اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ وہ اضطراب بے چینی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں سوچ کر انہیں بہت گھٹن محسوس ہوتی ھے
*الله سبحان وتعالی* نے قرآن میں ایک اصول بتایا ھے یقینا الله کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان ملتا ھے
اب سوال یہ کہ وہ ذکر ھے کیا ؟
*سبحان الله الحمد لله الله اکبر*
*لا الہ الا الله* _اس طرح کے اذکار ہیں جو ہمیں ہر وقت پڑھتے رہنا چاہیے __ کیونکہ ایک مومن کی ذبان ہمیشہ الله سبحان وتعالیٰ کے ذکر سے تر رہتی ھے
اپنی نمازوں کی Quality کو بھی بہتر کریں _ قرآن مجید جو کہ سب سے بڑا ذکر کا ذریعہ ھے اس کو پڑھنا اس پر غور وفکر کرنا
شکر گزاری کی عادت اپنے اندر پیدا کیجئے اور خود کو گناہوں سے دور کرنا
یہی وہ ذکر ہیں ____ جو ہماری زندگیوں سے بےچینی اضطراب اور ذہنی دباؤ کو دور کر کے اطمینان کا باعث بنتے ہیں