Thursday, November 5, 2015

میاں بیوی

بس میاں بیوی کے درمیاں محبت ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی سب خیر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنی مرضی چھک چھک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنی مرضی ڈفرنس آف اپینئین ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنی مرضی طعن و تشنیع ہو ۔۔۔۔۔۔۔ محبت سب کھا جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت مینڈنگ فورس ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ سیمینٹنگ فورس ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر جوڑ دیتی ہے سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور نشان تک باقی نہیں رہتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا تو یہی اائیڈیل ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے شروع میں ہی دیکھ لیا تھا کہ چھوٹی چھوٹی بک بک ہوتی ہی رہیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہوتی ہی رہے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے محبت کا اظہار اور بڑھا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تعریفیں اور زیادہ کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحفے تحائف اور زیادہ کر دیے ۔۔۔۔۔۔۔ اور سب سے بڑھ کر یہ سینس آف ہیومر بڑھا دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بچوں کو انوالو کرنا شروع کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر لڑائی بے معنی ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر اختلاف اپنی موت مارا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں سمجھتا ہوں جو یہ چاہتے ہیں کہ کبھی لڑائی نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ شائد غلط سوچ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ لڑائی ہونے دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اسے ختم کرنا سیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسرے کا احساس ختم نہ ہونے دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جن میاں بیوی کے درمیان لڑائی نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔ ان میں یقیناً محبت بھی نہیں ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ مستقل طور پر ایک دوسرے سے روٹھ چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے نہیں چاہئے ایسی روکھی پھیکی زندگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اپنے ریلیشنز میں جوش اور گرمی پسند کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منہ پر بات کرنا پسند کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن دوسرے کو مارنے کے لئے نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسرے کو توڑنے کے لئے نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے نیچا دکھانے کے لئے نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تو ہم کسی بات پر بحث شروع کریں تو بچے پوائنٹ سکور کرنے لگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہنس ہنس کے ان کا برا حال ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ میرا بیٹا کہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار پاپا آج تم ٹھیک نہیں کھیلے ۔۔۔۔۔۔۔ میری بیٹی کہتی ہے آج ماما کچھ فارم میں نہیں ہیں پاپا ۔۔۔۔۔۔۔۔ کل بتائیں گی آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ بھی چائے پینے لگے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے ساتھ چمٹ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں بھی اسی کپ میں چسکیاں لینے لگوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی نہ کوئی پروگرام لگا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم اس پر بات چیت شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ بالکل اور ہی انداز میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ایک بات ہنڈرڈ پرسنٹ وثوق سے کہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ کہ میری بیوی انجوائے کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑی بہت لڑائی کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کئی بار درمیان میں ہنس پڑتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں نہیں میں نے یہ بات نہیں کہنی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل میں میں نے یہ بات کرنی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ میرے منہ سے نکل گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو آئیندہ میں اس طرح کہوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں کہتا ہوں میں تمہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ جس وقت چاہے لڑ لو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسی لڑائی کیا لڑائی ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے یہ شرٹ نہیں پہننی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلے بھی ہزار بار کہہ چکا ہوں ۔۔۔۔۔۔ کیوں کرتی ہو پرس اسی کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو آگے سے نہیں کروں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اب خاموش ہو جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور مجھے معلوم ہوتا ہے وہ پھر کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔

بھاؤ تاؤ

کئی سال پہلے کالج میں میری ایک ٹیچر نے ایک بات سمجھائی کہ گلی میں پھیری لگانے والوں سے کبھی بھاؤ تاؤ نہ کریں۔ چلچلاتی گرمی ہو یا ٹھٹھرا دینے والی سردی۔ برستی بارش ہو یا تیز آندھی طوفان، یہ غریب ریڑھی بان صبح سے شام تک محنت کرتے ہیں اور بمشکل اتنا کماتے ہیں کہ اپنے بیوی بچوں کو روکھی سوکھی کھلا سکیں۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ بڑے سپر سٹورز سے بخوشی مہنگے داموں چیز خرید لیں گے لیکن سبزی والے سے دھنیا اور مرچ پر بھی بحث شروع کر دیں گے۔ اس بات کو اپنی عادت بنا لیں کہ ان غریب محنت کشوں سے بھاؤ تاؤ نہ کریں۔ صدقہ کی نیت کر لیں کہ اگر وہ زیادہ بھی لے رہا ہے تو اللہ تعالی اسے آپکی طرف سے صدقہ قبول فرما لیں۔ اشفاق احمد کی بات یاد آ رہی ہے کہ "دتّے وچوں دینا اے" یعنی اللہ کے دیئے سے ہی آگے دینا ہے۔ جو لوگ دینے کے لئے ہاتھ کھلا رکھتے ہیں، دنیا میں بھی اللہ پاک انکے مال میں برکت ڈالتے ہیں۔ اللہ پاک ہر ایک کے مال میں برکت ڈالے اور ہر طرح کی مالی و معاشی محتاجی سے اپنی امان میں رکھے۔ آمین

