Friday, November 13, 2015

اللہ کی توفیق اور ہماری کوشش

میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں مگر دل نہیں کرتا،اس کے چہرے پر اداسی کے تاثرات نمایاں تھے،
میں نے توجہ کی تو ایک نوجوان مصلے کی دائیں جانب بیٹھا تھا،
کوئی بات نہیں آپ ہمت کریں اور کوشش کریں کہ نماز نہ چھوٹنے پائے،
میں نے سمجھایا۔
مگر اللہ کی توفیق ہو گی تو پڑھوں گا ناں، اس کے سوال پر میں چونک گیا،
میں نے پوچھا،
آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟
دیکھیں ناں! ہم جتنی بھی ہمت کر لیں مگر وہ توفیق دے گا تو ہم کھڑے ہوسکتے ہیں ناں،وہ توفیق ہی نہ دے تو ہم کیسے نماز کی عبادت ادا کریں گے۔۔
میں خاموشی سے اس کی بات سنتا رہا،
اس نے بات مکمل کی اور میری طرف دیکھا،
میں نے پوچھا،
آپ نے حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ پڑھا ہے؟
جی! مکمل تو نہیں مگر علم ہے ،اس نے جواب دیا
اچھا آپ کو پتہ ہے ناں کہ جب یوسف علیہ السلام کو عورت نے بہلایا تو آپ بھاگے ،میں نے پھر پوچھا،
جی بالکل! اور پھر دروازے بھی کھل گے تھے،اس نے قدرے دلچسپی سے جواب دیا،۔
میں خاموش ہوا،،
پھر مخاطب ہوا،
دیکھو!
ایک ہوتی ہے اللہ کی توفیق،اور ایک ہوتی ہے ہماری کوشش
توفیق اصل میں ایک نتیجہ ہے اور اس نتیجہ کو حاصل کرنے کا نام کوشش ہے۔
حضرت یوسف علیہ السلام جب بھاگے تو دروازے کھل گے،
اب ذرا غور سوچو!
کہ حضرت یوسف علیہ السلام تو نبی ہیں اور نبی کے پاس عام انسان سے زیادہ علم ہوتا ہے،تو آپ بھاگے ہیں دروازے کی طرف حالانکہ آپ کو علم ہے کہ دروازوں کو تالے لگے ہوئے ہیں ،آپ کو تو بھاگنا تھا چابی کی طرف تاکہ دروازے کھول سکیں،مگر آپ دروازے کی طرف ہی کیوں بھاگے ہیں؟
درحقیقت آپ علیہ السلام نے کوشش کی،اور آپ نے جب گناہ سے بچنے کی کوشش مکمل کی تو پھر اللہ کی "توفیق" متوجہ ہوئی اور دروازے کھل گے،اگر آپ نہ بھاگتے اور وہیں کھڑے رہتے تو کبھی بھی دروازے نہیں کھلتے،
وہ غور سے سب سن رہا تھا،
میں نے مزید بات جاری رکھی:
تو بھئی!
کوشش کرو،جب کوشش کرو گے تو اللہ کی توفیق ملے گی،یوں بیٹھے رہے تو نماز کی توفیق نہیں ملے گی۔
تو جتنا تمہارا کام ہے تم اتنا تو کرو،
باقی جو اللہ کا کام ہے وہ اس کو اچھی طرح کرنا جانتا ہے۔۔۔
میں خاموش ہوا،
وہ نوجوان سلام کرکے صف کی طرف چل پڑا۔۔۔

Wednesday, November 11, 2015

صدقہ یا قرض حسنہ


تنخواہ(پیسوں)کو مہینے کی آخری تاریخ تک بچانے کا نسخہ
(عربی سے ترجمہ شدہ)

