رشتوں کو برداشت سے چلایا جاتا ہے نہ کہ رشتوں پر مسلط ہو کر کبھی بھی رشتے آباد نہیں ہوتے ہیں. جھکنا پڑتا ہے . سہنا پڑتا ہے. کبھی کبھی دوسروں کو خوشی دینے کے لیے اپنا دل دکھانا پڑتا ہے. جو بھی ہنسنا سیکھ جائے گا اس کی زندگی خوبصورت بن جائے گی.
انسان کے خوبصورت اخلاق انسان کی زندگی کو چار چاند لگا دیتے ہیں.جینے والوں کی قدر کیجئے مرنے والے اپنی تعریفیں نہیں سن سکتے
ایک دوسرے کو عزت دیں. اگر آپ نے اپنے گھروں کو آباد کرنا ہے تو ایک دوسرے کو عزت دیں.اچهے اخلاق سے پیش آئیں .بد اخلاقی سے بچیں .خود کو بدلیں .کیونکہ شیشے ہمیشہ غلطی اور رشتے غلط فہمی سے ٹوٹتے ہیں.
رشتے نبھانے ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی .دل جس بات پر ضد کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسی پر ہی تو آزماتا ہے
No comments:
Post a Comment