Friday, October 9, 2020

چیونٹی

آپ نے کبھی چیونٹی کے سامنے انگلی رکھی ہے؟ تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ وہ فورا راستہ بدل لیتی ہے، وہ یہ نہیں سوچتی کہ میرے سامنے کتنی بڑی چیز ہے اب میں کیا کروں گی، میرا کیا بنے گا؟ مجھے کہاں راستہ ملے گا، وہ سر پکڑ کر بیٹھ نہیں جاتی بلکہ وہ اگلے قدم اٹھاتی ہے اور بغیر الجھے اپنا الگ راستہ بنالیتی ہے۔۔
یہ ایک چھوٹی سی چیونٹی ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ انسان عقل کے ہونے کے جب اس کے سامنے ایک راستہ بند ہوتا ہے تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے ، اب میرا کیا ہوگا؟ میرا تو کوئی اپنا نہیں ہے؟ 
چیونٹی کی طرح راستہ کیوں نہیں بدلتا؟

اچھے رویہ کی طاقت


ایک عورت نے اپنی والدہ سے اپنے شوہر کے بد مزاجی کی شکایت کی اور شوہر کی بد مزاجی دور کرنے کے لئے کوئی طریقہ پوچھا ؟
والدہ نے بیٹی سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے پاس تمہارے اس مسئلہ کےحل کیلئے ایک تعویذ ہے لیکن اس تعویذ میں شیر کی گردن کا بال بند کرنا ضروری ہے مگر شرط یہ ہے کہ بال تم نے خود اپنے ہاتھ سے شیر کی گردن سے توڑنا ہوگا ۔
وہ عورت پہلے تو پریشان ہوئی لیکن شوہر کی بد مزاجی دور کرنے کیلئے اس نے شیر کے بارے معلومات حاصل کرنا شروع کی تو اسے یہ معلوم ہوا کہ شیر کبھی بلاوجہ کسی پر حملہ نہیں کرتا شیر جب بھوکا ہو یا اسے خطرہ محسوس ہو تو تب حملہ کرتا ہے ۔
اب اس عورت نے جنگل جاکر شیر کیلئے گوشت رکھنا شروع کیا پہلے چند دن شیر سے دور دور رہ کر اسے خوراک دی پھر آہستہ آہستہ قریب آنے لگی ایک دو ماہ کی محنت کے بعد یہ شیر کے قریب آگئی شیر پر ہاتھ پھیرنے لگی شیر بھی اس سے مانوس ہوگیا پھر ایک دن اس نے شیر کی گردن سے ایک نہیں بلکہ کئی بال توڑ لیے اور ان بالوں کو لے کر اپنی والدہ کے پاس آئی اور اپنی والدہ سے کہا کہ وہ اب اسے تعویذ بناکر دے-
اس کی والدہ مسکرائی اور کہا کہ میری بیٹی دیکھ شیر جیسے درندے سے اگر اچھا رویہ رکھا جائے اس سے پیار کیا جائے تو وہ درندہ بھی اپنی درندگی چھوڑ کر محبت سے پیش آتا ہے ۔ تیرا شوہر تو انسان ہے تو اس سے اچھا رویہ رکھ اسکا خیال رکھ دیکھنا اس کا مزاج بھی درست ہوجائے گا۔  
جزاک اللہ خیر

خیال

تین سال کا بچہ اگر یہ خواہش کرے کہ اس نے 10 کلو کا وزن اٹھانا ہے،جبکہ اسکی اہلیت 2 کلو اٹھنے سے زیادہ نا ہو تو وہیں خواہش اسکو مشکل میں ڈال دیے گی۔
"دعا یہ ہونی چائیے کہ اللہ ہمیں سب چیزیں اپنے وقت پے دیے ورنہ وقت سے پہلے ملی ہوہی چیز ہمارے لیے کہیں عذاب نہ بن جائے۔۔۔!"

