Monday, May 9, 2011

اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کا طریقہ


٭ حضرت لقمان حکیم رحمہ اللہ نے اپنے بیٹے سے کہا "اے جان پدر! میں تمہیں ایک ایسی قیمتی بات کی وصیت کرتا ہوں جو آپ کو اپنے رب کا قرب عطا کرے گی اور تجھے اپنے رب کی ناراضگی سے دور کردے گی۔ وہ یہ کہ خالصتاً اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو اور شرک سے بچو، نیز خوشی و ناخوشی میں اپنے رب کی 
تقدیر پر راضی رہو۔

٭ بزرگ تابعی حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا قول ہے کہ حقیقی مومن تو وہ شخص ہے جو بن دیکھے اللہ سے ڈرتا ہو ، اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی والے اعمال کرتا ہو اور جن کاموں سے اللہ تعالیٰ ناخوش اور ناراض ہوتے ہوں، ان کاموں سے دور رہتا ہو۔ 

No comments:

Post a Comment