یہ واقعہ ایک سعودی نوجوان کا ہے،یہ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں تها،اس کی تنخواہ صرف چار ہزار ریال تهی،شادی شدہ ہونے کیوجہ سے اس کے اخراجات اس کی تنخواہ سے کہیں زیادہ تهے،مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی اس کی تنخواہ ختم ہو جاتی اور اسے قرض لینا پڑتا، یوں وہ آہستہ آہستہ قرضوں کی دلدل میں ڈوبتا جارہا تها ،اور اس کا یقین بنتا جا رہا تها کہ اب اس کی زندگی اسی حال میں ہی گزرے گی، باوجودیکہ اس کی بیوی اسکے مادی حالت کا خیال کرتی ،لیکن قرضوں کے بوجه میں تو سانس لینا بهی دشوار ہوتا ہے.
ایک دن وہ اپنے دوستوں میں مجلس میں گیا ،وہاں اس دن ایک ایسا دوست بهی موجود تها جو صاحب رائے آدمی تها اور اس نوجوان کا کہنا تها کہ میں اپنے اس دوست کے مشوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکهتا تها،کہنے لگا میں نے اسے باتوں باتوں میں اپنی کہانی کہہ سنائی اور اپنی مالی مشاکل اس کے سامنے رکهیں ، اس نے میری بات سنی اور کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ تم اپنی تنخواہ میں سے کچه حصہ صدقہ کے لیے مختص کرو، اس سعودی نوجوان نے حیرت سے کہا : جناب مجهے گهر کے خرچے پورے کرنے لیے قرضے لینے پڑتے ہیں اور آپ صدقہ نکالنے کا کہہ رہے ہیں؟
خیر میں نے گهر آ کر اپنی بیوی کو ساری بات بتائی تو بیوی کہنے لگی : تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے ؟ ہو سکتا ہے اللہ جل شانہ تم پر رزق کے دروازے کهول دے .
کہتا ہے میں نے ماہانہ 4 ہزار ریال میں سے 30 ریال صدقہ کے لیے مختص کرنے کا ارادہ کیا.اور مہینے کے آخر میں اسے ادا کرنا شروع کردیا.
سبحان اللہ ! قسم کها کر کہتا ہوں میری تو حالت ہی بدل گئی، کہاں میں ہر وقت مالی ٹینشوں میں اور سوچوں میں رہتا تها اور کہاں اب میری زندگی گویا پهول ہو گئی تهی ، ہلکی پهلکی آسان ،قرضوں کے باوجود میں خود کو آزاد محسوس کرتا تها ایک ایسا ذہنی سکون تها کہ کیا بتاوں.
پهر چند ماہ بعد میں نے اپنی زندگی کو سیٹ کرنا شروع کیا ، اپنی تنخواہ کو حصوں میں تقسیم کیا ، اور یوں ایسی برکت ہوئی جیسے پہلے کبهی نہی  ہوئی تهی.میں حساب لگا لیا اور مجهے اندازہ ہو گیا کہ کتنی مدت میں اِنشاءاللہ قرضوں کے بوجه سے میری جان چهوٹ جائی گی.
پهر اللہ جل شانہ نے ایک اور راستہ کهولا اور میں نے اپنے ایک عزیز کے ساته اس کے پراپرٹی ڈیلنگ کے کام میں حصہ لینا شروع کیا ، میں اسے گاہک لا کردیتا اور اس پر مجهے مناسب پرافٹ حاصل ہوتا.
الحمدللہ ! میں جب بهی کسی گاہک کے پاس جاتا وہ مجهے کسی دوسرے تک راہنمائی ضرور کرتا .
میں یہاں پر بهی وہی عمل دوہراتا کہ مجهے جب بهی پرافٹ ملتا میں اس میں سے اللہ کے لیے صدقہ ضرور نکالتا.

اللہ کی قسم صدقہ کیا ہے؟ کوئی نہیں جانتا سوائے اس کے جس نے اسے آزمایا ہو.
صدقہ کرو، اور صبر سے چلو ، اللہ کا فضل سے خیر و برکتیں اپنی آنکهوں برستے دیکهو گے.

نوٹ :
1. جب آپ کسی مسلمان کو تنخواہ میں سے صدقہ کے لیے رقم مختص کرنےکاکہیں گے اور وہ اس پر عمل کرےگا تو آپ کو بهی اتنا ہی اجرملے گا جتنا صدقہ کرنے والے کو ملے گا، اور صدقہ دینے والے کے اجر میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی،

سوچیے !!!
 آپ اس دنیا سے چلے جائیں گے اور آپکے سبب آپکے پیچهے کوئی صدقہ کررہاہو گا

2. ایسے ہی اگر آپ نے یہ رسالہ (میسج) آگے نشرکیا اور کسی نے صدقہ دینے کا معمول بنا لیاآپ کے لیے بهی صدقہ دینے والے کے مثل اجرہے.
(جیسے میں نے اس میسج کو پڑه کر صدقہ کرنے کا معمول بنایا ، اور قسم کها کہتا ہوں مجهے سب سے زیادہ فرق میری ذہنی حالت پر پڑا ،ایک ایسا اطمئنان محسوس ہوتا ہے کہ جسکا جواب نہیں.مترجم)
میرے عزیز!!!
اگرچہ آپ طالب علم ہیں ، اور آپکو لگا بندها وظیفہ ملتاہے تب بهی آپ تهوڑا بہت جتناہوجائے کچه رقم صدقہ کے لیے ضرور مختص کریں.

اگر صدقہ کرنے والا جان لے اور سمجه لے کہ اس کا صدقہ فقیر کے ہاته میں جانے سے پہلے اللہ کے ہاته میں جاتا ہے تو یقینا دینے والے کو لذت لینے والے سے کہیں زیادہ ہو گی.

