شاہین جب سانپ کا شکار کرتا ہے تو میدان جنگ بدل دیتا ہے وہ اس سے زمین پر نہیں لڑتا ۔ کیونکہ وہ جانتا ہے سانپ طاقتور ، زہریلا اور زمین پر لڑنے کا ماہر ہے ۔ یہ اسے اٹھا کر آسمان پر لے جاتا ہے اور اسے اونچائی پر لے جاکر چھوڑ دیتا ہے۔ کیونکہ سانپ میں ہوا میں توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت نہیں ہے ، نہ ہی اس میں ہوا میں لڑنے کی طاقت اور مہارت ہے ۔اس لیے سانپ ہوا میں کمزور ہوتا ہے اور شاہین اسکا آسانی سے شکار کرلیتا ہے۔
اگر آپکو بھی زندگی میں کسی "سانپ " کا سامنا ہے تو آپکو اس سے زمین پر لڑنے کی ضرورت نہیں شاہین کی طرح جنگ کا میدان بدل دیجئے ۔ دعا کے ذریعے اپنی لڑائی کو اللہ کی بارگاہ میں عرش پر لے جائیں۔ جب آپ اسکی بارگاہ میں سرنڈر کرکے اپنا معاملہ اسکے سپرد کر دیتے ہیں تو پھر وہ لڑائی صرف آپکی نہیں رہتی بلکہ آپ اس ذات کے حصار میں چلے جاتے ہیں پھر اللہ آپکی لڑائی لڑتا ہے ۔یاد رکھیں دشمن سے کھبی بھی اس جگہ جنگ نا کریں جہاں وہ آسانی سے لڑ سکے ۔ہمیشہ اپنی لڑائی دعاوں کے ذریعے عرش پر لے جائیں ۔اس پر مان کر کے دیکھیں یقین جانیں آپکو کھبی شکست نہیں ہوگی۔
No comments:
Post a Comment