Saturday, December 12, 2020

انسان کی سوچوں کا کمال

ہم دن بھر جو سوچتے ہیں اور جو وسوسے دن بھر ہماری گود میں پلتے ہیں وہ اکثر رات کے پچھلے پہر ہمارا دردِ سر بن جاتے ہیں.
زیادہ تر ایسا کسی اپنے قریبی کو کھو دینے یا تنہائی کا شکار ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے.
تنہائیوں کا بسیرا ہمارے ارد گرد نہیں بلکہ درحقیقت ہمارے اندر ہی ہوتا ہے.
تنہائی ایک اندرونی کیفیت ہے آپ اسے بیرونی کیفیت قطعاً نہیں کہہ سکتے اور جو کیفیت اندرونی ہو اس کا علاج بھی اندر ہی موجود ہوتا ہے یعنی کہ ہماری تنہائی کا علاج ہمارے ہی پاس ہوتا ہے مگر ہم اس بیماری کے علاج کیلئے طبیب کی تلاش شروع کر دیتے ہیں.
ہماری زیادہ تر پریشانیوں اور ٹینشن یا سٹریس کی وجہ بھی ہم خود ہی ہیں. ہم خود کو بلا وجہ الجھائے رکھتے ہیں. بے جا کہ وسوسے اور الجھنیں پال رکھی ہیں ہم نے.
اکثر اوقات ہم چیزیں خود سے فرض کرتے ہیں اور ان کے فرضی نتائج بھی نکال لیتے ہیں. ہمارے اندر کی بیزاری اور اکتاہٹ کی وجہ کوئی دوسرا یا تیسرا نہیں ہم خود ہی ہیں. کیونکہ ہم خوابی دنیا میں جی رہے ہیں، جب ہم حقیقت سے نظریں چراتے ہیں تو ہم بیزار ہوتے ہیں.
زندگی میں بہت کچھ ایسا ہے جو ہو کر رہنا ہے، ہم جو مرضی کوشش کر لیں ہو کر رہے گا تو بہتر ہے کہ ہونے دیں.
جو ہم بدل نہیں سکتے اس کے بارے سوچ کر بھی ہمیں کچھ نہیں ملنا. 
"Don't stuck your mind with those things you can't understand".
ہر سٹریس کا ایک حل ہے کہ آپ اپنی مصروفیات کو بڑھا دیں، آپ کی جو انرجی منفی خیالات پر خرچ ہوتی ہے اس کا رخ مثبت خیالات کی جانب موڑ دیں، لوگوں سے مثبت گفتگو کریں، یاد رکھیں کہ مثبت مکالمہ آپ کے ذہن کے بند دروازوں کو بھی کھول دیتا ہے. مثبت موضوعات پر مشتمل کتب کا مطالعہ کریں، ورزش کریں، اپنے آپ پر توجہ دیں کیونکہ خوشی انسان کے اندر جبکہ غم باہر موجود ہوتے ہیں. آپ جب خود پر توجہ دیتے ہیں تو آپ کی اندرونی کیفیت بحال ہو جاتی ہے اور اس طرح آپ کو حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے. افسانوں میں جینے والے ہمیشہ سٹریس کا شکار رہتے ہیں، وہ حقیقت کا سامنا کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے.
جو انسان اپنے آپ سے محبت کرتا ہے وہی انسان دوسروں سے محبت کر سکتا ہے، جب آپ اندر سے خوش ہوتے ہیں تو ہر کام میں اپنا بھرپور پوٹینشل دیتے ہیں، رشتوں کی قدر کرتے ہیں، ارد گرد رہنے والوں کا خیال کرتے ہیں. جو انسان خود سے محبت نہیں کرتا وہ اپنے آپ میں الجھا رہتا ہے، جو خود میں الجھا ہو وہ کسی کی الجھی ڈوری کو نہیں سلجھا سکتا. چلتے رہیں، آگے بڑھتے رہیں ♥️

No comments:

Post a Comment