Monday, June 14, 2021

متوازن زندگی

موجودہ دور کی شاندار گاڑیوں کی خوبی یہ ہے کہ ان میں کمال کے شاکس ابزوربر لگے ہوتے ہیں جن کا کام یہ ہے کہ وہ راستے کی توڑ پھوڑ اور اونچ نیچ کی تکلیفوں سے مسافروں کو بچاتے ہیں ۔ جب گاڑی ان سپیڈ بریکر سے گزرتی ہے تو کوئی جمپ محسوس نہیں ہوتا ۔

اگر انسان چاہتا ہے کہ وہ زندگی کی شاہراہ کی اونچ نیچ کی تکلیفوں سے بچے تو اسے چاہیے کہ وہ صبر کو اپنی زندگی کا لازمہ بنائے ۔۔
جس انسان کے اندر صبر کی صفت بدرجہ اتم موجود ہے وہ بڑے بڑے مصائب سے یوں گزر جائے گا کہ اسے ان مصائب کی شدت محسوس ہی نہیں ہوگی ۔
ایسا شخص جس میں صبر کی صفت موجود نہیں ہوتی وہ مصائب پر ایسا رد عمل دے گا کہ اس ردعمل کا نقصان مصائب سے زیادہ ہوگا ۔۔۔ یہ مصیبت پر مصیبت ہے ۔۔۔

خدا اپنے بندوں میں دو صفتیں پیدا کرنے پر زور دیتا ہے کہ وہ صبر و شکر اپنائیں خوشی میں شکر اور غم میں صبر ۔۔۔۔ اس کے علاوہ کوئی تیسری صورت نہیں جسے اپنایا جاسکے ۔۔۔

وہ انسان بلاشبہ زندگی کا توازن حاصل کرلیتا ہے جو ان صفات سے متصف ہوجاتا ہے ۔


No comments:

Post a Comment