Wednesday, November 18, 2020

فیوز بلب

ریٹائرڈ دوستوں کی یاد دہانی کے لئے

 ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش کے لئے ایک بڑا افسر آیا ، جو تازہ تازہ ریٹائر ہوا تھا۔

 

 یہ بوڑھا بڑا ریٹائرڈ افسر  حیران اور پریشان ، ہر شام سوسائٹی پارک میں گھومتا ، دوسروں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا اور کسی سے بات نہیں کرتا تھا -

  ایک دن وہ شام کے وقت ایک بزرگ کے پاس باتیں کرنے کے لئے بیٹھ گیا اور پھر اس کے ساتھ تقریبا" روزانہ بیٹھنے لگا۔  اس کی گفتگو کا ہمیشہ ایک ہی موضوع رہتا تھا۔  "میں اتنا بڑا افسر تھا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا اور نہ پوچھ سکتا ہے ، یہاں میں مجبوری وغیرہ میں آیا ہوں۔"  اور وہ بزرگ اس کی باتیں سکون سے سنتے تھے۔

 ایک دن جب "ریٹائرڈ" افسر نے دوسرے ساتھی کے بارے میں کچھ جاننے کی خواہش کی تو اس بزرگ نے بڑی انکساری کے ساتھ اسے جواب دے کر دانشمندی کی بات بتائی -

 

 اس نے وضاحت کی:-

 "ریٹائرمنٹ کے بعد  ہم سب فیوز بلب کی طرح ہو جاتے ہیں اس کی اب کوئی اہمیت نہیں رہتی کہ یہ بلب کتنی وولٹیج کا تھا ، کتنی روشنی اور چمک دیتا تھا ، فیوز ہونے کے بعد اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

  انہوں نے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "میں گذشتہ 5 سالوں سے سوسائٹی میں رہ رہا ہوں اور کسی کو یہ نہیں بتایا کہ میں دو بار پارلیمنٹ کا ممبر رہا ہوں۔  یہاں ایک اور صاحب ہیں وہ ریلوے کے جنرل منیجر تھے ، یہاں گلزار صاحب ہیں فوج میں بریگیڈیئر تھے ، پھر ندیم صاحب ہیں جو ایک کمپنی کے کنٹری ہیڈ تھے ، انہوں نے یہ باتیں کسی کو نہیں بتائی ، حتی کہ مجھے بھی نہیں ، لیکن ہم سب جانتے ہیں۔

 "فیوز کے تمام بلب اب ایک جیسے ہیں - چاہے وہ صفر واٹ ، 40 ، 60 ، 100 واٹ ، ہلوجن ہو یا فلڈ لائٹ کے ہوں ، اب کوئی روشنی نہیں دیتا اور بے فائدہ ہیں۔  اور ہاں اس بات کی آپ کو جس دن سمجھ آجائے گی ، آپ معاشرے میں سکون  زندگی گزار سکیں گے۔

  ہمارے ہاں طلوع اور غروب آفتاب کو یکساں احترام دیا جاتا ہے ، لیکن اصل زندگی میں  ہم طلوع آفتاب کی قدر زیادہ کرتے ہیں جتنی جلدی ہم اس کو سمجھیں گے اتنا جلد ہی ہماری زندگی آسان ہوجائے گی۔

لہذا فیوز بلب ہونے سے پہلے ۔۔۔۔۔۔
جتنی بھی خیر کی زیادہ سے زیادہ روشنی پھیلا سکتے ہو ۔۔۔۔پھیلا دو۔۔۔۔۔۔۔۔تاکہ کل کو جب اندھیرے کمرے میں جاؤ ۔۔۔۔تو یہی روشنی کام آئے۔

Sunday, November 15, 2020

خطرناک عورت

"سنا ہے جس عورت سے آپکی شادی ہوئی تھی وہ بڑی خطرناک عورت تھی، اور آپ نے ڈر کے مارے اسے طلاق دے دی تھی"برگد کے درخت کے نیچے کرسی پر بیٹھے ایک خاموش طبع بوڑھے سے ایک منچلے نے استہزائیہ کہا.ساتھ ہی قریب بیٹھے نوجوانوں کی ٹولی نے آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے کو ہنس کردیکھا.
"اللہ بخشے اسے،بہت اچھی عورت تھی."بنا ناراض ہوئے،بغیر غصہ کئے بابا جی کی طرف سے ایک مطمئن جواب آیا.