یہ تصویر

جب میں نے یہ تصویر دیکھی ' پھر کتنی دیر میں بس اسے دیکھتا ھی رہ گیا.. دکھ اور بے بسی کی ایک عجیب ھی کیفیت نے مجھے اپنے گھیرے میں لے لیا.. گھٹنوں میں سر دئیے اس شخص کا دکھ اور بے بسی جیسے مین نے خود اپنی ذات میں گھلتی محسوس کی.. میرے دل سے ایک ھی حسرت پکارتی رہ گئی.. کاش کہ میں اس کی مدد کر سکتا.. اسکے دکھ جتنا بھی کم کرتا مگر کاش کہ میں ایسا کر سکتا.. مگر میں نہیں جانتا کہ یہ کون ھے اور کہاں ھے..
تب میرے بوجھل دل میں ایک اور خیال پیدا ھوا.. ایک سوال..
کیا واقعی میں اسے نہیں جانتا..؟ کیا واقعی میں نہیں جانتا کہ یہ شخص کہاں ھے..؟
اور پھر میں نے اس شخص کو اپنے آس پاس "چاچا غلام حسین" کی صورت میں.. "محمد یونس ' حبیب اللہ ' عمر حیات " اور نجانے کس کس کی شکل میں دیکھا..
یہ شخص اکیلا تو نہیں ھے.. اس جیسے مجبور اور غریب بےبس انسان تو پاکستان کے چپے چپے میں ھیں..
میں اس شخص کی کوئی مدد نہیں کر سکتا تو کیا "چاچا غلام حسین، محمد یونس، حبیب اللہ کی بھی مدد نہیں کر سکتا..؟
خدارا آپ بھی اس شخص کی خاطر آنسو مت بہائیں ' اسکی خاطر دلگرفتہ مت ھوں بلکہ اپنے آس پاس اس ھی جیسے کسی بےبس کی مدد کو پہنچیں..
ایک اپنی ھی خاطر جیے تو کیا خاک جیے.. اور پھر کسی کی مدد کرکے تو دیکھیں ' روح طمانیت سے بھر جاۓ گی..
میری آپ سب سے اپیل ھے.. پلیز پلیز اپنے آس پاس ایسا ھی کوئی شخص ڈھونڈیے اور اس کی مدد کو پہنچیے.. ان شاءاللہ یہ عمل آپ کی آخرت ھی نہیں دنیا بھی سنوار دے گا.. خدارا سوچیے گا ضرور.. آج کسی کے کام آجائیں ' روز قیامت یہ عمل آپ کے کام آۓ گا..
اللہ ھم سب کو ایک دوسرے کے دکھ بانٹنے کی توفیق بخشے آمین..

گزشتہ تیس سال سے ...

ایک بیٹا اپنے بوڑھے والد کو یتیم خانے میں چھوڑ کر واپس لوٹ رہا تھا؛اس کی بیوی نے اسے یہ یقینی بنانے کے لئے فون کیا کہ والد تہوار وغیرہ کی چھٹی میں بھی وہیں رہیں گھر نہ چلے آیا کریں!بیٹا پلٹ کے گیا تو پتہ چلا کہ اس کے والد یتیم خانے کے سربراہ کے ساتھ ایسے گھل مل کر بات کر رہے ہیں کہ بہت پرانے اور قریبی تعلق ہوں ...تبھی اس کے باپ اپنے کمرے کا بندوبست دیکھنے کے لئے وہاں سے چلے گئے ..اپنا تجسس ٹھنڈا کرنے کے لئے بیٹے نے یتیم خانے سربراہ سے پوچھ ہی لیا ..."آپ میرے والد کو کب سےجانتے ہیں؟ "انہوں نے مسکراتے ہوئے نے جواب دیا ..."گزشتہ تیس سال سے ... جب وہ ہمارے پاس ایک یتیم بچے کو گود لینے آئے تھے!"

