Monday, April 19, 2021

عزت کرنے والا شخص چنیں

💫جو یہ لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ بس محبوب مل جائے تو اور کچھ نہیں چاہیئے۔۔۔ 

محبوب کے ساتھ زندگی جیسی بھی ہوئی گذار لیں گے۔۔۔

جب پیٹ میں روٹی نا ہو۔۔۔ 

 کہیں جانے کے لیئے ڈھنگ کا سوٹ نا ہو۔۔۔ جب برسوں بھی پسند کا کھانے کو نا ملے۔۔۔ جب محبوب لاپرواہ ہو۔۔۔ جب وہ آپ کو لے جا کر سسرال والوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ کر بھول جائے۔۔۔ جب اولاد تکلیف سے تڑپ رہی ہو اور دوا کے پیسے نا ہوں۔۔۔ جب محبوب باہر مزید عورتوں پہ اپنی عاشق مزاجی کے سبب فدا ہو رہا ہو۔۔۔ جب شادی کے چند دن بعد ہی محبت کا سیاپا ختم ہو کر اصل زندگی شروع ہو جائے۔۔۔ جب رہنے کو گھر اچھا نا ہو۔۔۔ جب بات بات پر لڑائی ہونے لگے۔۔۔. 

ساری محبت غائب ہو جاتی ہے۔۔۔

میری ایک بات لکھ کر رکھ لیں۔۔۔ 

محبوب بدل سکتاہے۔۔۔ لیکن اچھا انسان نہیں بدلتا۔۔۔ 

 نکاح کرنے کے لیے اچھا شریف ذمےدار اور کمانے والا عزت کرنے والا شخص چنیں۔۔۔ محبوب نہیں۔۔۔ 

 جب شوہر پیٹ بھرنے والا اور عزت کرنے والا ہو تو محبت لازمی ہو جاتی ہے۔۔۔

آپ نہیں جانتیں کہ کون بہترین ہے۔۔۔ اللہ جانتے ہیں۔۔۔ 

اس لیے رب کے فیصلوں پہ سر جھکائیں۔۔۔ دل کے آگے نہیں۔۔۔

 ورنہ یہ دل آپ کو رلانے اور خوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا...

ذرہ نہیں پورا سوچیں۔۔۔۔۔۔. 

Sunday, April 18, 2021

مخلص بندے

ایک حیرت انگیز اور سبق آموز واقعہ.
ابن عقیلؒ اپنا واقعہ لکھتے ہیں کہ میں بہت ہی زیادہ غریب آدمی تھا۔ ایک مرتبہ میں نے طواف کرتے ہوئے ایک ہار دیکھا جو بڑا قیمتی تھا۔ میں نے وہ ہار اٹھالیا۔ میرا دل چاہتا تھا کہ میں اسے چھپالوں لیکن میرا ضمیر کہتا تھا، ہرگز نہیں، یہ چوری ہے، بلکہ دیانتداری کا تقاضا یہ ہے کہ جس کا یہ ہار ہے اسے میں واپس کر دوں۔

اللہ تعالی کی بخشش

اللہ تعالی کی بخشش تمام گنہگاروں کے لئے ھے
بنی اسرائیل کا ایک جوان جو اللہ تعالی کی عبادت میں مصروف تھا. اس نے بیس ( 20 ) سال تک نماز ، روزہ اور اطاعت خداوندی میں گزارے اور بیس ( 20 ) سال تک اس جوان کا یہی کام تھا . 

انوکھی امداد ایسی بھی!

"محلے میں بچوں کو عربی و ناظرہ قرآن پڑھانے والی باجی کے گھر آٹا اور سبزی نہیں ہے، مگر وہ باپردہ خاتون باہر آکر مفت راشن والی لائن میں لگنے سے گھبرا رہی ہیں."
فری راشن تقسیم کرنے والے نوجوانوں کو جیسے ہی یہ بات پتا چلی، انہوں نے متاثرین میں فری سبزی و آٹا کی تقسیم فوراً روک دیا.

