ایک بُزرگ کسی راستے سے کہیں جا رہے تھے...
انہوں نے دیکھا کہ کچھ بچے آپس میں کسی بات پر بحث کر رہے تھے وہ اُن بچوں کے پاس گئے اور اُنسے پوچھا کیا بات ہے...!!
اُن بچوں نے بتایا کہ ہم اس بات پر بحث کر رہے ہے کہ جو انسان نیک ہو جو کبھی گناہ نہ کرتا ہو گناہوں
سے بچتا ہو ایسے انسان پر "اللّٰہ" کی خاص نظر ہوتی ہے...؟؟؟؟یا پھر_
جو انسان بڑا گنہگار رہا ہو جس نے سچّی توبہ کی ہو کیا ایسے انسان پر "اللّٰہ" کی خاص نظر ہوتی ہے..؟؟
اس پر اُن بُزرگ نے کہا میں عالم تو نہیں ہوں لیکن ایک بات ہے جو میرے تجربے میں آئی ہے__
میں کپڑا بننتا ہوں کپڑا بننا میرا کام ہے جب کوئی دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے تو میں اُسے گرہ لگاتا ہوں اور پھر اس پر خاص نظر رکھتا ہوں کہ کہیں وہ پھر سے ٹوٹ نہ جائے...!!
ایسے ہی جو انسان شیطان کے راستے کو چھوڑ کر سچّی توبہ کرلے "اللّٰہ" سے اپنی گانٹھ باندھ لے تو پھر یہ ممکن ہے کہ اُسکے دل پر "اللّٰہ" کی خاص نظر رہتی ہو کہ "میرا" یہ بندہ کہیں پھر سے نہ ٹوٹ جائے...!!
No comments:
Post a Comment