کیا آپ صدقہ کے فوائد معلوم ہیں؟
خاص طور پر 17، 18، 19 کو توجہ سے پڑهیے گآ

سن لیں !
صدقہ دینے والے بهی اور جو اس کا سبب بنتے ہیں وہ بهی!!!
1. صدقہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے
2. صدقہ اعمال صالحہ میں افضل عمل ہے ، اور سب سے افضل صدقہ کهانا کهلانا ہے.
3. صدقہ قیامت کے دن سایہ ہو گا، اور اپنے دینے والے کو آگ سے خلاصی دلائے گا
4. صدقہ اللہ جل جلالہ کے غضب کو ٹهنڈا کرتا ہے، اور قبر کی گرمی کی ٹهنڈک کا سامان ہے
5. میت کے لیے بہترین ہدیہ اور سب سے زیادہ نفع بخش چیز صدقہ ہے، اور صدقہ کے ثواب کو اللہ تعالی بڑهاتے رہتے ہیں
6. صدقہ مصفی ہے، نفس کی پاکی کا ذریعہ اور نیکیوں کو بڑهاتا ہے
7. صدقہ قیامت کے دن صدقہ کرنے والے کے چہرے کا سرور اور تازگی کا سبب ہے
8. صدقہ قیامت کی ہولناکی کے خوف سے امان ہے ، اور گزرے ہوئے پر افسوس نہیں ہونے دیتا.
9. صدقہ گناہوں کی مغفرت کا سبب اور سئیات کا کفارہ ہے.
10. صدقہ خوشخبری ہے حسن خاتمہ کی ، اور فرشتوں کی دعا کا سبب ہے
11. صدقہ دینے والا بہترین لوگوں میں سے ہے ، اور اس کا ثواب ہر اس شخص کو ملتا ہے جو اس میں کسی طور پر بهی شریک ہو.
12. صدقہ دینے والے سے خیر کثیر اور بڑے اجر کا وعدہ ہے
13. خرچ کرنا آدمی کو متقین کی صف میں شامل کردیتا ہے، اور صدقہ کرنے والے سے اللہ کے مخلوق محبت کرتی ہے.
14. صدقہ کرنا جود و کرم اور سخاوت کی علامت ہے
15. صدقہ دعاوں کے قبول ہونے اور مشکلوں سے نکالنے کا ذریعہ ہے
16. صدقہ بلاء )مصیبت( کو دور کرتا ہے ، اور دنیا میں ستر دروازے برائی کے بند کرتا ہے
17. صدقہ عمر میں اور مال میں اضافے کا سبب ہے.کام یابی اور رزق کا سبب ہے.
18.  صدقہ علاج بهی ہے دواء بهی اور شفاء بهی...
19. صدقہ آگ سے جلنے، غرق ہونے ، چوری  اور بری موت کو روکتا ہے
20. صدقہ کا اجرملتا ہے ، چاہے جانوروں اور پرندوں پر ہی کیوں ناہو..
آخری بات :
بہترین صدقہ اس وقت یہ ہے کہ آپ اس میسج کو صدقہ کی نیت سے آگے نشر کر دیں.

ہماری زندگی ہماری کارکردگی

ہماری زندگی ہماری کارکردگی کا عکس ہوتی ہے۔
ایک لڑکا اپنے باپ کے ہمراہ پہاڑوں کے درمیان ٹہل رہا تھا۔ اچانک وہ لڑکا اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر پڑا۔ اُسے چوٹ لگی تو بے ساختہ اُس کے حلق سے چیخ نکل گئی! ’’آہ… آ… آ… آ!‘‘
اُس لڑکے کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اُسے پہاڑوں کے درمیان کسی جگہ یہی آواز دوبارہ سنائی دی ’’آہ… آ… آ… آ!‘‘
تجسس سے وہ چیخ پڑا ’’تم کون ہو؟
اُسے جواب میں وہی آواز سنائی دی ’’تم کون ہو؟‘‘
اس جواب پر اُسے غصہ آگیا اور وہ چیختے ہوئے بولا، ’’بزدل!‘‘ اُسے جواب ملا ’’بزدل!‘‘
تب لڑکے نے اپنے باپ کی طرف دیکھا اور پوچھا ’’یہ کیا ہو رہا ہے؟‘‘
اُس کا باپ مسکرا دیا اور بولا ’’میرے بیٹے! اب دھیان سے سنو!‘‘
اور پھر باپ نے پہاڑوں کی سمت دیکھتے ہوئے صدا لگائی ’’میں تمھیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔‘‘
آواز نے جواب دیا ’’میں تمھیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔‘‘
وہ شخص دوبارہ چیخ کر بولا ’’تم چیمپیئن ہو!‘‘
آواز نے جواب دیا ’’تم چیمپیئن ہو!‘‘
لڑکا حیران رہ گیا، لیکن اُس کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔
تب اُس کے باپ نے اُسے سمجھایا ’’لوگ اِسے’’بازگشت‘‘ کہتے ہیں،
لیکن حقیقت میں یہ زندگی ہے۔ یہ تمھیں ہر وہ چیز لوٹا دیتی ہے جو تم کہتے یا کرتے ہو۔ ہماری زندگی ہماری کارکردگی کا عکس ہوتی ہے۔
اگر تم دنیا میں زیادہ پیار چاہتے ہو تو اپنے دل میں زیادہ پیار پیدا کرو۔
اگر تم اپنی ٹیم میں زیادہ استعداد چاہتے ہو تو اپنی استعداد بہتر بنائو۔ یہ تعلق ہر وہ شے لوٹا دیتا ہے جو تم نے اُسے دی ہوتی ہے۔ تمھاری زندگی کوئی اتفاق نہیں، یہ تمھارا ہی عکس ہے۔