انسان کا گمان اور اس کا مستقبل

سوال

 شاہ صاحب !چند سال پہلے شاہ ایک کتاب آئی جس کا نام دی سیکرٹ (The secret) تھا جس کی مصنفہ روانڈا بائر ن ہے۔ اس کتاب میں (law of attraction)کشش کے قانون کی بات کی گئی ہے ۔دنیا میں اس نظریے کے بارے میں بہت بات کی جاتی ہے کہ انسان جو کچھ سوچتا ہے کیا وہ واقعی قانونِ کشش سے اس کی طرف راغب ہوجاتا ہے؟بعض افراد کے ساتھ برا ہی ہو تا چلاجاتا ہے اور بعض افراد قسمت کے دھنی ہو تے ہیں ؟کیا انسان کے گمان میں کیا اتنی طا قت ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو اس کی بدولت بہتر بناسکے؟
سرفراز شاہ صاحب 
 جی ہا ں یقینی طور پروہ طاقت موجود ہے۔دُعا کو ہمارے دین میں بڑی اہمیت حاصل ہے اور اس کو عبادت کا مغز کہا گیا۔ غیر مسلم اس پر تحقیق کرتے رہےاور بالآخرانہوں نے ایک تھیوری بنا لی کہ دعا کیسےپوری کیسے ہے تو ان کا کہنا یہ تھا کہ ہمارے اِردگرد ایک مادہ پھیلا ہو ا ہے جب ہم ایک ہی چیز بار بار کہتے ہیں اور سوچتے ہیں تو ہمارے جسم سے نکلنے والی وائبریشن ہمارے ارگرد کے پھیلے ہو ئے ماحول کو وہی شکل دے دیتی ہے تو یوں ہم کہتے ہیں کہ دعا قبول ہو گئی ہے اور سائنس اسی بات کی توجیہ پیش کر رہی ہے ۔یہ جو آپ لا آف اٹریکشن کی بات کر رہے ہیں اگر ہم مذہب سے باہر نکل کر اس کی بات کریں تو بات یہ ہے کہ ہم میں سے ہر انسا ن چاہے وہ نیک ہو یا گنا ہ گا ر  سب کے جسم میں ایک کرنٹ ہے جو کہ ( static charge)کہلاتا ہے وہ عام طور پر 3.5والٹ سے 5والٹ تک ہو تا ہے جس قدر ہماری توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت اور مثبت سوچ بہتر ہو گی اس قدر انسان کی وولٹیج بہتر ہو گی اور اس کے ذریعے سے ہماری جسم میں ایک میگنیٹ فیلڈ تشکیل پاتا ہے جس کو(Aura) کہتے ہیں ۔اس کی لہریں ہر وقت نکلتی رہتی ہیں اور وہ اِردگرد کی چیزوں پر اثر انداز ہو تی ہیں جیسی وہ لہریں ہوں گی ویسے ہی اس کے اثرات مرتب ہو تے ہیں ۔یہ جو کہا جاتا ہے کہ "اپنی سوچ مثبت رکھیں تو آپ کامیاب ہو جائیں گے "یہ زندگی گزارنے کا سنہرا اصول ہے کہ اگر میری سوچ مثبت ہے حتی کہ منفی چیزوں کو بھی مثبت انداز میں دیکھتا ہوں مثال کے طور پر ایک آدمی آیا اور وہ مجھے بٹور کر چلا گیا اب اس پر دوطرح کی سوچ ہو سکتی ہے کہ میں فورا اس کے بارے میں برے الفاظ کہہ دوں یا پھر میں زور سے قہقہہ لگاؤں اور کہوں کہ کیا سمارٹ آدمی تھا ،کس طرح مجھے بے وقوف بنا گیا ۔اس سے میرے اندر منفی سوچ پیدا نہیں ہو تی بلکہ مثبت شوچ پیدا ہوگی اور اس کا اثر دوسرے لوگوں پر ہو گا ۔وہ میرے لیے کشش محسوس کریں گے کہ وہ میرے پاس آئیں اور مجھ سے بات چیت کریں ۔جس آدمی کے لیے آپ کے دل میں محبت یا کشش پیدا ہو جاتی ہے وہ آدمی آپ کو کام نہ بھی کہے لیکن آپ جانتے ہوں کہ ا اس آدمی کا یہ کام اٹکا ہو ا ہے توآپ خاموشی سے وہ کردیں گے ۔لا ءآف اٹریکشن کی بنیا د اس بات پر ہے کہ آپ کتنے مثبت رہتے ہیں اور اب ہم اس سائنس کو دین کی طرف لے کرجاتے ہیں ۔میں قرآن کی آیت کا مفہوم بیان کر رہا ہوں کہ رب تعالی نے حضرت محمد ﷺکومخاطب کرتے ہو ئے فرمایا کہ آپ نرم مزاج ہیں اس لیے لوگ آپ کی طرف آتے ہیں اگر آپ سخت مزاج ہو تے تو لوگ آپ سے دور بھاگ جاتے ۔
تا ریخ ہمیں بتا تی ہے کہ مسلم یا غیر مسلم ایک بات پر متفق ہیں کہ آپ ﷺکے اندربے پناہ کشش موجود تھی ۔آپ ﷺ کی شخصیت کے تمام اوصاف دیکھ لیں وہ سب مثبت ہیں ۔اگر آپ دین اور دنیا میں کامیابی چاہتے ہیں تو بہت آسان سا نسخہ ہے کہ سیرت نبوی ﷺکی پیروی کر لیں ۔آپ بہترین کامیاب آدمی ہوں گے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ سیرت نبوی ﷺکی پیروی کرتے ہیں تو آپ بہت مثبت انسان بن جاتے ہیں ۔آپ کا دشمن بھی آپ سے بھلائی کی توقع کرتا ہے اور یوں آپ چھا جاتے ہیں ۔

