Sunday, January 24, 2021

بات صرف سوچ کی ہے....

بات صرف سوچ کی ہے....
عورت اپنی ہو یا پرائی... اسے دوسروں سے ڈسکس نہیں کرتے.... مذاق نہیں بناتے.. برے خطاب نہیں دیتے.
 اخلاقیات آپکی نسلوں کو نواز دیں گی. اور بد اخلاقی نسلوں کو بگاڑ دیتی ہے . (واقعی سوچ، نیت اور عمل کا اثر اگلی نسل تک ضرور جاتا ہے، مشاہدہ کر کے دیکھ لیجیے) 
کچھ عرصہ ہوا، میرے بہنوئی گاؤں کے چھوٹے سے ہوٹل میں کسی آدمی کے ساتھ کاروباری معاملہ کرنے بیٹھے ہوئے تھے. ان کی ساتھ والی میز پر ایک صاحب اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے.. دوستوں میں شیخی بگھارنے کے لیے ان صاحب نے کسی خاتون کو فون ملایا اور سپیکر آن کر کے بات چیت شروع کر دی. وہ صاحب شادی شدہ اور تین بیٹیوں کے والد محترم ہیں. ہنس ہنس کر گفتگو کرتے ہوئے اور داد طلب نظروں سے ارد گرد کی عوام کو متاثر کرتے ہوئے انہوں نے اس خاتون کی عزت سر بازار نیلام کر دی. خاتون بھی گاؤں ہی کی ہیں اور طلاق یافتہ ہیں...
خاتون کا عمل بے حد غلط، لیکن اس فون کال کے پیچھے شاید ایک اعتبار ہو گا، ایک اپنے پن کا احساس ہو گا اور بے خوفی ہو گی... جو منہ کے بل جا گری ہو گی... 
احمق عورتیں کیوں بھول جاتی ہیں کہ احترام بس محرم رشتوں سے ملتا ہے...؟ ؟اسکے علاوہ تو کوئی لاکھوں میں ایک مرد ہوتا ہے جو اجنبی عورت عزات و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہو گا.

No comments:

Post a Comment