Tuesday, May 25, 2021

زندگی کی ٹھوکریں

 یہ جو زندگی کی ٹھوکریں ہوتی ہیں ناں یہ رب کی طرف سے بلاوے کا پیغام لیکر آتی ہیں۔۔۔۔

آپ نے دیکھا ہوگا ہم اپنی  غفلت سے بھری زندگی میں حقیقت سے بےخبر جی رہے ہوتے ہیں ایک دم سے ایسی ٹھوکر لگتی ہے

کہ ہمارے پاس سجدے میں گرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا،یہ ٹھوکر دراصل  وہ الارم ہوتی ہے جو ہمیں جگانے آتی ہے جو ہمیں اپنی سمت کے متعلق آگاہ کرتی ہے۔۔۔ ہمیں رب کے حضور لاکر پیش کردیتی ہے۔۔۔۔ٹھوکر کے بعد مرہم ملتا ہے سکون ملتا ہے۔۔۔۔وہ جو رب  ہے ناں وہ اپنے بندوں کیلے ٹھوکر میں بھی خیر بانٹے ہوئے ہے۔۔۔۔زندگی کی نشیب و فراز میں کبھی بھی خود کو اکیلے مت سمجھنا۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں ہر ٹھوکر پر تھام لے گا اور اس کے تھامنے کے بعد تمھیں کسی سہارے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment