کوہی گھر میں چھوٹی سی بات بھی ہو جاتی تو کاشان کا غصہ آسمان سے باتیں کرنے لگ جاتا .ہر وقت غصہ کی حالت میں رہنا اس کی عادت بن چکی تھی.ماں ,بہن بھاہیوں کے ساتھ سیدھے طریقے سے بات نہ کرنا اس کے روزانہ کا معمول تھا.
کئی بار ماں نے اسے پیار سے سمجھایا کہ بیٹا کاشان خوش رہا کرو ,خوشیوں سے رشتہ پروان چڑھتے ہیں لیکن ماں کی یہ میٹھی میٹھی باتیں سن کر بھی اس کے کانوں میں جوں تک نہ رینگتی تھی.