Tuesday, May 5, 2026

عام اور خاص لوگ

 عام اور خاص لوگ

1- عام لوگ آپ کی ظاہری حالت دیکھتے ہیں، خاص لوگ باطنی۔
2-عام لوگ آپ کی لکھائی دیکھتے ہیں، خاص لوگ آپ کی پڑھائی۔”
3-عام لوگ دوسروں کا رستہ روکتے ہیں، خاص لوگ دوسروں کےلیے رستہ بناتے ہیں۔
4-عام لوگ اپنی برائی کو دوسروں میں تلاش کرتے ہیں اور خاص لوگ دوسروں کی برائی کو اپنے آپ میں۔
5-عام لوگ زیادہ بولتے ہیں، خاص لوگ زیادہ سنتے ہیں۔
6-عام لوگ واقعے ڈهونڈتے ہیں؛ خاص لوگ مواقع
7-عام لوگ میڈیا کے پیچھے ہوتے ہیں، خاص لوگ آئیڈیا کے ۔
8-عام لوگ دولت سے متاثر ہوتے ہیں اور خاص لوگ علم سے۔
9-عام لوگ وقت پر ہوتے ہیں، خاص لوگ وقت کے ساتھ۔
10-عام لوگ زیادہ سوتے ہیں، خاص لوگ زیادہ جاگتے ہیں۔
11-عام لوگ تحقیق کرتے ہیں، خاص لوگوں پر تحقیق ہوتی ہے۔
12-عام لوگ تخلیق دیکھتے ہیں، خاص لوگ تخلیق کرتے ہیں۔
13-عام لوگ تماشہ بنتے ہیں، خاص لوگ تماشہ کرتے ہیں۔
14-عام لوگ صرف اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں، خاص لوگ نہ صرف اپنے بلکہ دوسروں کے تجربات سے بھی سیکھتے ہیں۔
15-عام لوگ اجتماعیت پسند ہوتے ہیں اور خاص لوگ انفرادیت پسند۔
16-عام لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں، خاص لوگ ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں۔
17-عام لوگ وقت ٹالتے ہیں،خاص لوگ وقت نکالتے ہیں۔

#SelfImprovement #PersonalGrowth #SuccessMindset #LifeLessons #Motivation #InspirationalQuotes #PositiveThinking #Wisdom #Leadership #Mindset #SuccessHabits #Discipline #Learning #Productivity #CharacterBuilding #GrowthMindset #UrduQuotes #LifeQuotes #SmartThinking #MotivationalPost


No comments:

Post a Comment