ایک آدمی دریا کے کنارے بیٹھا تھا
کچھ لوگوں نے پوچھا کیا کررہے ہو ؟
وہ لوگ کہنے لگے ! کیسی بیوقوفی کی بات کررہے ہو, پانی ختم ہونے کے انتظار میں تو تمھاری زندگی ختم ہوجائے گی....گزرنا ھے تو ہمت کرو اور گزر جاؤ
یہ سن کر اس بندے نے ان کی طرف دیکھا اور درد بھرے لہجے میں بولا.....یہی تو میں تمھیں سمجھانا چاہتا ہوں کہ..... تم لوگ جو یہ ہمیشہ سوچتے ہو کہ جب زندگی کی مصروفیات ختم ہوں گی تب.....اللہ کے فرمانبردار بنیں گے , نماز پڑھیں گے , نیکی کے کام کریں گے
تو یاد رکھوجس طرح دریا کا پانی ختم ہونے سے پہلے میری زندگی ختم ہوجائے گے.....اسی طرح تمھاری مصروفیات ختم ہونے سے پہلے.....تمھاری زندگی ختم ہوجائے گی
اگر اپنی آخرت کیلئے کچھ کرنا ھے....تو پھر ہمت کرو اور کر گزرو کیونکہ جو کچھ بھی کرنا ھے تم نے خود ہی کرنا ھے
No comments:
Post a Comment