Saturday, January 6, 2024

محنت کی کمائی

 ایک لوہار کا ایک ہی بیٹا تھا ،مگر بہت سست اور کاہل۔سارا دن آواراہ گردی میں ضائع کردیتا۔وقت گزرتا رہا لیکن لوہار کے بیٹے میں کوئی تبدیلی نہ آئی۔جب تک باپ کام کرتا رہا آرام سے گزر بسر ہو تی رہی۔ پھر وقت نے اسے بوڑھا کردیا تو زندگی مشکل سے دوچار ہوئی۔ایک دن لوہار پریشانی کے عالم میں بیوی سے مخاطب ہوا ۔ہم پر لعنت ہے کہ ہم نے ایک ایسا بیٹا جوان کیا جو کسی کام کا نہیں اور کاہل اور نکھٹو ہے۔

Monday, January 1, 2024

تین فطری قوانین

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں 

پہلا: اگر کھیت میں دانہ نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے گھاس پھوس سے بھر دیتی ہے اسی طرح اگ دماغ کو اچھی فکروں سے نہ بھرا جاۓ تو کج فکری اسے اپنا مسکن بنا

👈 جیسی کرنی ویسی بھرنی

ایک بادشاہ بہت ظالم اور جابر تھا۔ اسکی ہیبت کے قصے سارے ملک میں مشہور تھے، لوگ اس سے نفرت کرتے تھے اور اس کا نام آتے ہی لوگ کانپنے لگتے تھے۔
ایک دن جانے کیا ہوا بادشاہ نے سارے شہر کو مدعو کیا کہ

Sunday, December 31, 2023

ﺭﺣﻤﺪﻝ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻇﺎﻟﻢ؟

ﻋﮩﺪ ﺳﯿﺪﻧﺎ ﺩﺍﺅﺩ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﯿﻮﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺋﯽ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻣﺼﯿﺒﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﮩﺎﮌ ﭨﻮﭦ ﭘﮍﮮ۔ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻭﺭ ﮐﻞ ﺟﻤﻊ ﭘﻮﻧﺠﯽ بس ﺗﯿﻦ ﺩﺭﮨﻢ۔ ﺣﺎﻻﺕ ﺳﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﭨﮭﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺍﻥ ﺗﯿﻦ ﺩﺭﮨﻢ ﮐﺎ ﺍﻭﻥ ﺧﺮﯾﺪ ﻻﺋﯽ،

Monday, October 16, 2023

مسجد اللہ کا گھر

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا کہ:
میں اور میرے ماموں نے حسبِ معمول مکہ حرم شریف میں نماز جمعہ ادا کی اور گھر کو واپسی کیلئے روانہ ہوئے۔ شہر سے باہر نکل کر سڑک کے کنارے کچھ فاصلے پر ایک غیر آباد سنسان مسجد آتی ہے، مکہ شریف کو آتے جاتے سپر ہائی وے سے بارہا گزرتے ہوئے

Friday, September 8, 2023

اہرام مصر

نامور سائنسدان اور مشہور کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ
میں دوبار مصر گیا. اور قاہرہ میں دونوں بار اہرام مصر کی سیر کی. پہلی مرتبہ ھم مصری حکومت کی دعوت پر گئے تھے۔ اور بعد میں اپنی فیملی کے ساتھ سفیرِ پاکستان اَنور کمال کی دعوت پر گیا تھا.

اہرام مصر کی تعمیر میں اس قدر سائنسی راز پوشیدہ ہیں۔ کہ میں نے چاہا کہ آپ کو ان سے آگاہ کروں. آپ پڑھ کر یقین نہیں کرینگے، مگر یہ حقیقت پر مبنی حقائق ہیں، پڑھیئے:-

Wednesday, September 6, 2023

خود کشی..... حرام ہے..

بجلی کا بِل زیادہ آ جائے۔۔ خودکشی 
گھر میں غربت ہے، کھانا نہیں ہے۔۔ خودکشی 

خودکشی۔۔ حرام ہے۔۔ حرام ہے۔۔ حرام ہے..

خود کشی کی سزا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتائی ہے کہ وہ جہنم میں ہمیشہ ہمیش رہے گا۔ اور اسی عذاب میں مبتلا رہے گا،

Wednesday, August 23, 2023

اللہ دن پھیرتا ہے

ایک فرد کی زبانی _______اللہ_دن_پھیرتا_ہے

آج میں نماز فجر کے بعد واک پر تھا تو مجھے سعودی عرب کے ایک نمبر سے فون آیا اور ایک خاتون نے کہا کہ انکل بشیر میں خانہ کعبہ کے بالکل سامنے بیٹھی ہوں اور آپ کے لیے دعا کر رہی ہوں ۔ میں نے خوشی سے کہا بیٹا شکریہ❗ مگر آپ ہیں کون ؟... جب اس بچی نے مجھے ایک واقعہ یاد کروایا تو مجھے اپنی 4 سال پرانی Tuesday Stories یاد آ گٸیں ۔

Sunday, August 20, 2023

رب کا پیغام ہم سب کے نام

اس تحریر کو ایک بار ضرور پڑھیں ہوسکتا ہے آپکی زندگی بدل جاۓ

اس کہانی کی راویہ ایک خاتون مبلغہ ہیں جو کہ قصیم شہر میں غسل میت ڈیپارٹمنٹ کی بھی رکن ہیں وہ کہتی ہیں
 کسی مدرسے کی مڈل لیول کی ایک طالبہ کا انتقال ہوگیا
 اس بچی کی عمر ابھی تھوڑی ہی تھی اور وہ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ رہی تھی
اس کا نام نوف تھا
جب اس کی وفات ہو گئی تو اس ماں اور بہنیں اسے میرے پاس لائیں تاکہ میں اسے غسل دوں اور کفن پہناؤں شدت غم سے اس کی ماں کا رو روکر برا حال تھا
وہ اپنی بیٹی سے چمٹی ہوئی تھی اور اس سے جدا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھی 

Saturday, August 12, 2023

ہمـــاری زنـــدگـــی

زندگی ایک بہت خوبصورت امتحان ہے، جس کا ایک پرچہ ہمیں روز حل کرنا ہوتا ہے.
اس پرچے میں کبھی خوشیاں ہوتی ہیں، کبھی غم ہوتے ہیں، کبھی محبتیں ہوتی ہیں اور کبھی نفرتیں اور بدگمانیاں!