Tuesday, August 18, 2020

انسان اور اچھے انسان

جب آپ سے کوئی خطا ہو جائے تو سمجھئے کہ آپ انسان ہیں اور جب اس خطا پر آپ کو ندامت و شرمندگی ہو تو سمجھئے کہ آپ ایک اچھے انسان اور اللہ کے محبوب بندے ہیں۔ ایسے میں اپنی خطاؤں پر توبہ کرنے میں جلدی کیجئے اور اللہ سے اپنی گناہوں اور خطاؤن پر معافی مانگئے۔

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: *"تمام بنی آدم خطا کار ہیں اور بہترین خطا کار وہ ہیں، جو کثرت سے توبہ کرتے ہیں"*۔ (سنن ابن ماجه: 4251، سنن ترمذي: 2499)

انسان کبھی خطا سے پاک نہیں ہوتا کیوں کہ فطری طور پر اس میں کمزوری پائی جاتی ہے۔ یہ اس کی فطرت ہے کہ وہ اپنے خالق کی طرف سے مطلوبہ احکامات کو انجام دینے میں غفلت برتتا ہے اور اس کی منع کردہ چیزوں کو ترک نہیں کرتا۔ تاہم اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کیلئے توبہ کا دروازہ کھول رکھا ہے اور اپنے نبی ﷺ کے ذریعے ہمیں بتایا ہے کہ سب سے بہتر خطا کار وہ ہیں، جو کثرت سے توبہ کرنے والے ہیں۔

اللہ تعالٰی ہمیں کثرت سے توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہماری، ہمارے والدین کی اور تمام مسلمانوں کی مغفرت فرمائے۔ آمین

No comments:

Post a Comment