Tuesday, April 20, 2021

باتیں فرسٹ کلاس والی

پینسٹھ والی جنگ کے دنوں میں ہمارے والد صاحب بڑے بھائی کے لیے بہت پریشان تھے جو سندھ میں انسپکٹر پولیس تھے۔ والد صاحب نے مجھے زاد راہ دے کر وہاں بھیجا کہ کم از کم بھائی کے بیوی بچوں کو میانوالی لے آو۔ وہ سمجھتے تھے کہ میانوالی جنگی اثرات سے محفوظ رہے گا۔

Monday, April 19, 2021

زندگی ایسے گزاریں

 جب جب دل ٹوٹے ، شکر کرو ۔ کیوں کہ اسے ٹوٹنا ہی تھا۔ دل ٹوٹے گا نہیں تو تمہارا نیا وجود باہر کیسے نکلے گا؟ اس کا مقصد تمہاری ذات کو ہلا دینا ہے۔

اللہ کا حکم

ایک ڈاکٹر صاحب نے امام العصر سید ابوالاعلیٰ مودودی کے سامنے روزہ کے کئی طبی فائدے گنوانے کے بعد یہ نتیجہ بیان کیا کہ چونکہ روزہ کی کئی طبی فوائد ہیں ، اس لئے روزہ ضرور رکھنا چاہیئے -

چھوٹی سی نیکی اللہ کی رحمتیں

چاچا کمال ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے ہوئے سمیر کے آفس میں داخل ہوئے۔۔۔۔۔
صاحب جی آپ کی چائے ۔۔۔۔
سمیر نے چاچا کی طرف دیکھا ۔۔۔۔چاچا بیٹھ جائیں   ۔
چاچا سمیر کی طرف دیکھتے ہوئے کرسی پہ بیٹھ گئے 

قرآنی معجزے

"سورۃ الکوثر میں عددی معجزے نے ہی مجھے حیران کر رکھا ہے"
سورۃ الکوثر قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہے اور اس سورۃ کے جملہ الفاظ 10 ہیں۔
قرآن بذات خود ایک معجزہ ہے.

منافقت

راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع تھا۔
ایک پرانے مکان پہ نظر پڑی. اس کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہا ہی تھا کہ ساتھ میں آئے محلے کے ایک فرد نے منع کر دیا۔
پوچھنے پر وہ کہنے لگا:

انسانیت کی معراج

جب مشہور برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک حادثے کا شکار ہوا تو اس کے آس پاس تین ایسے بحری جہاز موجود تھے جو ٹائی ٹینک کے مسافروں کو بچا سکتے تھے۔۔
سب سے قریب جو جہاز موجود تھا اسکا نام سیمسن (Samson) تھا اور وہ حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے صرف سات میل کی دوری پہ تھا۔

بزنس اور نوکری

چھپکلی
چھپکلی ہمیشہ لائٹ کی محتاج ھوتی ھے  اس کو لائیٹ کےعلاوہ کسی اور طرف خیال ہی نئ جاتاوہ ہر وقت لائیٹ کے انتظار میں رہتی ھے حتی کے  اس کا اثاثہ اور ذریعہ معاش بھی لائیٹ ھی ھوتی ھے  اگر لائیٹ ھے تو وہ اپنا پیٹ بھر سکتی ھے ورنہ وہ کچھ نہیں کر سکتی سیونگ والی اس میں سوچ ہی نہیں ھوتی لائیٹ ائ اور اس پر انے والے کیڑے مکوڑے کھائے اور سو گئی
نوکری کرنےوالے انسان کی مثال اس چھپکلی ہی کی طرح ھے جو اپنا اثاثہ اپناسب کچھ نوکری کو ہی سمجھتا ھے  اگر نوکری ھے تو گھر چلے گا نوکری گئ تو سب کچھ ختم

مکڑی
مکڑی سب سے پہلےدن رات محنت کر کے اپنا جالا بناتی ھے اس دوران وہ بھوک پیاس سب کچھ برداشت کرتی  ھےکیوں کے اس کو پتہ ھوتاھے کے میری زندگی کا گزر بسر اور میرا اثاثہ یہی جالا ھے  جب جالا تیار ھو جاتاھے تو وہ اس کے درمیان میں ارام سکون سے بیٹھ جاتی ھے پھر اس کے ارد گرد جالے میں  مچھر کیڑے مکوڑے ا کر  پھنس جاتے ھیں اور وہ بیٹھ کر مختلف قسم کے کھانوں سے مزے اڑاتی ھے 
بزنس کرنے والے انسان کی مثال بلکل اس مکڑی جیسی ھوتی ھے جو سب سے پہلے  حالات کتنے ھی برے کیوں نہ ھوں  پہلے وہ اپنا بزنس بناتا ھے  اثاثہ بناتا ھے پھر ساری  زندگی آرام سے بیٹھ کر کھاتا ھے  

مسلکی مناظرے

عباسیہ حکومت کے آخری دور میں ایک وقت وہ آیا جب مسلمانوں کے دارالخلافہ بغداد میں ہر دوسرے دن کسی نہ کسی دینی مسئلہ پر #مناظرہ ہونے لگا
جلد ہی وہ وقت بھی آ گیا جب ایک ساتھ ایک ہی دن بغداد کے الگ الگ چوراہوں پر الگ الگ #مناظرے ہو رہے تھے۔

الله کا چناؤ

الله کا چناؤ دنیا کے چناؤ جیسا تھوڑی ہے....
وہ اپنے دین کے لیے جب کسی کو چنتا ہے....
تو اس کی شکل و صورت، اس کا سٹیٹس ، اس کی ڈگریز نہیں دیکھتا....
کسی کی فصاحت اس کا حسن نہیں دیکھتا....
اس دین کی  تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں... الله نے موسیٰ علیه السلام کو چنا.... جن سے غلطی سے قتل ہو چکا.... جن کو اپنی بات سمجھانے میں مشکل ہوتی تھی۔ حالانکہ ان کے بھائی ہارون علیه السلام جو کہ فصیح اللسان تھے اور یہ ان کے چھوٹے بھائی تھے۔۔مگر الله نے انھیں ہی چنا اس دنیا کے سب سے متکبر شخص کے سامنے جا کر الله کا پیغام پہنچانے کے لیے....
یہ الله کا چناؤ تھا....
پھر اسلام کی تاریخ میں دیکھیں۔۔۔جنت میں نبی کے آگے چلنے والے کا دنیاوی سٹیٹس،اس کا حسن اس کا مال....کیا تھا....وہ ایک حبشی غلام تھے۔ مگر سبحان الله! میرے رب نے ان غلام کے آقا کی بجائے ان غلام کو ہدایت کے لیے چنا....
پتہ کیا....رب اندر دیکھتا ہے....دنیا باہر دیکھتی ہے....تو اگر الله نے تمھیں دین کے لیے چنا ہے نا۔۔۔تو کبھی خود کو دنیا کی نظر سے نہ دیکھنا....اس رب کی نظر سے دیکھنا....وہ تم سے محبت کرتا ہے اسی لیے تو اس دین کے لیے،اس ہدایت کے لیے، اس  قرآن کے لیے چنا....
ورنہ تمھارے آس پاس لوگوں کی کمی تھوڑی ہے.....
کبھی خود کو انڈر اسٹیمیٹ مت کرنا....
تم تو چناؤ ہو اس رب کائنات کا....
الحمدلله! ♥️