اوناسس کی کہانی


*اوناسس* ایک یونانی تاجر تھا
دنیا کی سب سے بڑی جہاز رانی کمپنی کا مالک تھا. 
زیتون کا کاروبار کرتا تھا.. 
اسے دنیا کے امیرترین شخص کا اعزاز حاصل تھا. 
اسکو ایک عجیب بیماری لگی تھی جس کی وجہ سے اسکے اعصاب جواب دے گۓ تھے...
یہاں تک کہ آنکھوں کی پلکیں بھی خود نہیں اٹھا سکتے تھے
ڈاکٹر آنکھیں کھولنے کے لیے پلکوں پر سولیشن لگا کر اوپر چپکا دیتے تھے..
رات کو جب آرم کرتےتو سولیشن اتار دیتے..
تو پلکیں خودبخود نیچے گرجاتی صبح پھر سولیشن لگا دیتے، ایک دن اس سے سب سے بڑی خواھش پوچھی گئی تو کہا کہ
"صرف ایک بار اپنی پلکیں خود اٹھا سکوں چاھے اس پر میری ساری دولت ھی کیوں نہ خرچ آجاۓ"، اللہ اکبر. صرف ایک بار پلکیں خود اٹھانے کی قیمت دنیا کا امیر ترین شخص اپنی ساری دولت دیتا ہے؟ ھم مفت میں ان گنت بار پلکیں خود اٹھا سکتے ھیں...
دل ایک خود کار مشین کی طرح بغیر کسی چارجز کے دن میں
ایک لاکھ 3 ھزار 680 مرتبہ دھڑکتا ہے...
آنکھیں 1کروڑ 10لاکھ رنگ دیکھ سکتی ھیں...
زبان، کان، ناک، ھونٹ، دانت، ھاتھ، پاؤں، جگر، معدہ، دماغ، پھیپھڑے پورے جسم کے اعضاء آٹومیٹک کام کرتے ھیں
ایسے کریم رب کی ھر نعمت کا شکر کرنا اور اسکو راضی کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے.
میرے عزیز محترم آج ھمارے پاس وقت ھے ھم اللہ کریم کا ذکر ، شکر ادا کرلے اور اس کی مخلوق کی بے لوث خدمت کرلے 
بعد میں عمر بھر قبر میں پچھتاوا ھی پچھتاوا ھے عنیمت جانو اک اک پل کو 
اللہ پاک ھمیں عمل کی توفیق بخشے 
آمین ثمہ آمین ۔۔