Monday, November 9, 2015

ماں کی محبت کا ایک احوال


مجھے اپینڈکس کی پرابلم ہوئی اسی وقت 
میری ماں گرُدے کی تکلیف میں مبتلا تھی۔,۔ میں نے اپنی ماں کے چہرے کو دیکھا, اس پر پھیلے آثار کو دیکھا۔۔ اس کو اپنے گردوں کی تکلیف بھول گئی اور اپنے بیٹے کی فکر پڑ گئی, جلدی سے مجھے ہسپتال لے گئیں۔ آپریشن ٹھیٹر میں لے جایا گیا تو ڈاکڑر تو دروازہ بند کرنے لگے تو میری نظر میری ماں پر پڑی۔ وہ منظر کیسا منظر تھا۔۔۔۔۔۔۔ 
وہ میری آنکھوں میں نقش ہو گیا۔ میں نے اپنی ماں پر ایک نظر ڈالی تو اس کا چہرہ آنسوؤں سے بھیگا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔
اور وہ ایسے چکر لگا رہی تھیں جیسے کوئی پرندہ اپنے بچوں کے لئے خطرہ محسوس کرے تو بے چینی اور کرب میں گھونسلے کے گرد منڈلاتا ہے۔ میری ماں نے ڈاکڑ سے کچھ بولا تو ہچکی سے آواز بند ہو گئی۔ حالانکہ یہ ایک مائنر آپریشن تھا لیکن اپنی ماں کی وہ کیفیت یاد آتی ہے تو آنسو پانی کی طرح آنکھوں سے جاری ہو جاتے ہیں۔
آپریشن کے بعد جب میری ماں میرے پاس بیٹھی اور ماتھے پر ہاتھ رکھا تو سب بھول گیا۔۔۔۔۔ آدھی تکلیف ختم ہو گئی۔۔ ساری رات ایک پل کو نہیں سوئیں۔۔ صبح کے وقت کچھ پل کے لئے مجھے تھوڑا بہتر محسوس ہوا تو اپنی ماں کو دیکھا۔ وہ اٹھیں اپنے درد کی وجہ سے کراہ رہی تھیں لیکن میرے لئے فوراً ڈاکڑ کی ہدایت پر دوسرے فلور سے نیچے گئیں اور میرے لئے جوس اور کچھ کھانے کو لے کر آئیں۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ہر چیز کا مشاہدہ کر رہا تھا۔۔ ماں کو اپنی فکر نہ تھی۔۔ وہ اپنا درد بھول کر اپنی ساری توجہ مجھ پر مرکوز کیئے ہوئے تھی۔۔ اور وہ سارے مناظر میری آنکھوں میں جامد ہو کر رہ گئے۔۔
سوچتا ہوں اللہ تعالٰی نے ماں کو کیسی محبت عطا کر دی کہ اولاد دُکھ دیتی ہے پر وہ ایک لفظ نہیں بولتی۔ بس اُس کے لئے اپنی اولاد کی تکلیف اپنی تکلف پر غالب آ جاتی ہے۔۔
لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ اسی ماں کی اتنی بڑی بڑی قربانیان ہم بھلا دیتے ہیں۔ ہم تو یہ بھی نہیں سوچھتے کہ اس کو ہماری کسی بات کا دیکھ ہو گا۔۔ جو زخم اولاد دیتی ہے ماں انھیں بھی اپنے سینے سے لگا لیتی ہے۔۔ مائیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔۔ کاش ہم اپنی ماں کی قربانیاں سمجھ پائیں لیکن جب سمجھنا شروع کرتے ہیں تو اُس وقت ماں نہیں ہوتی!

حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے معجزانہ تصرفات

صرف چند روٹیاں اور 70 سے 80 افراد ہو کھانے والے۔۔۔!
ایک دن حضرت ابو طلحہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اپنے گھر میں آئے اور اپنی بیوی حضرت اُمِ سلیم رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے کہا کہ کیا تمہارے پاس کھانے کی کوئی چیز ہے؟ 
میں نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی کمزور آواز سے یہ محسوس کیا کہ آپ بھو کے ہیں۔ 
اُمِ سلیم رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے "جو" کی چند روٹیاں دوپٹہ میں لپیٹ کر حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ آپ کی خدمت میں بھیج دیں۔ 
حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ جب بارگاہِ نبوت میں پہنچے تو آپ صلی اللہعلیہ وسلم مسجد نبوی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مجمع میں تشریف فرما تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کیا ابو طلحہ نے تمہارے ہاتھ کھانا بھیجا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ” جی ہاں ” یہ سن کر آپ اپنے اصحاب کے ساتھ اٹھے اور حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مکان پر تشریف لائے۔
حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے دوڑ کر حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس بات کی خبردی،
انہوں نے بی بی اُمِ سلیم سے کہا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم ایک جماعت کے ساتھ ہمارے گھر پر تشریف لا رہے ہیں۔
حضرت ابو طلحہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے مکان سے نکل کر نہایت ہی گرم جوشی کے ساتھ آپ کا استقبال کیا آپ نے تشریف لاکر حضرت بی بی اُمِ سلیم رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے فرمایا کہ جو کچھ تمہارے پاس ہو لاؤ ۔
انہوں نے وہی چند روٹیاں پیش کر دیں جن کو حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ بارگاہ رسالت میں بھیجا تھا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ان روٹیوں کا چورہ بنایا گیا اور حضرت بی بی اُمِ سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس چورہ پر بطور سالن کے گھی ڈال دیا، ان چند روٹیوں میں آپ کے معجزانہ تصرفات سے اس قدر برکت ہوئی کہ آپ دس دس آدمیوں کو مکان کے اندر بلا بلا کر کھلاتے رہے اور وہ لوگ خوب شکم سیر ہو کر کھاتے اور جاتے رہے یہاں تک کہ ستر یا اسی آدمیوں نے خوب شکم سیر ہو کر کھا لیا۔
(بخاری جلد۱ ص ۵۰۵ علامات النبوة و بخاری جلد۲ ص ۹۸۹)

Sunday, November 8, 2015

دوست ہوں تو ابسے


وہ دونوں ہم نام بھی تھے اور ہم وطن بھی ،دونوں کا نام ابراہیم تھا،دونوں اپنے وقت کے جلیل القدر امام تھے اور لطف کی بات یہ ہے کہ دونوں کا شہر بھی ایک تھا،دونوں کوفہ کے باشندے تھے۔۔۔
حجاج کی گورنری کا زمانہ تھا،حکومت کے خلاف لب ہلانا اپنی موت کو دعوت دینا تھا،ہزاروں کے سر اس جرم کی پاداش میں قلم کیے جاچکے تھے۔لیکن اہل حق کی زبانیں خوف تلوار سے کب چپ رہنے والی تھیں۔
چنانچہ ان دو ابراہیموں میں سے ایک کی زبان حجاج کے خلاف چلی۔۔۔اور شدہ شدہ خبر حکومت کے ایوانوں تک پجنچ گي۔۔
حجاج کے شرطے (پولیس) اس ابراہیم کو گرفتار کرنے نکلے جس نے حکومت کے خلاف زبان کھولی تھی لیکن نام ایک ہونے کی وجہ سے اس ابراہیم کے گھر پہنچے جو ان کے دوست تھے۔۔۔
یہ ابراہیم اگرچاہتے تو یہ کہ کر جان چھڑاسکتے تھے کہ وہ ابراہیم میں نہیں ہوں،،وہ تو فلاں محلے میں رہایش رکھتے ہیں۔۔۔
لیکن ان کے ضمیر نے گوارا نہیں کیا کہ وہ اپنے دوست کو گرفتار کرواۓ چنانچہ شوق سے گرفتاری دے دی۔۔۔شرطے انہیں لیکر جیل میں ڈال گۓ۔۔۔
وہاں ان پر جو گزری سو گزری۔۔۔قید قید ہوتی ہے اور پھر قید پھی وہ جو حجاج جیسے جابر کے کے زیر انتظام ہو۔۔۔۔۔
ایک دن اس قیدی ابراہیم کی ماں ان سے ملنے آي تو دیکھا کہ بجاۓ ان کے لخت جگرکے سامنے ہڈبوں کا ایک ڈھانچہ کھڑا ہے۔۔۔پہچان نہ سکی۔۔بیٹے کو اپنی پہچان کرانی پڑی۔۔۔۔۔۔
تاریخ بتاتی ہے کہ ابراہیم نے اپنی بقبیہ زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنی قبول کی لیکن اپنے دوست کو آزمایش میں ڈالنا گوارا نہیں کیا۔۔۔
یہاں تک کہ جیل ہی سے اس کا جنازہ اٹھا۔۔۔۔۔۔
جیل کی صعوبتیں قبول کرنے والے اپنے وقت کے امام ابراہیم تیمی رح تھے اور
اور جس دوست کی خاطر یہ سب کچھ کیا گیا اس کو تاریخ امام ابراہیم نخعی رح کے نام سے جانتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟

‫‏اللہ‬ بندے کو‏سزا‬ کیوں دیتا ہے؟
مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں
ہمارے ویٹنری ڈپارٹمٹ کے پروفیسر ہوا کرتے تھے
میرے اُن سے اچھے مراسم تھے 
یہ یو نیورسٹی میں میرا تیسرا سال تھا
اک دفعہ میں انکے دفتر گیا۔ 
مجھ سے کہنے لگے: مہران اک مزے کی بات سناؤں تمہیں؟ ؟
جی سر ضرور
پچھلے ہفتے کی بات ہے 
میں اپنے دفتر می‍ں بیٹھا تھا 
اچانک اک غیر معمولی نمبر سے مجھے کال آئ:
"پندرہ منٹ کے اندر اندر اپنی سراونڈگنز کی کلیئرنس دیں!""
ٹھیک پندرہ منٹ بعد پانچ بکتر بند گاڑیاں گھوم کے میرے آفس کے اطراف میں آکر رکیں 
سول وردی میں ملبوس تقریباً حساس اداروں کے لوگ دفتر می‍ں آئے
ایک آفیسر آگے بڑھا
امریکہ کی سفیر آئ ہیں 
انکے کتے کو پرابلم ہے اسکا علاج کریئے
تھوڑی دیر بعد اک فرنگی عورت 
انکے ساتھ انکا ایک عالی نسل کا کتا بھی تھا __
کہنے لگیں 
میرے کتے کے ساتھ عجیب و غریب مسئلہ ہے 
میرا کتا نافرمان ہوگیا ہے _
اسے میں پاس بلاتی ہوں یہ دور بھاگ جاتا ہے 
خدارا کچھ کریے یہ مجھے بہت عزیز ہے اسکی بے عتنائ مجھ سے سہی نہیں جاتی
میں نے کتے کو غور سے دیکھا ___
پندرہ منٹ جائز لینے کے بعد میں نے کہا
میم!!
یہ کتا ایک رات کے لیے میرے پاس چھوڑ دیں میں اسکا جائزہ لے کے حل کرتا ہوں 
اس نے بے دلی سے حامی بھرلی 
سب چلے گئے.
میں نے کمدار کو آوز لگائ
فیضو اسے بھینسوں والے بھانے میں باندھ کے آ۔۔۔ 
سن اسے ہر آدھے گھنٹے بعد چمڑے کے لتر مار۔۔ 
ہر آدھے گھنٹے بعد صرف پانی ڈالنا.
جب پانی پی لے تو پھر لتر مار______!!!
کمدار جٹ آدمی تھا۔ ساری رات کتے کے ساتھ لتر ٹریٹ منٹ کرتا رہا.
صبح پورا عملہ لئے میرے آفس کے باہر
سفیر زلف پریشاں لئے آفس میں آدھمکی
________Sir what about my pup ?
I said ___Hope your pup has missed you too .....
کمدار کتے کو لے آیا.
جونہی کتا کمرے کے دروازے میں آیا 
چھلانگ لگا کے سفیر کی گود میں آبیٹھا 
لگا دم ہلانے منہ چاٹنے ________!!!
کتا مُڑ مڑ تشکر آمیز نگاہوں سے مجھے تکتا رہا.
میں گردن ہلا ہلا کے مسکراتا رہا_____
سفیر کہنے لگی: سر آپ نے اسکے ساتھ کیا کیا کہ اچانک اسکا یہ حال ہے _____؟؟؟
میں نے کہا: 
ریشم و اطلس ، ایئر کنڈیشن روم، اعلی پائے کی خوراک کھا کھا کے یہ خودکو مالک سمجھ بیٹھا تھا اور اپنے مالک کی پہچان بھول گیا.
بس 
اسکا یہ خناس اُتارنے کے لیے اسکو ذرا سائیکولوجیکل پلس فیزیکل ٹریٹمنٹ کی اشد ضروت تھی ____وہ دیدی۔۔۔ ناؤ ہی از اوکے
Apart from the humour, Now read the first sentence again to understand the message
#اللہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟ 
مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں.
سمجھنے والے اپنے ضمیر کی عدالت میں اپنے آپ کو ضرور کھڑا کرے گے. 
اللہ پاک تو ہمیں 70 ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے اور ہم ایک دن میں کتنی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن اس دن میں استعمال کرنے والی نعمتوں کا شکر ایک دن بھی نہیں کرتے.
غفلتوں میں ڈوبے ہوئے جب وہ مالک اپنی یاد دلاتا ہے تو تھوڑی دیر کے لئے ہم اسکو مان لیتے ہیں اور پھر وہی دنیا کی دور بھاگ وہی نہ شکری وہی نافرمانی
ایک دن تو اسکے پاس ہی جانا ہے ہم نے اور کچھ نہیں تو نماز کو اپنی عادت بنا لیجیے .
اللہ پاک مجھے اور آپ سب کو اپنی اصلاح کی توفیق عطا فرماۓ آمین