Thursday, April 1, 2021

رب کی رحمت اور اس کی مغفرت

امت کا سب سے بُرا اور سب سے اچھا انسان
حضرت موسٰی علیہ السلام نے ایک مرتبہ اللہ تعالی سے پوچھا :
یا اللہ میری امت کا سب سے بدترین شخص کون سا ھے ؟
اللہ تعالی نے فرمایا :

Sunday, March 28, 2021

حکمت الٰہی

ﺩﻭﺩﮪ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﯼ ﮐﯿﺘﻠﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﭼﮭﻮﭦ ﮐﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﮔﺮﯼ، ﺳﺎﺭﮮ ﮐﺎ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻭﺩﮪ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﭘﮭﯿﻞ ﮔﯿﺎ -
ﻭﮦ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﯾﮧ ﻣﻨﻈﺮ ﺩﯾﮑھ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺤﮯ کے ﻠﺌﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﻮﮦ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺍ -

نیکی پھیلائیں

مزیدار کھانا کھانے کے بعد اس نے بل منگوایا، پیسے نکالنے کیلئے جیب میں ہاتھ ڈالا، بٹوا نہ پا کر نادیدہ خوف سے اس کی حالت ہی خراب ہو گئی۔ ہسٹیرائی انداز میں اوپر نیچے جیبوں کو ٹٹولا مگر بٹوہ کہاں سے ملتا، وہ تو دفتر سے نکلتے ہوئے میز پر ہی رہ گیا تھا۔ سر جھکائے آنے والی ممکنہ پریشانیوں اور انکے حل پر غور کرتا رہا۔

خوش حال اور کامیاب زندگی کا راز

جب کبھی خون کے رشتے دل دکھائیں تو حضرت یوسف علیہ السلام کو یاد کر لینا جن کے بھائیوں نے انھیں کنویں میں پھینک دیا تھا۔

جب کبھی لگے کہ تمہارا جسم بیماری کی وجہ سے درد میں مبتلا ہے تو ہائے کرنے سے پہلے صرف ایک بار حضرت ایوب علیہ السلام کو یاد کرنا جو تم سے زیادہ بیمار تھے.

جب کبھی کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا ہو تو شکوہ کرنے سے پہلے حضرت یونس علیہ السلام کو ضرور  یاد کرنا جو مچھلی کے پیٹ میں رہے اور وہ پریشانی تمہاری پریشانیوں سے زیادہ بڑی تھی ۔

اگر کبھی جھوٹا الزام لگ جائے یا بهتان لگ  جائے  تو ایک بار اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ضرور یاد کرنا۔

اگر کبھی لگے کہ اکیلے رہ گئے ہو تو ایک بار اپنے بابا آدم علیہ السلام کو یاد کرنا جن کو اللّٰہ پاک نےاکیلا پیدا کیا تھا اور پھر ان کو ساتھی عطا کیا۔ تو تم ناامید نہ ہونا تمہارا بھی کوئی ساتھی ضرور بنے گا۔

اور اگر کبھی تمھارے اپنے ہی رشتے دار ہی تمہارا مذاق اڑائیں تو نبیوں کے سردار حضرت محمّد مصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم  کو یاد کر لینا۔

تمام نبیوں کو اللہ تعالیٰ نے آزمائش میں ڈالا کہ ہم ان کی زندگیوں سے صبر و استقامت، ہمت وتقوٰی اور ڈٹے رہنے کا سبق حاصل کریں۔

اپنے نبیوں کی زندگیوں کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔ انھیں اپنا آئیڈیل بنائیں اور ایک خوش حال اور کامیاب زندگی گزاریں۔

بہترین دوست

چھوٹی سدرہ :باجی کیا ہمیں کوئی ایسا دوست مل سکتا ہے جس سے ہم اپنے دل کی ہر بات شیئر کرسکیں ----- اپنا ہر راز اسی کو بتائیں اس خوف کے بغیر کہ وہ اسے فاش نہیں کرے گا------- مصیبت کی ہر گھڑی میں وہ ہماری مدد کریگا ----اور -----جب کبھی وہ ناراض ہوجاۓ تو ہمیں ہماری کمی اور کوتاہیوں کا طعنہ نہیں دیگا -----اسکی محبت بالکل ماں کے ممتا جیسی ہو ------ اور اس کا ساتھ ہمیشہ اور ہر جگہ کا ہو....!! ؟؟
میں :ہان میری پیاری اور ذہین گڑیا ہمیں ایسا دوست ضرور  مل سکتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ بڑھ کر ---------!!
تمہاری سوچ اور تخیل سے بھی بلند تر ہیں اسکی صفات ....!
کون ہے وہ جلدی بتائیں نا..... میں انکو پانا چاہتی ہوں..... اپنا بنانا چاہتی ہوں.... چھوٹی سدرہ فوراً آگے بڑھ کر میرے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیکر بیقراری سے بولی... 

"وہ بہترین دوست اللہ تعالی ہیں میری جان"

میں نے اسکی آنکھوں میں جھانک کر جواب دیا... تو اسکی آنکھیں خوشی سے چمکنے لگیں...!!