مایوسی کیا ہے


مایوسی پتا ہے کیا ہے۔۔؟؟ 
یہ سوچ لینا کہ کچھ نہیں ہونا 
میرا وقت یہی رہے گا 
میری سوچیں نہیں بدلیں گی 
میں یوں ہی رہ جاؤں گی/گا.. 
یہی وہ صبر کی دوڑ ہے 
جو اپنے رب عزوجل پے یقین کرنا سیکھاتی ہے 
اور 
صبر سے کام لیں 
اور 
یقین رکھیں کہ 
سب ٹھیک ہو جائے گا 
اور 
سب ٹھیک ہے 
یہ سوچیں سب وقتی ہیں 
سب ختم ہو جائے گا ایک دن۔۔ 
یہ یقین رکھیں کہ 
آگے ایک نیا سفر آپ کا منتظر ہے، 
آگے خوشیاں منتظر ہیں آپ کی۔۔ 
اور وہ جو *رب العزت* ہے ہر چیز پر قادر ہے۔۔ 
اپنے بندوں کو کبھی رسوا نہیں کرتا 
کبھی نا اُمید نہیں کرتا 
کبھی مایوس نہیں کرتا۔۔ 
صبر مانگتا ہے وہ بس ہم سے...

اچھے الفاظ



" اچھے الفاظ پر کچھ خرچ نہیں ہوتا لیکن اچھے الفاظ سے بہت کچھ حاصل ہوتا ہے. الفاظ ہی کے دم سے انسان کوجانوروں سے ممتاز بنایا گیا ہے. الفاظ ہمارا کردار ہیں الفاظ ہمارا ماحول ہیں اور کبھی کبھی تو الفاظ ہماری عاقبت ہیں. الفاظ کے صحیح استعمال کی توفیق ایک نعمت ہے اور یہ کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے. الفاظ امانت ہیں. الفاظ طاقت ہیں. انہیں ضائع نہ کیا جائے. انہیں رائیگاں نہ ہونے دیا جائے"
(فیضِ واصف رح)

رب کے ہاں معاملہ



اپنی وجہ سے کسی کو یہ کہنے کی نوبت نہ آنے دیجئے گا کہ...!

_*"وَاُفَوّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللّٰہ"*_
_*" میں اپنا مقدمہ اللہ کے ہاں پیش کرتا ہوں"*_

یاد رکھیے...!

کسی کے یہ کہنے سے پہلے معاملہ سُلجھا لیجئے گا کیونکہ اُس رَب کے ہاں نہ جج بِکتے ہیں نہ ہی گواہ خریدے جا سکتے ہیں اور نہ ہی وکیل...!

کیونکہ وہ خُود ہی گواہ ، خُود ہی وکیل اور خُود ہی جج ہے...!

اُس کے فیصلے پھر ٹلتے نہیں اور وہاں ترازُو بھی انصاف کے تُلتے ہیں...!

اور اللّٰہ جو چاہتا ہے کر دیتا ہے...!