عشق حقیقی

 مولانا رومی ایک دن خریدوفروخت کے سلسلے میں بازار تشریف لے گئے۔ ایک دکان پر جاکر رک گئے دیکھا کہ ایک عورت کچھ سودا سلف خرید رہی ہے۔ سودا خریدنے کے بعد اس عورت نے جب رقم ادا کرنا چاہی تو دکاندار نے کہا: 

Saturday, November 14, 2020

فقیر کے نزدیک قناعت کیا ہے

سوال۔فقیر کے نزدیک قناعت کیا ہے اور قناعت کے مقام کو کیسے پایا جا سکتاہے ؟
سر فراز شاہ صاحب 
دنیا میں سب سے زیادہ کثیر العیال جو چیز ہے اس کا نام خواہش ہے یہ انسانوں کے اندر اتنی تیزی سے بڑھتی ہے کہ اس کو کنڑول کرنا مشکل ہو تا ہے ۔فقیر لوگ عام طور پر خواہشات سے بہت دور بھاگتے ہیں کیوں کہ خرابی کی ابتداء اسی سے ہو تی ہے ۔

Friday, November 13, 2020

ہم اور ہمارا بنیادی کام

دنیا🌏 کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا، اور موبائل کی اس پہلی نسل کو  1G یعنی فرسٹ جنریشن کا نام دیا گیا۔ اور اس موبائل میں کال کرنے اور سننے کے سوا کوئی دوسرا آ پشن نہیں ہوتا تھا۔

پھر جب موبائلز میں sms یعنی سینٹ میسج کا آپشن ایڈ ہوا، تو اسے 2G یعنی سیکنڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔

بہترین لوگ

بہترین لوگ بہترین نیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے الله رب کائنات ان کے تمام کاموں کو خود سنوار دیتا ہے اور جب جس کام کو الله رب العزت سنوار دے تو اسے بهلا کوئی اس کا بندہ کیسے بگاڑ سکتا ہے۔ صحت و سلامتی کی ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ الله عزوجل آپ اور آپ کے خاندان کا ہمیشہ حامی و ناصر رہے۔

میرے خیال

میرے دماغ میں Tabs کھُلتی ہیں۔۔۔ بالکل ویسے ہی جیسے کمپیوٹر پہ جب Error آجاتا تھا اور وہ Hang ہو جایا کرتا تھا۔۔۔ اور پھر ایک کے بعد ایک بغیر رُکے Windows کھلتی جاتی تھیں۔۔۔ اُلجھنیں ہیں،،، گِرہیں ہیں،،، لامحدُود سوچیں ہیں۔۔۔ جو شاید میری موت پہ رکیں گی۔۔۔ اور میری قبر میں میرے ساتھ دفن ہوں گی۔۔۔!!!

ہمارا رویہ اور ہمارے الفاظ

کافی عرصہ پہلے کی بات ہے ایک لڑکی جس کا نام تبسم تھا اس کی شادی ہوئی وہ سسرال میں اپنے شوہر اور ساس کے ساتھ رہتی تھی- بہت کم وقت میں ہی تبسم کو یہ اندازہ ہوچکا تھا کہ وہ اپنی ساس کے ساتھ نہیں رہ سکتی- ان دونوں کی شخصیت بالکل مختلف تھی اور تبسم اپنی ساس کی بہت ساری عادتوں سے پریشان تھی-

Thursday, November 12, 2020

صندل

صندل کے درخت کی خوبی ہے کہ یہ خود کی درویشی کو یوں چھپاتا ہے کہ رفتہ رفتہ ہولے ہولے اپنی خوشبو کو ارد گرد کے 100 درختوں میں منتقل کردیتا ہے یہی وجہ ہے کہ صندل کے درخت کو پہچاننا قدرے مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس نے اپنی پہچان چھپائی ہوتی ہے اور یہی اس کی ادا ہے اللہ والے بھی اسی طرح ہوا کرتے ہیں خود کو چھپانے والے اپنی خوشبو ارد گرد والوں میں منتقل کرکے جتاتے نہیں بلکہ کہتے ہیں دیکھو یہ تمہاری اپنی خوشبو پھوٹ رہی ہے اس کی حفاظت کرو یہی وجہ ہے کہ صندل کا اصل درخت اور اللہ والے شاذونادر ہی ملتے ہیں اور اگر مل جائیں تو اپنا  سب کچھ طالب صادق میں انڈیل دیتے ہیں...!!!

بچے کی ذہنی صحت

بچے قدرت کا بہترین عطیہ اور والدین کا سرمایہ حیات ہیں،جن کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں باپ بچے کی بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صحت کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں اگر وہ بیمار ہوجائیں تو ان کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جاتے ہیں ان کے مختلف ٹسٹ کرواتے ہیں یعنی جسمانی صحت کے لحاظ سے ان کا کافی خیال تو رکھتے ہیں لیکن ان کی ذہنی صحت کے بارے میں بعض اوقات لاپرواہی برتتے ہیں جس کی وجہ سے بچے بہت سے مسائل شکار ہوجاتے ہیں۔تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب بچے کی جسمانی اور ذہنی صحت دونوں بہترین ہوں۔