Thursday, October 23, 2014

Law of Opportunity Cost

اکنامکس کا ایک قانون ہے جو
"Law of Opportunity Cost" 
کہلاتا ہے۔
جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ذرائع کی کمی کی وجہ سے ایک ہی وقت میں دو کام نہیں کیئے جاسکتے
جیسے کوئی طالب علم صبح اٹھے تو اس کے سامنے دو آپشن ہوتے ہیں 1) نیند 2) سکول یا کالج
اب یہ بندے بندے پر ڈیپینڈ کرتا ہے کہ اس کے نزدیک کیا چیز قیمتی ہے؟
وہ کس کو اختیار کرتا ہے۔
جس کو اختیار کرتا ہے وہ چیز "اوپرچونٹی" کہلاتی ہے۔
جس کو چھوڑ دیتا ہے وہ "کوسٹ" کہلاتی ہے۔
اسی طرح اگر آپ کو کہیں جانا ہو تو ایک آپشن پبلک ٹرانسپورٹ کا ہوتا ہے دوسرا رکشہ کا ہوتا ہے یا ٹیکسی وغیرہ۔
آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کو کیا اختیار کرنا ہے؟ بس یا رکشہ، ٹیکسی؟
ایسا نہیں ہوسکتا کہ آُپ ایک ہی وقت میں دونوں میں سفر کرلیں!!!
چلیں ایک اور مثال لیں۔
میٹرک کے بعد آپ کے پاس دو چوائس ہیں
میڈیکل یا انجینرنگ
دونوں میں سے ایک چیز لینی ہوگی
ایسا نہیں کہ ایک ہی وقت میں ڈاکٹر بھی بن جائیں اور انجینئر بھی
بالکل سیدھی سی بات ہے۔
اب میں آگے چلتا ہوں۔
دین اسلام کی واجبی معلومات حدیث کے مطابق ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔
لیکن اگر اسلام کو گہرائی کے ساتھ سیکھا اور پڑھا جائے تو اس کیلیئے ایک عمر بھی ناکافی ہے۔
جو لوگ اسلام کو گہرائی سے پڑھتے ہیں وہ اسی
"Law of Opportunity Cost"
کی وجہ سے سائنس یا ٹیکنالوجی میں گہرائی کے ساتھ غوطہ خوری نہیں کرپاتے۔
(واضح ہو کہ مسلمان سائنس دانوں کی بڑی دھوم رہی ہے لیکن علمی حلقوں میں ان سائنس دانوں کے فتاویٰ جات وغیرہ موجود نہیں ہیں۔)
اسی طرح جو سائنسی ماہرین ہیں وہ اسلامی معلومات کا احاطہ اتنا نہیں کرسکتے جتنا ایک معتبر مفتی کرتا ہے۔
ہمارے لوگ مولوی کو سائنس دان بنانے کے چکر میں پڑے رہتے ہیں
لیکن سائنس دان کو مولوی بنانے کی کوشش نہیں کرتے؟
ارے بھائی فرق کو سمجھو!
مولوی کا کام ہے قران و سنت میں غور وخوض، لوگوں کو جدید مسائل کا شرعی حل بتانا وغیرہ، اس کو اپنا کام کرنے دو۔
اور جو مسلمان اسلام کی فرض معلومات حاصل کرنے کے بعد مسلمانوں کی کامیابی وترقی کیلیئے سائنس ہر کام کرہے ہیں انہیں بھی کام کرنے دیا جائے۔
اگرچہ امور کے لحاظ سے لوگوں کی انکی صلاحتوں اور مصروفیتوں کی حساب سے تقسیم ہوگی
جو کہ فطری بات ہے
لیکن یہ لوگ آپس میں انٹر کنیکٹڈ ہونگے۔
سائنس دان ، مولوی کے ساتھ، مولوی ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔
جیسی تقسیم کار کی طرف سورہ مزمل کی آخری آیت میں بھی اشارہ ہے

شوہر کی غیرت

وه مکمل پردے کے عالم میں قاضی کے سامنے کهڑی تهی. اس نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کر رکها تها. مقدمے کی نوعیت بڑی عجیب تهی کہ میرے شوہر کے ذمہ مہر کی 500 دینار رقم واجب الاداء ہے وه ادا نہیں کر رہا.لہذا مجهے مہر کی رقم دلائی جائے
.. قاضی نے خاوند سے پوچها تو اس نے انکار کر دیا. عدالت نے عورت سے گواه طلب کیے.. عورت نے چند گواه عدالت میں پیش کر دیے...
گواہوں نے کہا:" ہم اس عورت کا چہره دیکه کر ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ واقعی وه عورت ہے جس کی گواہی دینے ہم آئے ہیں. لہذا عورت کو حکم دیا جائے کہ وه اپنے چہرے سے نقاب ہٹائے۔"
عدالت نے حکم دیا کہ عورت اپنے چہرے سے نقاب اتارے تاکہ گواه شناخت کر سکیں.ادهر عورت تذبذب کا شکار تهی کہ وه نقاب اتارے یا نہیں....گواه اپنے موقف پر مصر تهے...
اچانک اس کے شوہر نے غیرت میں آکر کہا" مجهے قطعا یہ برداشت نہیں کہ کوئی غیر محرم میری بیوی کا چہره دیکهے... لہذا گواہوں کو چہره دیکهنے کی ضرورت نہیں .. واقعی اس کے مہر کی رقم میرے ذمہ واجب الاداء ہے...
عدالت ابهی فیصلہ دینے والی ہی تهی کہ وه عورت بول اٹهی..!!
"اگر میرا شوہر کسی کو میرا چہره دکهلانا برداشت نہیں کرتا تو میں بهی اسکی توہین برداشت نہیں کر سکتی. میں اپنا مہر معاف کرتی ہوں. میں غلطی پر تهی جو ایسے شخص پر کے خلاف مقدمہ دائر کیا.."
______________________________________________
[یہ واقعہ ابن جوزی کی کتاب "المنتظم فی تاریخ الامم والملوک" 403/12 میں دیکها جا سکتا ہے... ماخوذ از سنہری کرنیں]