کامیاب زندگی کے ہنر

امی میں بھی چلوں آپ کے ساتھ
کیوں ابھی تو تمھارے سر درد تھا
اب نہیں ہے میں نے ہنس کے کہا 
بہت ڈرامہ کرتی ہو
چلو میں خوش ہو گئ آنٹی نوری کے گھر مجھے جانا بہت اچھا لگتا تھا بچپن سے میں ان کے گھر جارہی تھی آنٹی کی سب سے اچھی بات یہ تھی کے وہ بہت ملنسار اور خوش اخلاق خاتون تھیں اور سب سے بڑھ کے مہمان نواز ان کے گھر جب جاؤ مزے مزے کی چیزیں کھلاتی تھیں
کوئ غریب ہو یا امیر کسی میں کوئ فرق نہیں کرتی تھیں
میری تو رول ماڈل تھیں کبھی کوئ گلاِ شکوہ شکایت ان کے منہ سے نہیں سنا تھا 
ھم آنٹی نوری کے گھر گۓ  ان کی نوکرانی آئ اس نے وہیں سے آواز لگائ مہمان آۓ ہیں باجی
آنٹی  اٹھ کے آئیں 
بسم اللہ بسم اللہ وہ ہمیشہ ایسے استقبال کرتی تھیں وہ ھم کو لے کر لاؤنج میں آگئیں وہاں دسترخوان لگا تھا نوکرانی پانی لائ آنٹی  نے کہا آئیں کھانا کھائیں
امی نے ایسی کہا۔ آپ کھائیں ھم کھا کر آۓ ہیں
آنٹی نے اصرار کیا آجائیں ان کی نوکرانی اور وہ ایک ہی دسترخوان پہ بیٹھے تھے آنٹی نے کہا میں روٹی ڈال کے لاتی ہوں 
نوکرانی نے کہا باجی آپ بیٹھیں میں بنالیتی ہوں انھوں نے کہا نہیں تم کھا لو تم نے شروع کردیا تھا وہ کچن میں چلی گئیں میں بھی ان کے پیچھے گئ 
بیٹا آپ اندر چلی جاؤ گرمی ہے آج بہت ! 
میں نے کہا نہیں آنٹی میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں  آنٹی جلدی جلدی روٹیاں بنانے کی تیاری کر رہیں تھیں  پھر  انھوں نے روٹی توے پہ ڈالی اور فریج سے کباب نکال کے فرائ کے لیےرکھےمیں نے آنٹی سے کہا آنٹی آپ کیسے لوگوں کی مہمان نوازی کرتی ہیں  ھمارے گھر تو اگر مہینے میں دو بھی مہمان آجائیں تو امی بہت تنگ ہوجاتی ہیں اور ھمارا بجٹ بھی آؤٹ ہوجاتا ہے!
 انکل پاپا کے ساتھ ہی آفس میں ہوتے ہیں اور دونوں کی انکم بھی ایک ہے؟
آنٹی زیر لب مسکرائیں
پھر مجھ سے مخاطب ہوئیں بیٹا میں نے اپنی ماں سے سیکھا ہے آج میں تم کو کامیاب زندگی کے کچھ ہنر بتاتی ہوں آج تم بھی سیکھ لو تمہارے کام آئے گا
میری جب سے شادی ہوئ ہے یہ میرا معمول ہے میں اپنے شوہر کی تنخواہ سے سب سے پہلے دو پرسنٹ اللہ نام کے نکالتی ہوں پھر گھر کا خرچ الگ کر کے رکھ دیتی ہوں
مہمان اللہ کی رضا سے آتے ہیں میں نے اپنی ماں سے سنا تھا کہ جب اللہ خوش ہوتا مہمان کی صورت میں رحمت بھیجتا ہے
میں یہاں اپنے رب سے ایک تجارت کرتی ہوں  مہمان کی خاطر مدارت کر کے اپنے رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کر لیتی ہوں اس سے میرے دسترخوان کی برکت اور بڑھ جاتی ہے
