Monday, April 19, 2021

اللہ کا حکم

ایک ڈاکٹر صاحب نے امام العصر سید ابوالاعلیٰ مودودی کے سامنے روزہ کے کئی طبی فائدے گنوانے کے بعد یہ نتیجہ بیان کیا کہ چونکہ روزہ کی کئی طبی فوائد ہیں ، اس لئے روزہ ضرور رکھنا چاہیئے -
مودودی صاحب نے مسکرا کر فرمایا "چلیں مان لیا کہ روزہ کے کئی طبی فوائد ہیں! اب صرف یہ بتا دیں کہ اللہ کی راہ میں شہید ہونے کے طبی فائدے کیا ہیں؟"
ڈاکٹر صاحب سٹپٹا کر رہ گئے اور لاجواب ہو گئے -
چند لمحوں کے توقف کے بعد مودودی صاحب فرمانے لگے "بلاشبہ روزہ کے کئی طبی فائدے ہیں لیکن ہم روزے طبی فائدوں کے لئے نہیں بلکہ اللہ کے حُکم کی اتباع میں رکھتے ہیں ، اگر ہمیں روزہ رکھنے سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں تو یہ ہمارے رب کا ابتدائی انعام ہے وگرنہ ہم تو اُس سے آخرت میں انعام کے طلبگار ہیں - اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے شہید ہو جانے کا تو کوئی طبی فائدہ نہیں لیکن پھر بھی ایک مومن اپنے رب کے حُکم کی اتباع ، اُس کی رضا کے حصول اور اُس سے آخرت میں انعام کی تمنا میں لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر دیتا ہے"

No comments:

Post a Comment