Thursday, March 25, 2021

حق اور توکل

شدید بارش کے سبب ٹیکسی لینا ہی بہتر تھا، چنانچہ میں نے ایک ٹیکسی کو اشارہ کیا۔۔۔!
"ماڈل کالونی چلو گے۔۔۔؟"
ٹیکسی والا: "جی بالکل جناب۔۔۔!"
"کتنے پیسے لو گے۔۔۔؟"
ٹیکسی والا: "جو دل کرے دے دینا سرجی۔۔۔۔!"
"پھر بھی۔۔۔؟"
ٹیکسی والا: "سر! ایک بات کہوں برا مت ماننا۔ میں ایک جاہل آدمی ہوں۔ پر اتنا جانتا ہوں کہ جو الله نے میرے نام کا آپکی جیب میں ڈال دیا ہے، وہ آپ رکھ نہیں سکتے اور اس سے زیادہ دے نہیں سکتے، توکل اسی کا نام ہے۔۔۔!"
اس ٹیکسی والے کی بات میں وہ ایمان تھا جس سے ہم اکثر محروم رہتے ہیں۔
خیر میں ٹیکسی میں بیٹھ گیا، ابھی ہم تھوڑا ہی آگے گئے تھے کہ مسجد دکھائی دی۔
ٹیکسی والا: "سر جی! نماز پڑھ لیں پھر آگے چلتے ہیں، کیا خیال ہے۔۔۔؟" اس نے ٹیکسی مسجد کی طرف موڑ لی۔
ٹیکسی والا: "آپ نماز ادا کریں گے۔۔۔؟"
"کس مسلک کی مسجد ہے یہ۔۔۔؟"
میرا سوال سن کر اس نے میری طرف غور سے دیکھا، "باؤ جی! مسلک سے کیا لینا دینا، اصل بات سجدے کی ہے، الله کے سامنے جھکنے کی ہے۔ یہ الله کا گھر سب کا ہے۔۔۔!"
میرے پاس کوئی عذر باقی نہیں تھا۔ نماز سے فارغ ہوئے اور اپنی منزل کی طرف بڑھنے لگے۔
"سر جی! آپ نماز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔۔۔؟"
"کبھی پڑھ لیتا ہوں، کبھی غفلت ہو جاتی ہے۔۔۔!" یہی سچ تھا۔
ٹیکسی والا: "سر جی! جب غفلت ہوتی ہے تو کیا یہ احساس ہوتا ہے کہ غفلت ہو گئی اور نہیں ہونی چائیے تھی۔۔۔؟ معاف کرنا، میں آپکی ذات پر سوال نہیں کر رہا۔ لیکن اگر احساس ہوتا ہے تو الله ایک دن آپ کو ضرور نمازی بنا دے گا، اور اگر احساس نہیں ہوتا تو----!!"
اُس نے دانستہ طور پر جملہ ادھورا چھوڑ دی اور خاموش ہو گیا- اسکی خاموشی مجھے کاٹنے لگی۔
"تو کیا۔۔۔؟" میرا لہجہ بدل گیا۔
ٹیکسی والا: "اگر آپ ناراض نہ ہوں تو کہوں۔۔۔؟"
"ہاں بولیں۔۔۔!ً"
ٹیکسی والا: "اگر غفلت کا احساس نہیں ہو رہا تو آپ اپنی آمدن کے وسائل پر غور کریں، اور اپنے الله سے معافی مانگیں، کہیں نہ کہیں ضرور الله آپ سے ناراض ہے۔۔۔!"
ہم منزل پہ آ چکے تھے۔ میں نے اسکے توکل کا امتحان لینے کیلئے جیب سے پچاس کا نوٹ نکالا اور اس کے ہاتھ پہ رکھ دیا۔ اس نے بسم الله کہا اور نوٹ جیب میں رکھ کر کار موڑنے لگا۔
میں نے آواز دی، وہ رک گیا۔
ٹیکسی والا: "حکم سر جی۔۔۔؟"
"تم ان پیسوں میں خوش ہو۔۔۔؟"
ٹیکسی والا: "سر جی! مشکل سے بیس روپے کا پٹرول جلا ہو گا۔ الله نے اس خراب موسم میں بھی میرے بچوں کی روٹی کا انتظام کر دیا ہے۔۔۔!"
میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ میں نے جیب سے مزید دو سو نکالے اور اسے دینے کے لئے ہاتھ بڑھایا۔
وہ مسکراتے ہوئے بولا، " سر جی! دیکھا آپ نے، میرا حق پچاس روپے تھا، اور الله کے توکل نے مجھے دو سو دیا۔۔۔!"
وہ ٹیکسی والا تو چلا گیا، لیکن جاتے جاتے اللہ پر میرے ایمان اور توکل کو جھنجھوڑ گیا_