کسی کی کبھی دل آزاری نہ کرنا کبھی کسی میں فرق نہ کرنادلجوئ کیا کرو کیوں کے دل میں سوہنا رب بستا ہے دل کی حفاظت کرو جب بھی زبان کھولو بول میٹھے بولو تاکہ تم دل میں بس جاؤتمہارا بول  تم کو اسکے دل میں بسا دے گا اور جو دل میں ہوتے ہیں وہ دعا میں شامل ہوجاتے ہیں
اور جب دعا لگتی ہے تو عزت والا رب سن لیتاہے
اوروہ عطائیں کرتا ہے جس کا تصور بھی ناممکن ہے
زندگی کو آسان بناؤ
آنٹی کے کباب بھی فرائ ہوگۓ اور روٹیاں بھی پک  گئ
آنٹی نے مجھے کہا فریج سے آم نکال لو
دو ہی آم رکھے تھے میں نے آنٹی کو کہا آم رہنے دیں   آنٹی نے کہا نکال لو زاہد صاحب کے باغ کے ہیں بہت ہی لذیذہیں
ھمارے ہاں بھی بھیجے تھے ھم نے کھاۓ ہیں
تو نکالو نا بیٹا مل کے کھاتے ہیں آنٹی نے کہا 
میں  نے شرماتے ہوۓ کہا دو ہی رکھیں ہیں آپ اور انکل کھا لیجیےگا آنٹی نے کہا بیٹا اور آجائیں گے
میں نے دل میں سوچا اتنی مشکل سے زاہد  انکل ایک ایک پیٹھی اپنے سب دوستوں میں تقسیم کرتے ہیں اب تو اگلے سال ہی آئیں گےآنٹی نے آم نکال کے کاٹ لیے
ھم دسترخوان پہ آگۓ
آنٹی کے ہاتھ میں ایک الگ ہی ذائقہ تھا
ھم نے آنٹی کے مزیدار کھانے کا لطف اٹھایا
نوکرانی امی کے ساتھ باتوں میں لگی تھیں پھر وہ اٹھنے لگی تو آنٹی نے کہا آم تو کھالو نجمہ اور دو موٹی پھانکیں پلیٹ میں رکھ کے دیں
امی سے وہ باتیں  کر رہیں تھیں امی اپنے بہن بھائیوں کے گلے کر رہیں تھیں
آنٹی تحمل سے سن رہی تھیں میں نوٹ کر رہی تھی جہاں امی تلخ ہوتیں وہیں آنٹی امی کی بات کاٹتی اور  کہتی ارے بھابھی کباب تو لیے نہیں آپ نے اور بات کٹ جاتی ارے یہ چٹنی کھا ئیں آج ہی بنائ ہے بیٹا تم تو لو ایسی بیٹھی ہو
امی تو گئ ہی تھیں دل کا بوجھ ہلکا کرنے کیسے خاموش ہوتیں
بات پھر شروع کردی اور یوں کھانا کھایا آم کھاۓ دوآم سے ہم چار لوگوں نے آم کھاۓ پھر بھی ایک پھا نک بج گئ میں نے دیکھا آنٹی نوری نے گھوٹلیاں کھائ تھیں  جس پہ براۓ نام ہی آم تھا
میں نے کہا آپ کھالیں انھوں نے انکار کر دیا امی کوکہا آپ لے لیں پھر مجھے کہا کھالو بیٹا میں نے منع کردیا یہ سوچ کر کہ آنٹی کھالیں گی
انھوں نے اپنی نوکرانی کو آواز دی  اور اس کو کہا کہ یہ کھالو اور برتن اٹھالو
ہم باتوں میں لگ گۓ 
پھر انکل آگۓ ان کی گاڑی کا ہارن سنائ دیا
امی نے کہا لو بھائ صاحب آگۓ باتوں میں پتا ہی نہ چلا
انکل اندر آۓ سلام دعا کی آنٹی نے اٹھ کر ان کا استقبال کیا خود  کچن میں جاکر پانی لائیں پھر نوکرانی کو چاۓکے لیے کہا انکل نے کہا کہ پہلے گاڑی سے آم کی پیٹھی اتروالو زاہد نے دی ہے
ایک دوست کے لیے لایا تھا وہ چھٹیوں پہ چلا گیا ہے  مجھے کہا تم لے جاؤ بچوں کے لیے 
میں انکل کی بات سن کے حیران ہوگئ
اس  دن میں نے ایک بات اور سیکھی
"بہترین زندگی جینے کے لیےتوکل اللہ کتنا ضروری ہے" 

