Sunday, April 18, 2021

اللہ تعالی کی بخشش

اللہ تعالی کی بخشش تمام گنہگاروں کے لئے ھے
بنی اسرائیل کا ایک جوان جو اللہ تعالی کی عبادت میں مصروف تھا. اس نے بیس ( 20 ) سال تک نماز ، روزہ اور اطاعت خداوندی میں گزارے اور بیس ( 20 ) سال تک اس جوان کا یہی کام تھا . 
ایک دن اس نے فریب کھایا اور آہستہ آہستہ اللہ تعالی سے دور ہوتا گیا اور اس کی عبادتیں گناہوں میں ہو گئیں. 
خلاصہ گنہگار ہو گیا . اس نے بیس ( 20 ) سال کے عرصے میں ایک مرتبہ آئینہ میں دیکھا کہ سر کے بال سفید چکے تھے . وہ اپنے کیے پر بہت افسوس کر رہا تھا .

اس جوان نے کہا :
اے اللہ تعالی میں نے بیس ( 20 ) سال عبادت کی اور بیس سال معصیت کی ہے اگر دوبارہ آپ کی طرف آؤں تو مجھے قبول کرو گے .
اس نے غیبی آواز سنی :
جب تک آپ ہمارے ساتھ دوست تھے . اسی طرح ہم بھی آپ کے دوست تھے. آپ نے ہم کو چھوڑ دیا ، اسی طرح ہم نے بھی آپ کو ترک کردیا . تم نے معصیت کی پس ہم نے تمہیں مہلت دی اور اگر آپ ہمارے پاس واپس آتے ہیں ، تجھے قبول کریں گے .

*( ثمرۃ الحیات ج 3 ، ص 277 )*

پس اس نے توبہ کی اور ایک عابد قرار پایا اور اسی طرح اللہ تعالی کی بخشش تمام گنہگاروں کے لئے ہے اور رہے گی ۔

No comments:

Post a Comment