ہاتھ صرف لینے کے لیے نہیں
دینےکے لیےبھی ہیں
رزق جو تم تک پہنچا وہ کسی کے ہاتھ سے ہوتا ہوا آیا کسی کی جیب سے نکل کر تمھاری جیب میں آ گرا وہ نوالہ جو تمھاری بھوک مٹا گیا کسی باپ نے کمایا کسی ماں نے پکایا کسی دکاندار نے بیچا کسی کے ہاتھ سے ہوتا ہوا تم تک پہنچا
ہم سب ایک دوسرے کے لیے ڈاکیے ہیں رب کی چٹھیاں پہنچانے والے رب کے تحفے بانٹنے والے تمھارے پاس جو آسانی ہے وہ کسی کی مشکل کے بعد ہے تمھارے پاس جو علم ہے وہ کسی استاد کے ہاتھ سے ہوتا ہوا تم تک آیا تمھارے پاس جو مسکراہٹ ہے وہ کسی اجنبی کی نرمی سے ہوتی ہوئی تمہارے چہرے پر ٹہھر گئی تو غرور کس بات کا ہے؟
تم دینے والے نہیں ہو تم پہنچانے والے ہو جو تمھارے پاس ہے وہ تمھارا نہیں وہ امانت ہے کسی اور نام کی جس تک اسے تمھارے ہاتھ سے ہوتا ہوا پہنچنا ہے
اگر روک لو گے تو سٹر جائے گا اگر بہا دو گے تو برکت بن جائے گا
اے میرے دل جب کچھ دو تو یہ مت سوچو " میں دے رہا ہوں" یہ سوچو "میں چنا گیا ہوں پہنچانے کے لیے" کیونکہ دنیا کا سب سے بڑا اعزاز یہی ہے کہ رب تمہیں اپنا ذریعہ بنا لے
کسی کی دعا تمھارے ہاتھ سے ہوتی ہوئی قبول ہو جائے کسی کا رزق تمھارے ہاتھ سے ہوتا ہوا اس کے بچوں تک پہنچ جائے کسی کا درد تمھارے لفظوں سے ہوتا ہوا ہلکہ ہو جائے
ہاتھ صرف لینے کے لیے نہیں دینے کے لیے ہیں اور سب سے خوبصورت ہاتھ وہ ہے جس سے ہوتا ہوا کسی کو سکون ملے
#Generosity #TheArtOfGiving #GiveBack #KindnessMatters #HelpingHands #DailyInspiration #LifeLessons #MindsetShift #WisdomQuotes #Gratitude #UrduWisdom

No comments:
Post a Comment