Friday, November 6, 2015

ایک نصیحت

میں ٹیکسی میں بیٹھا تو وقت گزاری کیلئے ڈرائیور سے بات چیت شروع کردی، اس سے انٹرویو لینے لگا۔
اس نے بتایا کہ وہ پہلے ایمبولینس چلاتا تھا۔ یہ سُن کر مجھے بڑا تجسس ہوا۔
میں نے پوچھا آپ نے تو بہت مشکل مشکل حالات میں کام کیا ہوگا۔
اس نے بتایا کہ جب کراچی کے حالات بہت خراب ہوا کرتے تھے تو اپنی جانوں پر کھیل کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا کرتا تھا۔
میں نے اس سے پوچھا کہ زندگی کا کوئی ایسا تجربہ جو بھیانک ترین ہو؟
ہونہہ!!!! تھوڑی دیر سوچنے کے بعد کہنے لگا: بھیانک تو نہیں یاد لیکن ایک ایسا واقعہ یاد ہے جو بہت سبق آموز ہے۔
پھر اس نے بتایا: ایک دفعہ مجھے اطلاع دی گئی کہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے پاس فائرنگ ہوئی ہے، کوئی زخمی ہوا ہے اسے ہسپتال پہنچانا ہے۔
میں قریب تھا، وہاں جانے لگا تو پارکنگ پلازہ پر ٹریفک جام ملا، سائرن آن کرکے جب راستہ بنانے کی کوشش کی تو اس دوران ایک انکل نے ایمبولینس کے سامنے گاڑی لاکر روک دی اور مجھے اتر کر کھری کھری سنائیں کہ ایمبولینس میں کوئی نہیں ہے اور تم بلاوجہ سائرن بجا کر ہمارے کانوں میں درد کر رہے ہو۔ میں نے انکو لاکھ سمجھایا کہ یہاں فائرنگ سے کوئی زخمی ہوا ہے اس کو لیکر جانا ہے، لیکن وہ سناتے رہے، میں انکو چھوڑ کر ایمبولینس لیکر گیا اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔
زخمی کی حالت نازک تھی لیکن اب تک کوئی جاننے والا نہیں آیا تھا ، اطلاع کردی گئی تھی۔
جب میں ہسپتال کے اندر سے باہر آرہا تھا تو دیکھا کہ وہی انکل بھاگے چلے آرہے ہیں جنہوں نے مجھے سنائی تھیں، زخمی شخص انکا بھائی تھا۔
وہ مجھ سے مل کر بہت شرمندہ تھے، لیکن اس موقع پر میں انکو مزید پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا اسلیئے جلدی سے باہر نکل گیا۔
وپ پورا قصہ سُنا کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگا۔
میں نے بھی ایک نصیحت حاصل کرلی تھی!!!