خالق کی تخلیق


 جب بچہ تھا، تو روزانہ ایک راستے پر چہل قدمی کے لیے جایا کرتا تھا۔
اس راستے میں ایک کمہار کا گھر تھا، جو مٹی کے برتن بنایا کرتا تھا۔ وہ کمہار کے پاس جا کر بیٹھ جاتا اور اسے غور سے تکتا رہتا ۔ اسے برتن بننے کا عمل دیکھنا بہت اچھا لگتا تھا ۔
ایک دن کمہار نے اس کی محویت دیکھ کر اپنے پاس بلایا اور پوچھا۔
" بیٹا ! تم یہاں سے روز گزرتے ہو اور میرے پاس بیٹھ کر دیکھتے رہتے ہو ۔۔۔۔۔ تم کیا دیکھتے ہو؟"
" میں آپ کو برتن بناتے دیکھتا ہوں اور یہ عمل مجھے بہت اچھا لگتا ہے دیکھنا ۔۔۔۔۔ اس سے میرے ذہن میں چند سوال پیدا ہوئے ہیں ۔۔۔۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں۔ "
سقراط کی بات سن کر کمہار بولا ۔
" یہ تو بہت اچھی ہے ۔۔۔۔۔ تم پوچھو ، جو پوچھنا چاہتے ہو؟"
" آپ جو برتن بناتے ہیں ۔۔۔۔ اس کا خاکہ کہاں بنتا ہے ؟"
" اس کا خاکہ سب سے پہلے میرے ذہن میں بنتا ہے۔۔۔۔۔ "
یہ سن کع سقراط جوش سے بولا ۔
" میں سمجھ گیا ۔۔۔۔"
کمہار نے حیرت سے پوچھا ۔
" کیا سمجھے ؟ "
" یہی کہ ہر چیز تخلیق سے پہلے خیال میں بنتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خالق کے خیال میں ہم پہلے بن چکے تھے ، تخلیق بعد میں ہوئے ۔۔۔۔۔ اب میرا اگلا سوال یہ ہے کہ جب آپ برتن بنا رہے ہیں، تو ایسا کیا کرتے ہیں کہ یہ اتنا خوب صورت بنتا ہے ؟ "
" میں اسے محبت سے بناتا ہوں۔ میں جو بھی چیز بناتا ہوں، اسے خلوص سے بناتا ہوں اور اسے بناتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتا ہوں تاکہ کوئی کمی کوتاہی نہ رہ جائے ۔ "
سقراط نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا ۔
" اس کی بھی سمجھ آ گئی، کیوں کہ بنانے والا ہم سے محبت کرتا ہے ، کیوں کہ اس نے ہمیں بنایا جو ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ اگلا سوال یہ ہے کہ آپ اتنے عرصے سے برتن بنا رہے ہیں ، کوئی ایسی خواہش ہے ، جو آپ چاہتے ہیں کہ پوری ہو ۔ "
" ہاں ! ہے ۔۔۔۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسا برتن بناؤں کہ دنیا اش اش کر اٹھے اور پھر ویسا برتن میں کبھی نہ بنا سکوں۔۔۔۔۔" کمہار نے حسرت سے کہا۔
یہ سنتے ہی سقراط اچھل پڑا۔
" واہ ! خالق ہر بار ایسی تخلیق کرتا ہے کہ دنیا بے اختیار اش اش کر اٹھے ، کیوں کہ خالق کو پتا ہے کہ میں جو یہ انسان اس دنیا میں بھیج رہا ہوں ، اس جیسا کوئی اور دوبارہ نہیں آئے گا ۔۔۔۔۔"