Friday, October 9, 2020

اچھے رویہ کی طاقت


ایک عورت نے اپنی والدہ سے اپنے شوہر کے بد مزاجی کی شکایت کی اور شوہر کی بد مزاجی دور کرنے کے لئے کوئی طریقہ پوچھا ؟
والدہ نے بیٹی سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے پاس تمہارے اس مسئلہ کےحل کیلئے ایک تعویذ ہے لیکن اس تعویذ میں شیر کی گردن کا بال بند کرنا ضروری ہے مگر شرط یہ ہے کہ بال تم نے خود اپنے ہاتھ سے شیر کی گردن سے توڑنا ہوگا ۔
وہ عورت پہلے تو پریشان ہوئی لیکن شوہر کی بد مزاجی دور کرنے کیلئے اس نے شیر کے بارے معلومات حاصل کرنا شروع کی تو اسے یہ معلوم ہوا کہ شیر کبھی بلاوجہ کسی پر حملہ نہیں کرتا شیر جب بھوکا ہو یا اسے خطرہ محسوس ہو تو تب حملہ کرتا ہے ۔
اب اس عورت نے جنگل جاکر شیر کیلئے گوشت رکھنا شروع کیا پہلے چند دن شیر سے دور دور رہ کر اسے خوراک دی پھر آہستہ آہستہ قریب آنے لگی ایک دو ماہ کی محنت کے بعد یہ شیر کے قریب آگئی شیر پر ہاتھ پھیرنے لگی شیر بھی اس سے مانوس ہوگیا پھر ایک دن اس نے شیر کی گردن سے ایک نہیں بلکہ کئی بال توڑ لیے اور ان بالوں کو لے کر اپنی والدہ کے پاس آئی اور اپنی والدہ سے کہا کہ وہ اب اسے تعویذ بناکر دے-
اس کی والدہ مسکرائی اور کہا کہ میری بیٹی دیکھ شیر جیسے درندے سے اگر اچھا رویہ رکھا جائے اس سے پیار کیا جائے تو وہ درندہ بھی اپنی درندگی چھوڑ کر محبت سے پیش آتا ہے ۔ تیرا شوہر تو انسان ہے تو اس سے اچھا رویہ رکھ اسکا خیال رکھ دیکھنا اس کا مزاج بھی درست ہوجائے گا۔  
جزاک اللہ خیر

No comments:

Post a Comment