Friday, May 7, 2021

میں ایک شوہر ہوں

میں سوتے وقت بیڈ پر موبائل کے استعمال سے پرہیز کرتا ہوں اگر ضرورت پڑجائے تو روشنی کم کرتا ہوں تاکہ بیگم کی نیند خراب نہ ہو۔

کھانے میں نمک مرچ کم زیادہ ہونے پر کبھی بیگم کو برا بھلا نہیں کہا کیوں کہ اتنی سی بات کے لئے میں شریک حیات کی تذلیل کیسے کر سکتا ہوں۔

دنیا کا نظام

 رات کا آخری پہر تھا.. سردی تھی کہ ھڈیوں کے اندر تک گھسی جارھی تھی.. بارش بھی اتنی تیز تھی جیسے آج اگلی پچھلی کسر نکال کر رھے گی..

میں اپنی کار میں دوسرے شہر کے ایک کاروباری دورے سے واپس آرھا تھا اور کار کا ھیٹر چلنے کے باوجود میں سردی محسوس کررھا تھا..

حلال حرام کا فرق

 نمازِ فجر کی جماعت میں جیسے ہی نبی رحمت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم سلام پھیرتے، حضرت ابو دجانہ رضی اللہ عنہ اٹھ کر جلدی جلدی چل دیتے. باقی صحابہ کرام محفل نبوی میں کچھ دیر بیٹھے رہتے.

جب تواتر سے یہ ہوا تو نبی رحمت کی توجہ کچھ صحابہ کرام نے ابو دجانہ کی طرف کرائی.

Thursday, May 6, 2021

اللّٰہ کا تابع

جب مجھے جنات، ہمزادوں اور ستاروں کو تابع کرنے کا شوق تھا اور میں دو برس تک اسی شوق میں مبتلا رہا۔ اس زمانے کا ذکر ہے کسی نے مجھ سے کہا کہ پیلی بھیت میں ایک بزرگ رہتے ہیں جن کا نام میاں محمد شیر صاحب ہے اور وہ ایسا عمل جانتے ہیں جس سے جنات اور ہمزاد آدمی کے تابع ہو جاتے ہیں۔

Tuesday, May 4, 2021

شوہر کی طاقت

پرانے زمانے کی بات ھے، کہ ایک دن بادشاہ کا  گزر ایک راستے سے ھو رھا تھا۔ 
راستے پر جاتے ھوئے بادشاہ کی نظر ایک مزدور پر پڑی۔ 
مزدور زمین سے ایک اونچے مقام تک بغیر کسی پریشانی اور تھکاوٹ کے بڑے بڑے پتھر اوپر پھینک رھا تھا۔

Monday, May 3, 2021

اللہ کے سپرد

یہ شور شرابا صرف خواب کی کیفیت کا ہے، در اصل آنکھ تب کھلتی ہے جب بند ہونے والی ہو.
تم جوانی میں سروس تلاش کر رہے تھے ماں باپ کی خدمت کے لیے اور کچھ عرصے  بعد اس سے بھی بہتر سروس کی تلاش میں نظر آو گے کہ اب بچوں کی خدمت کر لی جاے.

مکھی اور غلام

اللہ تعالی نے مکھی کو کیوں پیدا فرمایا؟ 

کہتے ہیں کہ خراسان کا ایک بادشاہ شکار کھیلنے کے بعد واپس آکر اپنے تخت پر براجمان تھا ، تھکاوٹ کی وجہ سے اس کی آنکھیں بوجھل ہو رہی تھیں ، بادشاہ کے عقب میں اس کا ایک غلام بھی کھڑا تھا۔

انسانیت کی معراج

استاد صاحب نے کلاس میں موجود جسمانی طور پر ایک مضبوط بچے کو بُلایا اُسے اپنے سامنے کھڑا کیا اپنا ہاتھ اُس کے کندھے پر رکھا اور بولے تگڑا ہوجا پھر اُسے نیچے کی طرف دھکیلنا شروع کر دیا یا - یوں کہہ لیجیے کہ دبانا شروع کردیا -

وفا اور وفادار

کہتے ہیں کہ منگول جنگجو چنگیز خان نے بخارا پر حملہ کیا تو وہ اس شہر کو فتح نہ کر سکا ، اس وقت چنگیز خان کو ایک ترکیب سوجی اور اس نے بخارا کے لوگوں کو پیغام بھیجا کہ تم میں سے جو اسلحہ ترک کر کے ہمارے ساتھ دینگے ،ہم ان کو امان دینگے اور جو اسلحہ نہیں چھوڑیں گے وہ بہت بچھتائیں گے ۔ 

ایمان کی حفاظت

ایک جہاز مغربی ملک کی طرف محو پرواز تھا۔ اس میں ایک پڑھا لکھا مسلمان بھی سفر کر رھا تھا۔ جب ائیر ھوسٹس نے دوسرے مسافروں کے ساتھ اس کو بھی شراب پیش کی تو اس نے شراب پینے سے انکار کر دیا جس پر ائیر ھوسٹس نے اپنے سپروائیزر کو مطلع کیا۔