یہ اُلجھنیں ہیں انعام ربّ کا
جو سمجھو اِنکو پیّام ربّ کا
*یہ ہیں آ جاتی بنا بتاۓ___!!!*
کدھر کو جائیں سمجھ نہ آۓ
*مگر اے پیارو نہ اس میں اُلجھو___!!!*
ذرا سا سوچو ذرا سا سمجھو
*ابھی بھی ہے وقت ___!!!*
ہوش کر لو
*جو ہو چکا اس سے کچھ اَثر لو___!!!*
قرآن کھولو پیغام پڑھ لو
*جو رسّی چھوڑی اُسے پکڑ لو___!!!*
ناراض ہم سے ہمارا ربّ ہے
*اسے منانے کا وقت اب ہے___!!!*
اٹھو نہ سوچو اور توبہ کر لو
*دیں پہ چلنے کا وعدہ کر لو___!!!*
رحیم ربّ ہے کریم ہے وہ
*محبّ بھی ہے اور عظیم ہے وہ___!!!*
مایوس مت ہو اداس مت ہو
*اُمید رکھو بے آس مت ہو___!!!*
وہ مان لےگا یقین رکھو
*جُھکا کہ اپنی جبین رکھو___!!!*
وبائیں.دکھ اور غموں کے لمحے
*وہ ٹال دے گا سنبھال لے گا___!!!*
وہ ساتھ ہے وہی سن رہا ہے،،، وہ *سب بلاؤں کو ٹال دے گا ہمیں وہ دکھ سے نکال لے گا___!!!
No comments:
Post a Comment