا کی ہر شے سے دستبردار ہو جاؤ سکون پا لو گے. ہم ہر چیز کو اپنا سمجھ کر اس پر حق ملکیت جتانے لگتے ہیں
بس یہیں سے بے سکونی کی ابتداء ہوتی ہے, ہم تو خود بھی اپنے نہیں, پھر کوئی چیز ہماری ملکیت کیسے ہو سکتی ہے۔(جب انسان کے اندر اللہ تعالٰی کی صفت "صفت صمدیت" یعنی دنیا کی مادیت سے بے نیازی آ جائے تو وہ کریم ذات اسے وہ بھی عطا کر دیتی ہے جو کہ اس نے مانگا بھی نہ ہو۔۔۔۔!!!)
اے خداوند کریم تمام معاملات میں اپنی مدد و نصرت ہمارے شامل حال فرما اور ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما
آمین یارب العالمین
No comments:
Post a Comment