بڑے ہونے کی قیمت
کبھی سوچتا ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے ہم نے کہیں راستے میں خود کو کھو دیا ہے وہ وقت کتنا حسین تھا جب چھوٹی چھوٹی سی باتوں پر قہقہے گونج اٹھتے تھے کسی کی چھوٹی سی شرارت کوئی بے مقصد سی بات یا محض ساتھ بیٹھ کر خاموشی سے ہنس لینا
زندگی انہی لمحوں میں بستی تھیلیکن وقت کا پہیہ ایسا گھوما کہ اب بڑے بڑے دن خاموشی کی نذر ہو جاتے ہیں اب عید کا دن بھی ویسا نہیں رہا جیسا بچپن میں تھا اب عید کا دن بھی خاموش گزر جاتا ہے نہ اب وہ بات کرنے کی جلدی رہی نہ وہ چھوٹے چھوٹے لمحوں کو جینے کا سلیقہ شاید اسی کا نام بڑا ہونا ہے کہ ہم اپنے اندر کے شور کو خاموشی سے دفن کر کے بڑی بڑی ذمہ داریوں اور بکھرے ہوئے خوابوں کے ساتھ جینا سیکھ لیتے ہیں اب دن تو گزر جاتے ہیں مگر وہ جی نہیں پاتے بس کٹ جاتے ہیں۔
#Nostalgia #Childhood #GoodOldDays #ChildhoodMemories #ThoseWereTheDays #GrowingUp #Adulting #LifeReality #TimeFlies #LifeLessons #Feelings #Emotions #MissingThePast #LostInTime #InnerPeace #UrduPoetry #UrduAdab #UrduWriter #UrduLiterature #UrduContent #FridayVibes #ThoughtOfTheDay #DeepThoughts #Reflections #Mindfulness
No comments:
Post a Comment