انمول تحفہ
خلوص ایک خداداد صلاحیت ہے۔ خلوص کے ساتھ کسی کے ساتھ پیش آنا بہت بڑی نیکی ہے۔ خلوص کے چند لمحے انسان ساری زندگی نہیں بھلا سکتا۔ تھوڑی سی مسکراہٹ اجنبی کیلئے زندگی کا ساتھ ہوسکتی ہے۔ خلوص سے بولے میٹھے میٹھے لفظ، کسی مریض کیلئے زندگی کا باعث ہوسکتے ہیں۔
مسکراہٹ ایک ایسا تحفہ ہے، جس کی کوئی قیمت نہیں۔ ایسی مسکراہٹ سے پرہیز کریں جو کسی کا دل دکھائے۔ اگر کوئی شخص آپ کو پھول پیش کرے تو اسے کبھی نہ ٹھکراﺅ کیونکہ اس کے پاس اس خلوص سے مہنگا تحفہ نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment