Saturday, May 1, 2021

مسکراھٹ اور خوش مزاجی

ماھرین نفسیات کا کہنا ھے کہ مسکرانا صحت مند زندگی کی علامت ھے ۔ خوش اخلاق لوگوں کا حلقہ احباب ان سے مطمئن اور خوش ھوتا ھے اور وہ نفسیاتی اور ذھنی طور پہ زیادہ پُر سکون  شخصیت کے حامل ھوتے ھیں ۔
زندگی میں ھر انسان کو مختلف مسائل سے دوچار ھونا پڑتا ھے  ۔ مگر جو لوگ خوش مزاج ھوں ، وہ بہتر طور پر اپنے مسائل کا حل ڈھونڈ لیتے ھیں ۔ وہ نہ صرف خود  بلند حوصلہ ھوتے ھیں ، بلکہ غمزدہ لوگوں کا سہارا بھی بنتے ھیں ۔
لیکن  خوش مزاجی کو دانائی اور سلیقے سے استعمال کرنا ضروری ھے  ۔بلا وجہ زور زور سے ھنسنا اور بآواز بلند قہقہے لگانا نہ صرف اخلاقی طور پہ معیوب ھے ، بلکہ  خلافِ سنت اور مضرِ صحت بھی ھے .
دھیمی ھنسی ، مسکراھٹ اور خوش مزاجی جیسی  عادات ، دوسروں کے لئے آپ کی طرف سے نایاب تحفے ھیں .

No comments:

Post a Comment