٭ جس کے دل میں ماں کیلئے محبت ہے، وہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر شکست نہیں کھا سکتا۔
٭ خاموشی سب سے زیادہ آسان کام اور سب سے زیادہ فائدہ مند عادت ہے۔
٭ جس چیز کا علم نہیں، اس کو مت کہو، جس چیز کی ضرورت نہیں، اس کی جستجو نہ کرو، جو راستہ معلوم نہیں اس پر سفر مت کرو۔
٭ انسان بہت عظیم ہے، کسی کے تحقیر نہ کرو، ہر ایک سے اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آﺅ۔
٭ اگر اچھی بات تمہارے دشمن میں بھی ہو تو اسے قبول کرنے سے دریغ نہ کرو۔