Sunday, April 25, 2021

قرآن کی دوا

ایک مسلمان سائنسدان نے آنکھوں کیلیئے موتیا کے قطرے ایجاد کئے ہیں
سویٹزر لینڈ کی ایک دوا بنانے والی فیکٹری نے یہ نئی دوا تیار کی ہے جسے "قرآن کی دوا" کا نام دیا گیا ہے- جو آنکھوں کے موتیا کیلئے ہے اس سے موتیا سرجری کے بغیر  ٹھیک ہو جاٸے گا-
جیسا کہ قطر کے ایک اخبار الراية میں نشر کیا گیا ہے، کہ ایک مصری ڈاکٹر عبدالباسط محمد نے اپنی بہترین تحقیق سے یہ نسخہ تیار کیا ہے، یہ دوا انسان کے پسینے والے غدود سے بناٸی گٸی ہے اور اس سے شفاء یابی کے امکانات 99 فیصد ہیں جو یورپ میں اور امریکہ میں رجسٹرڈ ہو چکی ہے، اور یہ رپورٹ بھی شایع ہو چکی ہے کہ آنکھ میں ڈالنے والے قطرے بنائے جا چکے ہیں-
اور یہ کیسے ہوا ہے اس کیلیئے ایک بہت ہی خوبصورت واقعہ ہوا جس سے ڈاکٹر صاحب کے اندر  ایک طوفان برپا کر دیا اور اتنا بڑا جذبہ پیدا ہوا-
ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ ایک صبح میں سورۃ یوسف پڑھ رہا تھا اور میری توجہ آیت نمبر 84 اور اس کے بعد کی آیات کی طرف مبذول ہو گئی-
کہ سیَّدنا یعقوب علیہ السلام اپنے بیٹے  یوسف علیہ السلام کے غم میں رو رو کر آنکھیں ضاٸع کر لیں اور آنکھیں بلکل سفید ہو گٸی ان میں موتیا اتر آیا، اور نظر ختم ہو گئی- اور جب سیَّدنا یوسف علیہ السلام کا کرتا ان کی آنکھوں کو لگایا گیا تو ان کی آنکھیں ٹھیک ہو گٸیں  ان کا موتیا ٹھیک ہو گیا اور نظر واپس آ گٸی! یہاں آ کر میرا دماغ روشن ہوا۔۔ تو میں نے سوچنا شروع کر دیا، کہ سیَّدنا یوسف علیہ السلام کے کرتے میں کیا ایسی چیز ہو سکتی ہے جس نے ان کی آنکھوں کو ٹھیک کیا کونکہ قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ غور کرنے والوں کیلٸے بہت ساری نشانیاں ہیں، موتیا کیسے ٹھیک ہو گیا! کون سی چیز ہو سکتی ہے جس سے اللہ کے حکم سے فائدہ ہوا؟
اور آخر کار میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ پسینہ کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی؟
اس کے بعد میں نے اس پر سوچنا شروع کیا اور پسینہ اور اس کے اندر کون سے کیمیکل اجزا ہوتے ہیں اس پر تحقیق شروع کر دی، اور پھر میں نے 350 مریضوں پر اس کا تجربہ شروع کر دیا، اور یہ دوا تین مرتبہ روزانہ دو ہفتوں کیلٸے استعمال کروائی-
آخر کار مجھے 99 فیصد نتائج ملے، اور یہ میرے لیئے بہت بڑی کامیابی تھی، اور یہ قرآن کا بہت بڑا معجزہ تھا۔
 اور اب یہ دوا یورپ اور امریکہ کی کمپنیاں پیٹینٹ نمبر لے کر اس معجزہ کو دوا کی صورت میں ایک بے مثال ایجاد کے طور پر رکھنے والی ہیں-
اپنے بہترین نتایج اور تحقیق کے بعد ایک سویس کمپنی کیساتھ انہوں نے معاہدہ کیا ہے جو اس دوا کو مارکیٹ کرے گی اور اس کا نام ہو گا *قرآن کی دوا*، اللہ تعالی فرماتا ہے: ہم نے قرآن کو زمین پر بھیجا جو کہ شفاء ہے اور رحمت ہے مگر جو اس پر یقین رکھتے ہیں!!
دوستو! قرآن کو نازل ہوٸے 1442 سال ہو گٸے اور سیَّدنا یعقوب علیہ السلام کے زمانے کو ہزاروں سال!
مگر آج بھی اگر قرآن کو آنکھیں کھول کر پڑھا جاٸے تو ڈھونڈنے والوں کیلیئے ہزاروں نشانیاں اور نٸے دور کے نٸے تقاضوں کے تحت ایجادات موجود ہیں- 
کتنا بڑا معجزہ ہے یہ کہ ایک بندہ 1442 سال بعد قرآن کی ایک ایسی بات پر تحقیق کرتا ہے جو کہ معجزہ تھا اس وقت کا، اور آج کے دور کا ایک بہت بڑا مسٸلہ حل ہو گیا، تو کیا قرآن کے ایک ایک حرف میں ایسے معجزے پوشیدہ نہیں ہو سکتے؟ بے شک آج کے دور کی ضروریات کے مطابق بھی اس میں معجزے موجود ہیں مگر؟
 کیا ہم اس درجہ تک گہرائی میں پڑھتے ہیں قرآن کو؟ سمجھتے ہیں قرآن کو؟

No comments:

Post a Comment