Thursday, November 5, 2015

محبت الٰہی

امریکہ میں ایک نوجوان کلمہ گو مسلمان تھا، دفترمیں کام کرتا تھا، دفتر میں کام کرنے والی ایک امریکن لڑکی سے محبت ہوگئی، اس نے یہ محسوس کیا کہ اب وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتا، چنانچہ اس نے اس کے والدین کو پیغام بھیجا کہ میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں....
اس کے والدین نے شرط رکھی کے تمہیں عیسائی بننا پڑے گا، والدین سے قطع تعلق کرنا پڑے گا، اپنے ملک وآپس نہیں جاوٴگے.... وغیرہ وغیرہ....
یہ جذبات میں اتنے مغلوب تھا کہ تمام شرائط مان لیں ، ماں باپ ، بہن بھائیوں، قریب رشتہ داروں سے ،ملک سے اور جس کمیونٹی میں رہتا تھا ، سب سے ناطہ توڑ لیا.اور عیسائیوں کے طریقے کے مطابق عیسائی بن کر شادی کرلی... تین چار سال اسی طرح گذر گئے،یہاں تک کے دوست احباب سبھی دور ہوتے چلے گئے،تین چار سال اسی حال میں گذر گئے، یہاں تک کے دوست احباب سب کی یاداشت سے بھی نکلنے لگ گیا، بھولی بسری چیز بنتا چلا گیا...
ایک دن امام صاحب نے فجر کی نماز کیلئے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ یہ نوجوان آیا اس نے وضو کیا اور مسجد میں نماز کی صف میں بیٹھ گیا۔ امام صاحب بڑے حیران ، خیر انھوں نے نماز پڑھائی اور اس کے بعد اس کو سلام کیا پھر اسکو اپنے حجرے میں لے گئے، اور محبت پیار سے ذرا پوچھا کہا: " آج بڑی مدت کے بعد زیارت نصیب ہوئی۔" اسوقت اس نے اپنی حالت بتائی کہ ......!
"میں نے اس لڑکی کی محبت میں اپنا سب کچھ قربان کردیا، لیکن جس گھر میں رہتا تھا میرے اس گھر میں اللّٰہ کا کلام "قرآن" رکھا ہوتا تھا، میں جب کبھی آتا جاتا، اس پر میری نظر پڑتی ، تو میں دل میں سوچتا کہ یہ میرے مولا کا کلام ہے، یہ میرے اللّٰہ کا قرآن ہے اور میرے گھر میں موجود ہے میں اپنے نفس کو ملامت کرتا.."
اعمال تو میرے برے تھے لیکن دل مجھے کہا کرتا تھا کہ نہیں جس کا کلمہ پڑھا میں اس سے محبت ضرور کرتا ہوں ، اس کی نشانی میرے گھر میں موجود ہے، اس طرح کئی سال گذر گئے، ایک دن میں آفس سے گھر وآپس آیا اور حسب معمول میں نے گذرتے ہوئے اس جگہ پر نظر ڈالی مجھے قرآن وہاں نظر نہ آیا، میں نے بیوی سے پوچھا کہ یہاں جو کتاب رکھی تھی وہ کہاں ہے؟
"اس نے کہا :" میں نے گھر کی صفائی کی تھی اس میں غیر ضروری چیزوں کو میں نے پھینک دیا ہے،۔"
میں نے پوچھا: "اس کتاب کو بھی ؟
اس نے کہا:" ہاں"
"میں فوراً وہاں سے اٹھ کر آیا اور کوڑے پھینکنے کی جگہ سے اس کتاب کو اٹھا کر لے آیا۔"
جب میری بیوی نے دیکھا کے میں وہ کتاب وآپس لے آیا ہوں اور اس کتاب کا بہت احساس کررہا ہوں تو اس نے کہا:" اگر اس کتاب کا تعلق اسلام سے ہے تو دیکھو یا تو یہ کتاب اس گھر میں رہے گی یا پھر میں اس گھر میں رہونگی۔تمہیں اسمیں سے کسی ایک کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔"
وہ کہنے لگا:" میرے لئے زندگی میں عجیب وقت تھا میں نے اپنے دل سے پوچھا کہ تونے اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے وہ کچھ کرلیا جو تجھے نہیں کرنا چاہیے تھا ۔"
آج تیرا رشتہ پروردگار سے ہمیشہ کے لئے ٹوٹ جائے گا، اب تو فیصلہ کرلے کے کس کے ساتھ رہنا چاہتاہے؟
جب میں نے یہ سوچا تو دل سے آواز آئی کہ نہیں میں اپنے رب سے کبھی بھی نہیں کٹنا چاہتا، میں نے اسی وقت وقت فیصلہ کرلیا کہ میں اب اپنے رب کو نہیں چھوڑونگا، اور میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔
"میں نے دوبارہ کلمہ پڑھا، اپنے مولا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور دل سے توبہ کی ، اب میں سچا پکا مسلمان بن چکا ہوں۔"
سوچئے اتنے غافل کے دل میں بھی اللّٰہ رب العزت کی محبت کا بیج موجود تھا۔ مسلمان کبھی نفس اور کبھی شیطان کے دھوکے میں آکر اپنے رب کی یاد سے غافل ہوجاتا ہے، لیکن اگر اللّٰہ کی محبت کا ادراک ہوجائے تو پھر رب کے لئے اس دنیا کو بھی چھوڑ دیتاہے۔
اللّٰہ تعالٰی سے ہر وقت اسکی محبت اور ایمان پر استقامت سے چلنے کی دعا کرتے رہنا چاہیے، پتہ نہیں کب نفس کا شر اور شیطان کا دھوکا اللّٰہ کی محبت پر حاوی ہوجائے۔
محبت الٰہی سے ماخوذ...

برقی مواصلات

ان برقی مواصلات نے رشتوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ جونہی ذہن میں خیال آیا ٹکسٹ مسج کی صورت میں زو کرکے ہوا کے دوش پر فریق مخالف تک پہنچ گیا۔ نہ نظر ثانی کا موقع نہ اس سے مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ۔
اگر یہ مسج مثبت ہو تب تو ٹھیک ہے مگر عام طور پر ایسا کم ہوتا ہے۔ اب گھریلو لڑائیاں ٹکسٹ مسجز پر لڑی جاتی ہیں۔
میاں بیوی سارا دن مسجز کا تبادلہ کرکے دل کی بھڑاس نکالتے رہتے ہیں۔ جو بات منہ پر نہیں کہی جاسکتی وہ بسہولت ٹکسٹ ہوجاتی ہے۔ گالیاں، کوسنے، طعن و تشنیع ، گلے شکوے برقی رفتار سے سفر کرتے ہیں اور برق رفتاری سے نفرتوں کو ہوا دیتے ہیں۔
میاں بیوی کو ایک اصول بنانا چاہئے کہ انکے درمیان ٹکسٹ کا تبادلہ صرف مثبت ہوگا۔ منفی باتیں ساری روبرو بیٹھ کر کی جائیں گی تاکہ دل آزاری کم سے کم ہو اور رشتوں کو بکھرنے سے بچایا جا
سکے۔