کبھی کبھی اللّٰہ سے باتیں کر لیا کرو
اے ابن آدم!!....
لوگ تمہیں طنز کریں گے...
تمہاری امانت کو خود تک محفوظ کرنے والے بہت کم ہوں گے...
بعض ان میں سے تمہارے مسائل بڑھانے والے ہوں گے...
انکی بجائے اس ذات پاک سے رابطہ کرو جو تمہارے مسائل حل کر دے...
تمیں سیدھی راہ کی طرف لے آئے..
غلط صحیح کی پہچان کروا دے...
جو سننے والا ہے اسے اپنے غم سناؤ..
وہ سنتا ہے دلوں کی آوازوں کو, خاموشی کو...
دلوں کے راز جاننے والا ہے..
اپنا کنکشن اس ذات کے ساتھ مضبوط کر لو جو ہر وقت تمہاری شہ رگ سے بھی ذیادہ قریب ہے...
دوست بناؤ.. پر اپنا ایک خاص دوست صرف اللہ کو ہی بناؤ.. اسی پر یقین رکھو...
وہ سن لے گا تو حل سمجھا بھی دے گا. مشکل میں صبر کی توفیق بھی دے گا....
خود سوچیں.. جب کوئی ہم سے پوچھے گا کہ آپکا خاص دوست کون ہے تو ہم کہیں گے اللہ پاک ہیں..
کتنا الگ سا, خوبصورت سا احساس, سکون ملتا ہے نا...
خود کو اپنے خالق کی قریب کریں.. وہ تو پہلے سے ہی ہمارے بہت قریب ہے..
No comments:
Post a Comment