ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہــیرے کے مالک نے چوہے کو مارنے کےلئے ایک شخص سے رابطہ کیا۔
جب شکاری چوہے کو مارنے کےلئے پہنچا تو وہاں ایک ہزار سے زیادہ چوہے اکھٹے تھے مگر ایک چوہا سب سے الگ بیٹھا ہوا تھا۔
شکاری نے سب سے الگ بیٹھے چوہے کو دیکھا اور اُسے مار ڈالا اور مالک حیران ہوگیا کہ یہی وہی چوہا تھا جس نے ہیرا نگل لیا تھا۔
حیران ہو کر ہیرے کے مالک نے پوچھا: آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ وہی چوہا تھا؟*
شکاری نے جواب دیا: بہت آســان، جب کم ظــــرف بیـــوقـــوف امیر ہوجاتے ہیں، تو وہ دوسروں کے ساتھ نہیں ملتے۔
یہ کوئی لطیفہ نہیں ایک تلخ حقیقت ہے۔
No comments:
Post a Comment