Monday, May 9, 2011

راحت و خوشی کا باعث طرز زندگی


٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی تمام انسانیت کیلئے افضل اور اعلیٰ ترین نمونہ مثال ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و عادات ، طور طریقے ، افعال و اقوال اور تمام صفات بہترین سیرت و کردار اور ایسی پر نور سیرت ہے جو تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے۔ جس میں تمام انسانوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دلی راحت و خوشی کا سامان ہے۔ 
٭ جب کوئی عمل اللہ کی رضا و خوشنودی اور اس سے ملاقات کی امید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کے مطابق کیا جاتا ہے تو وہ عمل ضرور عنداللہ قبول کیا جاتا ہے۔ 
٭ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی سے محبت و عشق کا تقاضا یہ ہے کہ ہم مسلمان آپ کے اسوہ حسنہ کو اپنائیں اور اپنی دنیوی و اخروی ترقی اسی میں سمجھیں۔ 

No comments:

Post a Comment