غریب عورت راشن کا ڈبہ لے کر گھر پہنچی نقاب اتارا اور کھانا پکانے کی تیاری کرنے لگی بچے خاموشی سے دیکھ رہے تھے بیٹی نے پوچھا ماں یہ راشن کہاں سے ملا.
ایک بڑے آدمی نے دیا ہے ماں نے جواب دیا
بڑا آدمی بیٹی نے چونک کر پوچھا
ہاں بہت بڑا آدمی فوج پولیس ادارے سب اس کے ماتحت ہیں
بیٹی حیرانی سے بولی اتنے بڑے آدمی نے اتنا چھوٹا سا پیکٹ دیا
ماں نے اثبات میں سر ہلایا ہاں بیٹا صرف عہدہ بڑا تھا اس کا بیٹی چپ ہو گئی سوچتی رہی پھر بولی کسی کو پتا تو نہیں چلا اماں کہ تم یہ خیرات کا راشن لائی ہو.
ماں نے انکار میں سر ہلایا نہیں میں نے نقاب کیا ہوا تھا تصویر کھنچی تو میرے عبایا نے میرا چہرہ چھپا لیا بیٹی تڑپ گئی اماں تمہیں شرم نہیں آئی خیرات لیتے وقت تصویر کھنچواتے ہوئے
ماں نے پھیکی سی مسکراہٹ سے کہا نہیں بیٹا اُسے بھی نہیں آئی میں تو نقاب میں تھی وہ بے نقاب ہو گیا
No comments:
Post a Comment