Wednesday, December 2, 2020

دھوپ کی اہمیت

 اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت سورج بھی ہے اور اس کی دھوپ میں بہت سارے فوائد رکھے گئے ہیں۔

جسم انسانی کی صحت کے لئے دھوپ کا اہم کردار ہے۔ ایک کہاوت ہے، جس گھر میں سورج داخل نہیں ہوتا اس گھر میں ڈاکٹر داخل ہوتا ہے```۔۔۔

بے شمار جراثیم ایسے ہوتے ہیں جو دھوپ اور تازہ ہوا سے مر جاتے ہیں۔ 

چنانچہ جن گھروں کی کھڑکیاں محض گردوغبار کے خوف سے ہر وقت بند رکھی جاتی ہیں اور ان میں دھوپ اور تازہ ہوا نہیں پہنچ پاتی  ، وہاں طرح طرح کے جراثیم پروشں پاتے ہیں اور خوب بیماریاں پھیلاتے ہیں، لہذا روزانہ دن کا اکثر وقت کھڑکیاں کھلی رکھنی چاہیے۔ 

انسانی جسم کی کھال میں وٹامن ڈی سوئی ہوئی حالت میں ہوتا ہے ( یعنی Inactive form) میں ہوتا ہے اس کا نام 7 ڈی ہائیڈ روکولیسٹرول ہے جب سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں انسانی جسم پر پڑتی ہیں تو کھال میں سویا ہوا وٹامن D بیدار ہو کر متحرک ہوتا اور وٹامنD 3 میں تبدیل ہو کر خون میں شامل ہو جاتا ہے وہاں سے یہ جگر میں جاتا ہے جہاں اس کو مزید کارامد بنایا جاتا ہے پھر یہ گردوں میں پہنچ کر مکمل طور پر سر گرم عمل ہو جاتا ہے اب یہ وٹامن ڈی 3 آنتوں سے کیلسیم اور فاسفورس کو خون کے اندر جذب کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اس عمل کو تیز تر کر دیتا ہے۔ اور ان کی جو مقدار ہماری خوراک میں شامل ہو کر ہماری آنتوں میں پہنچ رہی ہے اس کو ضائع نہیں ہونے دیتا بلکہ تیزی سے اسے خون میں جذب کر لیتا ہے۔ کیلسیم اور فاسفورس ہماری ہڈیوں کی صحیح نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہیں۔


No comments:

Post a Comment