چھوٹی سدرہ :باجی کیا ہمیں کوئی ایسا دوست مل سکتا ہے جس سے ہم اپنے دل کی ہر بات شیئر کرسکیں ----- اپنا ہر راز اسی کو بتائیں اس خوف کے بغیر کہ وہ اسے فاش نہیں کرے گا------- مصیبت کی ہر گھڑی میں وہ ہماری مدد کریگا ----اور -----جب کبھی وہ ناراض ہوجاۓ تو ہمیں ہماری کمی اور کوتاہیوں کا طعنہ نہیں دیگا -----اسکی محبت بالکل ماں کے ممتا جیسی ہو ------ اور اس کا ساتھ ہمیشہ اور ہر جگہ کا ہو....!! ؟؟
میں :ہان میری پیاری اور ذہین گڑیا ہمیں ایسا دوست ضرور مل سکتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ بڑھ کر ---------!!
تمہاری سوچ اور تخیل سے بھی بلند تر ہیں اسکی صفات ....!
کون ہے وہ جلدی بتائیں نا..... میں انکو پانا چاہتی ہوں..... اپنا بنانا چاہتی ہوں.... چھوٹی سدرہ فوراً آگے بڑھ کر میرے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیکر بیقراری سے بولی...
"وہ بہترین دوست اللہ تعالی ہیں میری جان"
میں نے اسکی آنکھوں میں جھانک کر جواب دیا... تو اسکی آنکھیں خوشی سے چمکنے لگیں...!!
No comments:
Post a Comment